Astore Tv
"Welcome to Astore TV, your premier source for entertainment, education, and inspiration."
12/09/2026
استور ویلی روڈ فیز تھری پر کام روک دیا گیا، عوامی حلقوں کا وزیراعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
استور: استور ویلی روڈ فیز تھری پر کام میں مسلسل سست روی کے بعد تعمیراتی سرگرمیاں ایک بار پھر روک دی گئی ہیں، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام کی رفتار پہلے ہی انتہائی سست ہے، جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعلقہ عملے کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ سیزن کے اختتام سے قبل ہی کام روک دیے جانے سے منصوبے کی بروقت تکمیل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مقامی حلقوں کے مطابق ٹھیکیداروں کے پاس اپنی خاطر خواہ مشینری موجود نہیں، جبکہ مشینری مالکان کو ادائیگیوں میں رکاوٹ آنے کی صورت میں تعمیراتی کام بھی متاثر ہوتا ہے۔
استور ویلی روڈ فیز تھری کی موجودہ صورتحال پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تاحال پہاڑی کٹائی کا کام مکمل رفتار سے شروع نہیں ہو سکا، جبکہ میٹلنگ کے حوالے سے بھی عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام میں تیزی لانے، مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کی جائیں۔
Information Department Gilgit-BaltistanPmln Gilgit BaltistanPakistan Peoples Party - PPPOffice of the Chief Secretary, Gilgit BaltistanAmjad Hussain AdvocateChief Minister Gilgit-BaltistanMushtaq Ahmad
12/09/2026
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف امام مالک کی اپیل، سپریم اپیلیٹ کورٹ میں 14 ستمبر کو سماعت مقرر
گلگت: الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف امام مالک کی جانب سے دائر درخواست سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کی 14 ستمبر 2026 کی ضمنی کاز لسٹ کے مطابق C. Misc. No. 208/2026 اور الیکشن اپیل نمبر 01/2026 کی سماعت چیف جج جسٹس سردار محمد شمیم خان کی عدالت میں 14 ستمبر بروز پیر صبح 11 بجے ہوگی۔
دستاویز کے مطابق درخواست میں 11 ستمبر 2026 کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے/حکم کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جس پر ابتدائی سماعت ہوگی۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ تاحال برقرار ہے، جبکہ انتخابی تنازعے سے متعلق مزید کارروائی آئندہ سماعت میں سامنے آئے گی۔
12/09/2026
گرلز ڈگری کالج عیدگاہ استور کا ایف ایس سی و ایف اے کے نتائج میں شاندار کارنامہ، 96 فیصد کامیابی
استور: گرلز ڈگری کالج عیدگاہ استور نے قیام کے صرف ایک سال بعد ہی ایف ایس سی اور ایف اے کے سالانہ امتحانات میں شاندار نتائج دے کر پورے گلگت بلتستان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ کالج کا مجموعی نتیجہ 96 فیصد رہا جبکہ پورے گلگت بلتستان میں کالج نے چوتھی پوزیشن حاصل کرکے استور کا نام روشن کیا۔
کالج کی طالبات نے اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور بہترین تعلیمی ماحول کے باعث نمایاں کامیابی حاصل کی۔ نتائج کے مطابق کالج کی چار طالبات نے A1 گریڈ، 11 طالبات نے A گریڈ، 23 طالبات نے B گریڈ جبکہ 9 طالبات نے C گریڈ حاصل کیا۔
گرلز ڈگری کالج عیدگاہ استور کا آغاز صرف ایک سال قبل ہوا تھا اور اتنے کم عرصے میں 96 فیصد نتیجہ اور گلگت بلتستان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنا کالج کی انتظامیہ، پرنسپل اور پوری تدریسی ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
کالج کی پرنسپل فضل کریم اور ان کی پوری ٹیم نے پہلے ہی سال میں نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی بلکہ کالج کے انتظامی امور کو بھی انتہائی منظم انداز میں چلایا۔ محدود وسائل اور کلاس رومز کی کمی کے باوجود طالبات کو معیاری تعلیم، اساتذہ کی رہنمائی اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کالج انتظامیہ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
کالج کی اس شاندار کارکردگی پر استور کے عوامی حلقوں، والدین اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے پرنسپل اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گرلز ڈگری کالج عیدگاہ نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول، محنتی اساتذہ اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو استور کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرسکتی ہیں۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسی کالج سے دو طالبات بی ایس پروگرام کے لیے اسکالرشپ حاصل کرکے زیرِ تعلیم ہیں، جو کالج کی تعلیمی کارکردگی اور طالبات کی صلاحیتوں کا ایک اور نمایاں ثبوت ہے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کی تعلیم اور بہتر نتائج کے لیے محنت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تاہم کالج کو اس وقت کلاس رومز اور دیگر بنیادی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے ایسے تعلیمی اداروں کو ضرورت کے مطابق اضافی کلاس رومز، تعلیمی سہولیات اور دیگر وسائل فراہم کیے جائیں تو آنے والے سالوں میں اس سے بھی بہتر اور شاندار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ڈگری کالج عیدگاہ استور کی شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج کی ضروریات پوری کی جائیں اور طالبات کو مزید بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی استور سمیت پورے گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے کامیابی کا ایک مثالی مرکز بن سکے۔