Faizullah Faraq

Faizullah Faraq

Share

Official Page Of Ex Spokesperson to Chief Minister Govt. Of Gilgit Baltistan,Brand Ambassador Markhor Super League.

ALumni NDU( NSW 25- NMW 12) Writer,Poet, Analyst.

20/08/2026

گلگت !
سابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر گلگت فرخ رشید صاحب !!!

17/08/2026

سابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے سابق رُکن کونسل و جید عالم دین سید عباس رضوی کی رحلت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دُعا کی ہے ، سابق ترجمان اپنے تعزیاتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک جید عالم دین اور اتحاد اُمت کے داعی تھے ، آغا صاحب کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جو برسُوں بعد بھی پُر ہونا محال ہے ، رب کعبہ مرحوم کو کروٹ کروٹ سکون اور جنت میں اعلیٰ مُقام عطا کرے۔

Photos from Faizullah Faraq's post 14/08/2026

سابق فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد قاضی کو اقوامِ متحدہ کا نیا فورس کمانڈر مقرر کرنے پر دلی مُبارکباد پیش کرتا ہوں ، گُزشتہ روز
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان آرمی کے میجر جنرل جواد احمد قاضی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو MINURSO کے نئے فورس کمانڈر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی پاکستان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ، مُجھے میجر جنرل جواد احمد قاضی کے ساتھ ملکر دیامر میں تعلیمی جرگوں اور دیگر قومی دلچسپی کے امُور پر دو سال اکھٹے کام کرنے کا موقع ملا ہے، جواد احمد صاحب انتہائی نفیس، ایماندار اور سہی معنوں میں ایک سولجر ہیں !!

13/08/2026

14 اگست جشن آزادی !!

12/08/2026

:
سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے عالمی یومِ نوجوانان (International Youth Day) کے موقع پر اپنے پیغام میں نوجوانوں کی اہمیت، ان کی صلاحیتوں اور خطے کی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔
نوجوان کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی، تبدیلی اور روشن مستقبل کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور استعداد موجود ہے۔
​آج کا دور ٹیکنالوجی اور مقابلے کا دور ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، ڈیجیٹل اسکلز اور جدید فنی علوم کے حصول پر توجہ دیں تاکہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔
​فیض اللہ فراق نے اپنے پیغام میں کہا کہ خطے میں پائیدار امن، سیاحت کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی بہتری میں نوجوانوں کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور خود کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہیے۔
​حکومت، اداروں اور معاشرے پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے روزگار، کھیلوں کی سہولیات اور ان کی قیادت و صلاحیتوں کو نکھارنے کے یکساں اور بہترین مواقع فراہم کریں۔
​"گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز ہمارے نوجوانوں کی محنت اور مثبت سوچ میں پنہاں ہے۔ اگر انہیں صحیح سمت اور مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف خطے بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔"

12/08/2026

ثبات کس کو ہے تو ہم ٹھہریں!!!

11/08/2026

Dailysalam

09/08/2026

:
گلگت:
سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ "مکہ دفاعی معاہدہ" عالمی و علاقائی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے، جو خطے کے پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنائے گا۔مکہ معاہدہ دشمنوں کے لیے واضح پیغام اور دوستوں کیلئے سایے کی مانند ہے۔فیض اللہ فراق نے "مکہ معاہدے"کو امن کی سب سے بڑی سند قرار دیتے ہوئےکہا ک یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نہ صرف محفوظ بلکہ ایک انتہائی مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان تینوں مسلم طاقتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا خطے میں نئے جیو پولیٹیکل اور دفاعی توازن کی علامت ہے۔
​انہوں نے کہا کہ اس تاریخی پیش رفت اور اہم ترین معاہدے کو حتمی شکل دینے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری و اسٹریٹجک حکمتِ عملی اور وزیرِ اعظم پاکستان کی فعال سفارت کاری نے کلیدی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت پاکستان عالمی سطح پر دفاعی اعتبار سے مزید مضبوط اور خود مختار ہو کر ابھرا ہے۔
​"یہ معاہدہ نہ صرف موجودہ چیلنجز کا جواب ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کی نوید ہے۔

08/08/2026

نہیں نہیں یہ خبر دُشمنوں نے دی ہوگی
وہ آئے اور چلے بھی گئے ملے بھی نہیں

Category

Telephone

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
14100