Human Rights Council of Gilgit Baltistan

Human Rights Council of Gilgit Baltistan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Human Rights Council of Gilgit Baltistan, Non-Governmental Organization (NGO), Gilgit Baltistan, Gilgit.

Gilgit-Baltistan Human Rights Council is a non-profit, non-governmental organization working for the promotion and protection of human rights in Gilgit-Baltistan

09/06/2026

پریس ریلیز
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل 12 سالہ بچی فریال افضل کے مبینہ اغوا اور اس سے متعلق سامنے آنے والے بیانات پر گہری تشویش اور شدید اضطراب کا اظہار کرتی ہے۔

فریال افضل کے بیان کے مطابق اسے اسکول کے باہر اپنے والد کا انتظار کرتے ہوئے اغوا کیا گیا، زبردستی گاڑی میں بٹھایا گیا، اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی، منہ بند کیا گیا اور اسے ایک نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ بچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اور اسلحہ دکھا کر مخصوص ویڈیو بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔

اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف ایک سنگین فوجداری جرم ہے بلکہ بچوں کے بنیادی انسانی حقوق، آزادی اور تحفظ کے خلاف بھی ایک انتہائی خطرناک عمل ہے۔ گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل اس واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

کونسل حکومت، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ تحقیقاتی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ کیس کے ہر پہلو، اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی، سہولت کاروں، ملزمان کے روابط اور بچی کو مبینہ طور پر منتقل کیے گئے مقام سمیت تمام حقائق کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ فریال افضل اور اس کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ کسی دباؤ، خوف یا دھمکی کے بغیر انصاف کے حصول کے لیے اپنا قانونی حق استعمال کر سکیں۔

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل اس حساس معاملے پر مسلسل نظر رکھے گی اور انصاف، شفافیت اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل
انصاف، انسانی وقار اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Sajid Ali Government of Gilgit Baltistan Shabbir Mir Shina UN Geneva Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir United Nations Human Rights Amnesty International South Asia Human Rights Watch
Gilgit-Baltistan Police

09/06/2026

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش، فوری مذاکرات اور تسلیم شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کا مطالبہ
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل جموں و کشمیر میں جاری کشیدہ صورتحال، احتجاجی مظاہروں اور مختلف علاقوں سے جاری لانگ مارچ پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ، پلندری اور دیگر علاقوں سے عوام بڑی تعداد میں اپنے مطالبات کے حق میں لانگ مارچ اور احتجاجی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ حالیہ واقعات میں عوامی جانوں کے ضیاع اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے۔ کونسل جاں بحق شہریوں اور شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل کا مؤقف ہے کہ عوامی مسائل اور سیاسی اختلافات کا حل طاقت کے استعمال یا تصادم میں نہیں بلکہ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ مزید خونریزی اور کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔
کونسل حکومتِ پاکستان، حکومت آزاد جموں و کشمیر اور جمعوں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کرتی ہے کہ فوری طور پر مذاکراتی عمل کا آغاز کیا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جسے ماضی کے مذاکرات میں اصولی طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔
ہم تمام فریقین سے تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے اور مسائل کا حل پرامن اور جمہوری طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔
امن، انصاف، انسانی حقوق اور عوامی وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
جاری کردہ:
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل
Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir Amnesty International South Asia Human Rights Watch UN Geneva United Nations Human Rights

07/06/2026

پریس ریلیز

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

فری اینڈ فیئر انتخابات اور پرامن ووٹنگ ہر شہری کا جمہوری حق ہے

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے حوالے سے اس بات پر زور دیتی ہے کہ آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات جمہوری نظام کی بنیاد ہیں۔ ہر شہری کو بلا خوف و دباؤ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

کونسل تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی عمل کو مکمل طور پر فری اینڈ فیئر بنانے، ووٹرز کی آزادی کو یقینی بنانے، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران برداشت، باہمی احترام اور پرامن طرزِ عمل کو فروغ دیں اور کسی بھی قسم کی نفرت، تشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام کی آزادانہ رائے کا احترام، شفاف انتخابی عمل اور پرامن ماحول ہی حقیقی جمہوریت اور عوامی نمائندگی کی ضمانت ہیں۔