Information Department Gilgit-BaltistanPmln Gilgit BaltistanPakistan Peoples Party - PPPOffice of the Chief Secretary, Gilgit BaltistanAmjad Hussain AdvocateChief Minister Gilgit-BaltistanMushtaq AhmadAga Khan Rural Support Programme - AKRSP PakistanHigher Education Commission, Pakistan
12/09/2026
آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے BEST4WEER پراجیکٹ کے تحت خواتین کی تنظیموں (WOs) اور خواتین کی قیادت یا خدمت کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تین روزہ Capacity Building Training Workshop کامیابی سے منعقد کی گئی۔
اس تربیتی ورکشاپ کو غزالہ اصفہانی، سول سوسائٹی آفیسر (Civil Society Officer)، AKRSP نے بطور Trainer کنڈکٹ کی۔ تربیت کا بنیادی مقصد خواتین نمائندگان کی قیادتی، ادارہ جاتی اور تنظیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور انہیں اپنی کمیونٹی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ضروری علم اور عملی مہارتیں فراہم کرنا تھا۔
اس Capacity Building Training Workshop میں تین یونین کونسلز سے 30 خواتین نمائندگان نے شرکت کی۔ تین روزہ تربیت کے دوران شرکاء کو قیادت و انتظام، گورننس، مؤثر فیصلہ سازی، ریکارڈ کیپنگ و دستاویزات، تنظیمی امور، مؤثر ابلاغ، ٹیم ورک، کمیونٹی سے رابطہ اور خواتین کی مؤثر شمولیت جیسے اہم موضوعات پر معلوماتی اور عملی سیشنز کروائے گئے۔
تربیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے گروپ ڈسکشنز، عملی سرگرمیوں اور باہمی تبادلۂ خیال کو بھی تربیتی عمل کا حصہ بنایا گیا، جس سے شرکاء کو اپنی تنظیموں اور کمیونٹی میں سیکھی گئی مہارتوں کے عملی استعمال کو سمجھنے کا موقع ملا۔
تین روزہ Capacity Building Training کے کامیاب اختتام پر ایک باوقار Closing Ceremony کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے خواتین کی فعال شرکت اور تربیتی سرگرمی کو سراہا اور خواتین کی تنظیموں کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی ترقی میں خواتین کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اختتامی تقریب کے موقع پر تین روزہ Capacity Building Training کامیابی سے مکمل کرنے والی تمام 30 شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جو ان کی فعال شرکت اور تربیتی عمل میں دلچسپی کا اعتراف تھا۔
یہ Capacity Building Training Workshop خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے، مقامی خواتین کی قیادت کو فروغ دینے، خواتین کی تنظیموں کو مضبوط بنانے اور دور دراز و کم سہولیات والے علاقوں میں خواتین کی بامعنی شمولیت کی
جانب ایک اہم قدم ہے۔Information Department Gilgit-BaltistanPmln Gilgit BaltistanOffice of the Chief Secretary, Gilgit BaltistanAmjad Hussain AdvocatePakistan Peoples Party - PPPChief Minister Gilgit-BaltistanAga Khan Rural Support Programme - AKRSP Pakistan
11/09/2026
گلگت بلتستان اسمبلی کا تاریخی فیصلہ — مالیاتی حقوق کی جانب اہم پیش رفت
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے جب سے وزارتِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات، گورننس میں بہتری اور گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی جدوجہد کا ایک اہم ثمر گلگت بلتستان کے مجوزہ مالیاتی معاہدے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان اسمبلی کے چوتھے اجلاس میں آزاد کشمیر کے مالیاتی ماڈل کی طرز پر وفاقی حکومت اور حکومتِ گلگت بلتستان کے درمیان مجوزہ مالیاتی معاہدے کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔
یہ فیصلہ محض ایک مالیاتی معاہدے کی منظوری نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مالیاتی حقوق، معاشی استحکام اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
