Henzal Power Project
𝐖𝐞𝐥𝐜𝐨𝐦𝐞
24/08/2026
ہینزل پاور پراجیکٹ کا
ری ٹینـــــــــــــــنڈر ہوگا.
چالیس میگاواٹ کا Revised پی سی ون ایکنک تک پہنچنے سے پہلے ہی واپس کر دیا گیا ۔
جی بی گورنمنٹ کو صاف شفاف طریقے سے ریبڈنگ کروانے کا حکم.
19/07/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کے زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہنزل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی صلاحیت 20 میگاواٹ سے بڑھا کر 40 میگاواٹ کرنے کی سفارش کی گئی۔ فورم میں پیش کیے جانے والے ریوائزڈ (ترمیم شدہ) پی سی ون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اسے ضروری ترامیم کے ساتھ منظور کرتے ہوئے CDWP بھیجنے کی سفارش کر دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہنزل پاور پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا ریوائزڈ پی سی ون کی منظوری اور سائیٹ پر عملی کام کا آغاز آئندہ 2 ماہ میں یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ مفاد عامہ کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عوام بھی ان سے مستفید نہیں ہو پاتے۔ حکومت کو مفادِ عامہ، خصوصاً بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی پالیسی سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی یا نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنزل پاور پروجیکٹ گلگت میں بجلی کے بحران کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس منصوبے کو 2024 میں مکمل ہونا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اگر آئندہ 2 ماہ میں اس منصوبے کی متعلقہ فورم سے منظوری لے کر عملی کام شروع نہ کیا گیا، تو اس پر نظرثانی کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی منصوبے میں متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کام کرنا غیر قانونی ہے، اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکریٹری برقیات، پروجیکٹ ڈائریکٹر ہنزل پاور پروجیکٹ، NESPAK کا نمائندہ اور محکمہ پلاننگ کے متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
Amjad Hussain Advocate
14/07/2026
Amjad Hussain Advocate 🤝
Hafiz Hafeez Ur Rehman 👍
Gilgit Media Network 🤝
21/04/2026
چیـــــــــــــــف کورٹ گلگت بلتستان کا بڑا فیصلہ
ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈرل منصوبے کا معاہدہ منسوخ، چیف کورٹ کا فیصلہ
گلگت: گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈرل پاور منصوبے کا معاہدہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت کے دو رکنی بینچ نے، جسٹس راجہ شکیل احمد کی سربراہی میں، منصوبے سے متعلق 6 ستمبر 2021 کا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے کنٹریکٹر جوائنٹ وینچر (FWO-CNEEC) کی کارکردگی گارنٹی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
فیصلے میں مزید ہدایت کی گئی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جائے اور 34 ماہ کی مقررہ مدت سے زائد عرصے کے دوران وصول کی گئی تنخواہوں اور مراعات کی ریکوری کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر عوامی مفاد کے منافی ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ہینزل 20 میگاواٹ ہائیڈل پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے نئے پروکیورمنٹ (خریداری) معاہدے کی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے اور اس عمل کے ہر مرحلے سے عدالت کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے۔
مزید برآں، عدالت نے فیصلے کی نقل سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کو ارسال کرنے کا حکم دیا تاکہ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
09/02/2026
گلگت بلتستان چیف کورٹ نے ہینزل 20 میگاواٹ اور نلتر 16 میگاواٹ منصوبوں کی عدم تکمیل سے متعلق مقدمہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب کے ساتھ پیش ہوں، بصورتِ دیگر عدم حاضری کی صورت میں مذکورہ کمپنیوں کی بولی سیکیورٹی اور پرفارمنس گارنٹی ضبط کرنے اور معاہدہ منسوخ کرنے کی سزا عائد کی جائے گی۔
عدالت کے مختصر حکم کے مطابق، ڈیوٹی جج، جسٹس مشتاق محمد نے مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھیکیدار کمپنیاں CNEEC-FWO JV اور HMC کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں شامل کر لیا ہے۔
شامل شدہ فریق نمبر 7 CNEEC-FWO JV کو طلب کیا جاتا ہے کہ وہ تحریری وضاحت کے ساتھ عدالت میں پیش ہو اور وجہ بتائے کہ کیوں نہ اس کا معاہدہ منسوخ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بولی سیکیورٹی اور پرفارمنس گارنٹی ضبط کی جائیں۔
اسی طرح شامل شدہ فریق نمبر 8 HMC کو بھی طلب کیا جاتا ہے کہ وہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دعوے کے مطابق منصوبے کی پیش رفت اور تکمیل سے متعلق اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائے۔
مذکورہ دونوں ٹھیکیدار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس کے ہمراہ درخواست کی نقول ارسال کی جائیں معزز عدالت نے ۔ڈپٹی سیکریٹری غلام محمد کو ہدایت کردی کہ وہ صوبائی حکومت اور نومل، ہراموش، بگروٹ، پڈی بنگلہ، کارگاہ اور باسین کے علاقوں کے درمیان مبینہ طور پر طے پانے والے معاہدوں کی نقول عدالت میں جمع کرائیں، جو بجلی کی پیداوار پر ان کے سابقہ حق سے متعلق ہیں۔مزید کہ درخواست کی نقول حاضر فریقین کو فراہم کی جائیں اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ پیرا وار (نکتہ وار) جوابات جمع کرائیں۔ مزید معزز عدالت نے متعلقہ برائچ کو ہدایت دی کہ خصوصی قاصد کے ذریعے نوٹسز کی تعمیل کرائے اور تعطیلات کے فوراً بعد درخواست کو بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔
کوئی گلگت کا
ہمدرد دوست
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال صاحب
کو ہینزل پاور پراجیکٹ کے سائیڈ کا بھی راستہ دکھائے
خـــــــــــــــــبر
𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲....
آج گلگت میں ایپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا جس میں 20 میگاواٹ ہینزل پاؤر پراجیکٹ جسے ٹھیکدار کمپنی کی خواہش پر 40 میگاواٹ بنایا جارہا ہے کی نئی لاگت مبلغ 27 ارب روپے پر غور کرنے کے بعد اس کی منظوری کے لیے فائل سی ڈی ڈبلیو پی بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا ھے جہاں سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے فائل ایکنک بھیجی جائے گی.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
0923