"آپ کا ووٹ، آپ کا حق — فری اینڈ فیئر الیکشن، مضبوط جمہوریت۔"

جاری کردہ:
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل
مورخہ: 2026ءپریس ریلیز

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

فری اینڈ فیئر انتخابات اور پرامن ووٹنگ ہر شہری کا جمہوری حق ہے

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے حوالے سے اس بات پر زور دیتی ہے کہ آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات جمہوری نظام کی بنیاد ہیں۔ ہر شہری کو بلا خوف و دباؤ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

کونسل تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتخابی عمل کو مکمل طور پر فری اینڈ فیئر بنانے، ووٹرز کی آزادی کو یقینی بنانے، انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، کارکنان اور ووٹرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران برداشت، باہمی احترام اور پرامن طرزِ عمل کو فروغ دیں اور کسی بھی قسم کی نفرت، تشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام کی آزادانہ رائے کا احترام، شفاف انتخابی عمل اور پرامن ماحول ہی حقیقی جمہوریت اور عوامی نمائندگی کی ضمانت ہیں۔

"آپ کا ووٹ، آپ کا حق — فری اینڈ فیئر الیکشن، مضبوط جمہوریت۔"

جاری کردہ:
گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

05/06/2026

پریس ریلیز

فریال افضل کیس: بازیابی پر اطمینان، مگر واقعے پر شدید تشویش — شفاف تحقیقات اور مؤثر قانونی کارروائی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کونسل آف گلگت بلتستان 12 سالہ فریال افضل کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فریال افضل، جو پبلک اسکول جوٹیال کی طالبہ ہیں، 2 جون 2026 کو اسکول کی چھٹی کے وقت اغواء ہوگئیں تھیں اور بعد ازاں تقریباً 55 گھنٹے بعد 4 جون 2026 کی رات بازیاب کرالی گئیں۔

کونسل پولیس اور متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتی ہے جنہوں نے اس کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور بچی کی بحفاظت بازیابی کو ممکن بنایا۔ اس دوران ہیومن رائٹس کونسل آف گلگت بلتستان کی ٹیم مسلسل متاثرہ خاندان اور پولیس حکام کے ساتھ رابطے میں رہی، کیس کی پیش رفت کو مانیٹر کیا اور متعلقہ تھانوں کے دورے بھی کیے تاکہ حقائق تک بروقت رسائی اور متاثرہ خاندان کی معاونت ممکن بنائی جا سکے۔

اگرچہ فریال افضل کی بحفاظت بازیابی ایک خوش آئند اور باعثِ اطمینان پیش رفت ہے، تاہم ایک کم عمر طالبہ کا دن دہاڑے اسکول سے اغواء ہونا نہایت سنگین اور تشویشناک واقعہ ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر سوال اٹھاتی ہے بلکہ مجموعی طور پر بچوں کے تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ ایسے واقعات میں اضافہ والدین، اساتذہ اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو مزید بڑھا رہا ہے۔

ہیومن رائٹس کونسل آف گلگت بلتستان اس امر پر زور دیتی ہے کہ اس واقعے کی مکمل، شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی تحقیقات کی جائیں۔ کیس کے تمام پہلوؤں، محرکات، ممکنہ سہولت کاروں اور پس پردہ عوامل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تاکہ حقیقت تک مکمل رسائی حاصل ہو سکے اور کوئی پہلو تشنہ نہ رہے۔

کونسل مزید مطالبہ کرتی ہے کہ:

فریال افضل کا مکمل اور جامع میڈیکل و نفسیاتی معائنہ کیا جائے

تمام شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ اور دستاویزی شکل دی جائے

گرفتار ملزم سمیت تمام ممکنہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور اطمینان بخش کارروائی عمل میں لائی جائے

مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے

ہیومن رائٹس کونسل آف گلگت بلتستان متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بچوں کے تحفظ، انسانی حقوق کے فروغ اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں اور آواز ہر سطح پر جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
ہیومن رائٹس کونسل آف گلگت بلتستان
مورخہ: 5 جون 2026

03/06/2026

PRESS RELEASE

Gilgit-Baltistan Human Rights Council Expresses Serious Concern Over the Disappearance of Faryal Afzal

The Gilgit-Baltistan Human Rights Council expresses deep concern over the disappearance of Faryal Afzal, a student of Public School Jutial, who has been missing since 2 June 2026 after failing to return home from school.