ماضی میں گلگت بلتستان کو وفاق کی جانب سے مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر گرانٹ فراہم کی جاتی رہی، تاہم مجوزہ مالیاتی معاہدے کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے لیے وفاقی بجٹ میں ایک باقاعدہ اور مختص مالیاتی حصہ مقرر ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس سے صوبائی نوعیت کے بجٹ کی منصوبہ بندی، ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور مالیاتی معاملات میں استحکام پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس اقدام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ گلگت بلتستان اپنے مالی معاملات کو زیادہ مؤثر انداز میں منصوبہ بند کر سکے گا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی دستیابی بہتر ہوگی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو طویل المدتی بنیادوں پر آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ امجد حسین کی قیادت میں ادارہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی حقوق کے لیے یہ پیش رفت گلگت بلتستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
از قلم شمس الرحمانInformation Department Gilgit-BaltistanPmln Gilgit BaltistanPakistan Peoples Party - PPPOffice of the Chief Secretary, Gilgit BaltistanAmjad Hussain AdvocateMushtaq AhmadChief Minister Gilgit-Baltistan
گلگت: الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان کے جج جسٹس مشتاق محمد نے عطاء اللہ کی انتخابی پٹیشن پر جی بی اے-16 دیامر-III سے رکن اسمبلی امام مالک کی رکنیت اور کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو جی بی اے-16 دیامر-III کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تصدیق اور گنتی 16 ستمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر کو فارم 47 مرتب کرکے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے عمل کے دوران سئنر سول جج گلگت فہد بن نقیب اور اسسٹنٹ رجسٹرار چیف کورٹ راج میر کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تصدیق، گنتی اور فارم 47 کی تیاری کا عمل شفاف انداز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے ایس ایس پی گلگت کو پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
گلگت: الیکشن ٹربیونل نے حکم دیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تصدیق اور گنتی مکمل ہونے کے بعد فارم 47 چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ارسال کیا جائے۔
بہادر جمیل
پبلک ریلیشن آفیسر
گلگت بلتستان چیف کورٹ، گلگت
11/09/2026
عیدگاہ چونگرہ لنک روڈ منصوبہ 4 سال سے التوا کا شکار، ٹھیکیدار غائب
منصوبے میں مسلسل تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ عوامی حلقوں کا سیکرٹری ورکس سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرنے اور منصوبہ فوری مکمل کرانے کا مطالبہ
11/09/2026
استور ویلی روڈ فیز تھری مزید تاخیر کا خدشہ
ذرائع کے مطابق تین ٹھیکیداروں کی شراکت داری میں ایک ٹھیکیدار ادائیگی کے بعد دبئی روانہ ہوگیا، جبکہ دوسرے کا عملہ سائٹ پر موجود ہے۔ دو ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی کے باعث منصوبے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔
10/09/2026
راما میں بجری نکالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ۔ غیر ضروری ٹریکٹرز کے داخلے پر بھی پابندی۔
09/09/2026
استور میں واٹر سپلائی منصوبوں میں استعمال ہونے والی پائپوں کے معیار پر سوالات، تحقیقات کا مطالبہ
استور: ضلع استور میں جاری اور زیرِ تعمیر واٹر سپلائی منصوبوں میں استعمال ہونے والی پائپ لائنوں کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پانی کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی پائپیں فوڈ گریڈ اور صحت کے عالمی معیارات کے مطابق ہونی چاہئیں تاکہ پینے کے پانی کو آلودگی اور انسانی صحت کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی جانب سے محفوظ پینے کے پانی اور پانی کی ترسیل کے لیے مقرر کردہ معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے استور میں واٹر سپلائی منصوبوں میں استعمال ہونے والی پائپوں کے معیار کی فوری جانچ کی جائے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
شہریوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیرِ تعمیر واٹر سپلائی منصوبوں کی باقاعدہ انکوائری کے لیے ایک آزاد اور غیر جانب دار کمیشن تشکیل دیا جائے، جو منصوبوں میں استعمال ہونے والی پائپوں کے نمونے حاصل کرکے انہیں مجاز سرکاری یا مستند لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھجوائے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر لیبارٹری ٹیسٹ میں پائپوں کا معیار مقررہ فوڈ گریڈ یا متعلقہ صحت کے معیارات کے مطابق نہ پایا جائے تو ذمہ دار افراد اور متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور غیر معیاری پائپوں کو تبدیل کیا جائے۔
صاف اور محفوظ پانی عوام کا بنیادی حق ہے؛ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ عوامی صحت کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
Category
Contact the business
Website
Address
15100