Faryal Afzal is the daughter of Ms. Yasmeen Afzal, Additional General Secretary of the Gilgit-Baltistan Human Rights Council.

The Council urges law enforcement agencies, the district administration, and all relevant authorities to take immediate and effective measures to ensure her safe recovery. We call for a thorough investigation, including the review of CCTV footage, tracing of possible routes, and the utilization of all available resources to locate her as soon as possible.

The Gilgit-Baltistan Human Rights Council also appeals to the public, civil society organizations, media representatives, and human rights defenders to assist in the search efforts and share any credible information with the family or concerned authorities.

Anyone who has seen Faryal Afzal or has any information regarding her whereabouts is requested to contact immediately:

📞 0345-3287440

We sincerely hope and pray for Faryal Afzal’s safe and swift return to her family.

Gilgit-Baltistan Human Rights Council
Date: 3 June 2026
Government of Gilgit Baltistan Gilgit-Baltistan Police

27/05/2026

Press Statement
Human Rights Council Gilgit-Baltistan

The Human Rights Council Gilgit-Baltistan strongly expresses deep concern over the arrest and detention of Advocate Ehsan Ali, Ali Abrar Bagoro, Taaruf Abbas, Mir Babar, and young journalist Adnan Rawat.

The Human Rights Council Gilgit-Baltistan believes that peaceful political expression, criticism, democratic activism, journalism, and public representation are fundamental human rights protected under international law. Any action taken against individuals for peacefully expressing their political opinions or advocating for the rights of the people is a serious matter of concern.

The right to freedom of expression is guaranteed under Article 19 of the Universal Declaration of Human Rights (UDHR), which states that every individual has the right to hold opinions without interference and to seek, receive, and impart information and ideas through any media.

Furthermore, the principle of the Right of Self-Determination is recognized under Article 1 of the United Nations Charter and also affirmed in the International Covenant on Civil and Political Rights (ICCPR). These international principles recognize the right of all peoples to freely determine their political status and pursue their social, economic, and cultural development.

The arrest of political activists, student representatives, and journalists for peaceful activities raises serious questions regarding the protection of civil liberties and democratic rights in Gilgit-Baltistan. Such actions may constitute violations of internationally recognized human rights standards and democratic norms.

The Human Rights Council Gilgit-Baltistan calls upon the relevant authorities to immediately ensure transparency, uphold constitutional and international human rights obligations, and protect the democratic freedoms of the people of Gilgit-Baltistan.

We also urge national and international human rights organizations, civil society, legal institutions, and media bodies to closely monitor the situation and support the protection of fundamental human rights, freedom of expression, and peaceful political participation in the region.

Issued by:
Human Rights Council Gilgit-Baltistan
United Nations Human Rights

26/05/2026

پریس ریلیز
ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان
عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی پیغام

ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان کی جانب سے پوری امتِ مسلمہ، بالخصوص گلگت بلتستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
عید قربان صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ ایثار، قربانی، صبر، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا عظیم پیغام ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انسان کو حق، انصاف اور انسانیت کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان اس مقدس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ، مساوات، مذہبی ہم آہنگی، امن، خواتین اور بچوں کے حقوق، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور محروم طبقات کی آواز بننے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ہم تمام صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ قربانی کی خوشیوں میں غریب، یتیم، بیوہ، مستحق اور پسماندہ خاندانوں کو ضرور شامل کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر گھر تک پہنچ سکیں۔ یہی اسلام کا اصل پیغام اور انسانیت کی خوبصورتی ہے۔
آئیے اس عید پر نفرتوں کو ختم کرکے محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانی احترام کو فروغ دیں اور ایک پُرامن، باوقار اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
جاری کردہ:
ہیومن رائٹس کونسل گلگت بلتستان

21/05/2026

Press Release

On behalf of Gilgit-Baltistan Human Rights Council

The Gilgit-Baltistan Human Rights Council warmly welcomes His Highness Prince Rahim Aga Khan V on his first visit to Gilgit-Baltistan after his coronation.

His Highness Prince Rahim Aga Khan V, the present Imam of the Shia Ismaili Muslim community, is recognized as a symbol of peace, development, tolerance, and humanitarian leadership for the Muslim world and the international community. His leadership reflects a strong vision of serving humanity, promoting education, healthcare, social welfare, and interfaith harmony.

The people of Gilgit-Baltistan deeply acknowledge the historic contributions of the Aga Khan family and the Aga Khan Development Network toward the development and prosperity of the region. Their services in the fields of education, healthcare, banking, women empowerment, youth development, disaster relief, support for flood victims, earthquake-affected communities, and many other humanitarian sectors are truly remarkable and unforgettable.

His Highness and the Aga Khan institutions have always given special importance to Gilgit-Baltistan and have continuously supported the people of the region in times of need. Due to these sincere efforts, Gilgit-Baltistan today stands as a symbol of educational progress, awareness, and social development.

The Gilgit-Baltistan Human Rights Council expresses its hope that under the leadership and guidance of His Highness Prince Rahim Aga Khan V, the region will witness further peace, prosperity, interfaith harmony, sustainable development, and humanitarian progress.

We pray for the good health, long life, and continued success of His Highness so that he may continue his noble mission of serving humanity across the world.

Issued by:
Gilgit-Baltistan Human Rights Council
Government of Gilgit Baltistan United Nations Human Rights The Ismailies Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir Amnesty International South Asia Sajid Ali Shabbir Mir Shina Human Rights Council of Gilgit Baltistan

20/05/2026

Press Release

Ceremony Held in Honor of Internationally Renowned Special Young Singer Fawad Alam Hunzai by Gilgit-Baltistan Human Rights Council

The Gilgit-Baltistan Human Rights Council organized a prestigious ceremony in honor of internationally renowned special young singer Fawad Alam Hunzai on the occasion of his birthday. During the event, he was presented with a special honorary shield in recognition of his outstanding artistic contributions, for bringing pride to Pakistan at the international level, and for serving as a symbol of hope and inspiration for special individuals.

At the ceremony, Senior Vice President Advocate Bilqees Naeem Raja and Coordinator Mushahid Hussain Bagoro presented the honorary shield to Fawad Alam Hunzai and highly appreciated his remarkable talent and achievements.

While addressing the gathering, the speakers stated that despite being visually impaired, Fawad Alam Hunzai has established a unique identity for himself not only in Pakistan but also internationally through his beautiful voice, deep passion for music, and exceptional ability to play various musical instruments. They said that his achievements are a clear example that disability can never become a barrier in the face of determination, hard work, and courage.

They further stated that the Gilgit-Baltistan Human Rights Council will continue its efforts for the rights, dignity, and welfare of special individuals and will keep encouraging and supporting talented children like Fawad Alam Hunzai at every level.
Government of Gilgit Baltistan Government of Pakistan Gilgit Baltistan Student Council, Quaid-i-Azam University Islamabad Shabbir Mir Shina Sajid Ali Human Rights Council of Azad Jammu & Kashmir United Nations Human Rights Human Rights Watch UN Geneva Human Rights Council of Gilgit Baltistan

16/05/2026

پریس ریلیز
جاری کردہ: گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل

دلناٹی غذر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں غفران کے جاں بحق ہونے پر گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ انسانی جان کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور ایسے واقعات معاشرے میں عدم تحفظ، خوف اور بے چینی کو فروغ دیتے ہیں۔

کونسل نے حکومت گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور اس میں ملوث تمام عناصر کو بلاامتیاز قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ کونسل کے مطابق انصاف کی بروقت فراہمی ہی عوام کے اعتماد کی بحالی اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

ڈسٹرکٹ انتظامیہ غذر اور پولیس غذر کی جانب سے جاری ابتدائی بیانات میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں، ممکنہ محرکات اور ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری طور پر حکومتی سطح پر مالی، قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل صورتحال میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ کونسل نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی و سماجی قیادت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی آزادانہ یا بین الصوبائی انکوائری کرائی جائے تاکہ تحقیقات مکمل شفافیت کے ساتھ انجام پائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا اثر و رسوخ سے بالاتر ہو کر انصاف یقینی بنایا جا سکے۔

کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں کے پھیلاؤ سے گریز کریں اور تحقیقات کے عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آخر میں گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کونسل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ، مظلوم طبقات کی آواز بلند کرنے اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Government of Gilgit Baltistan police Ghizer

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit