Etihad Chowk

Etihad Chowk

Share

Struggling for the rights of Gilgit Baltistan

04/06/2026

انسانی آنکھ صرف ایک انتخابی نشان نہیں، بلکہ شعور، شناخت اور آزادی کی علامت ہے
Nawaz Khan Naji
Balawaristan Gzr

Photos from Etihad Chowk's post 25/04/2026

گلگت بلتستان کا مستقبل آپ کے ایک ووٹ سے جڑا ہوا ہے
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف وعدوں پر نہیں بلکہ کردار اور جدوجہد پر فیصلہ کریں۔ سال 2026 کے الیکشن میں ہمیں ایسے نمائندے منتخب کرنے ہیں جو واقعی ہمارے حقوق کی جنگ لڑ سکیں، نہ کہ وہ جو اقتدار میں جا کر خاموش ہو جائیں۔

پونیال سے نواز خان ناجی
ہنزہ سے بابا جان
سکردو سے آصف ناجی
یاسین سے اسلم انقلابی

یہ وہ نام ہیں جو ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے، مشکل وقت میں آواز اٹھائی اور حق کی بات کی۔

اگر آپ ان سچے اور بہادر نمائندوں کو گلگت بلتستان اسمبلی میں پہنچاتے ہیں تو باقی 28 ممبران میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ آپ کے مستقبل کے خلاف کوئی غلط فیصلہ کریں۔ ایک مضبوط اپوزیشن اور باشعور قیادت ہی عوام کے حقوق کی ضمانت ہوتی ہے۔
یاد رکھیں:
یہ الیکشن صرف نمائندوں کا انتخاب نہیں، بلکہ اپنے مستقبل، اپنے وسائل اور اپنی شناخت کا فیصلہ ہے۔

✊ اٹھو، سوچو اور صحیح فیصلہ کرو

02/04/2026

ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا
ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رُسوا سے کہو
ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے، آغاز سے انجام تلک

خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے

ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے

12/03/2026

گلگت میں بلا وجہ گرفتاریاں تشویش ناک ہیں ۔ ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کا کیا گناہ ہیں جس سے عوام اگاہ نہیں۔
محض خوف و ہراس پھیلانے میں کیا مفاد پوشیدہ ہیں ۔
اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔
Nawaz Khan Naji

11/03/2026

عوام الناس سے اپیل!

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے محکوم طبقات اور محنت کش عوام کی توانا آواز ہے۔ البتہ اس آواز کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف کو واضح شکل میں پیش کرنے میں اگر واقعی کسی کا نمایاں کردار رہا ہے تو وہ احسان علی ایڈووکیٹ اور اُن کے ہمراہ حق پرست جماعتوں کا ہے۔

گندم میں کٹوتی ہو، غیر قانونی ٹیکسز کا نفاذ ہو یا گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضے کا مسئلہ، ان تمام مسائل پر اگر کسی نے حقیقی جدوجہد کی ہے تو وہ چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ، عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین اور کارکنان ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اگر آج عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو حراست میں لیا جا رہا ہے تو وہ صرف عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے جرم میں لیا جا رہا ہے۔ لہٰذا احسان علی ایڈووکیٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین کی گرفتاری کا واحد مقصد عوامی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی، پاکستان کے دیگر شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے باسیوں اور گلگت بلتستان بھر میں موجود تمام محنت کش عوام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ حکومت کے ان جابرانہ اقدامات، اور عوامی آوازوں کو دبانے کی مذموم کوششوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

22/02/2026

مستقبل کی وہ جنگ جو چھوٹی عید سے شروع ہوکر بڑی عید پہ ختم ہوگی۔ دنیا یکسر بدل دےگی۔

نواز خان ناجی

22/02/2026

گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر کامریڈ شبیر مایار کو علاج و معالجے کی سہولیات سے محروم کرنا نہ صرف غیر انسانی اقدام ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ کسی بھی شہری کو طبی سہولت حاصل کرنے سے روکنا کسی مہذب معاشرے کے شایانِ شان نہیں۔

گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے رہنما کامریڈ شبیر مایار پر عائد سفری پابندی کے باعث اگر وہ بروقت علاج سے محروم ہیں تو یہ تشویشناک امر ہے۔ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، جس کی ضمانت عالمی انسانی حقوق کے اصول بھی دیتے ہیں۔ کسی بھی شہری کو علاج جیسی بنیادی ضرورت سے روکنا کسی بھی صورت درست نہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

کامریڈ شبیر مایار پر عائد سفری پابندی فوری طور پر مکمل طور پر ختم کی جائے۔
انہیں بلا رکاوٹ علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انسانی حقوق کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کے اصولوں اور اقدار کا امتحان ہے۔ آج اگر ہم خاموش رہے تو کل کسی بھی شہری کو اسی طرح بنیادی حقوق سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

آئیے ہم سب مل کر آواز بلند کریں کہ صحت اور علاج ہر انسان کا حق ہے، اور کسی بھی شہری کو اس حق سے محروم کرنا ناانصافی ہے۔ انسانی وقار، انصاف اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
Gilgit Baltistan Assembly
United Nations

21/02/2026

جن جن کو وفاداری کی ضرورت ہے۔ وہ لائیں لگا کر وضاحتیں دیں۔نہ ہم نے پہلے وضاحتیں دی ہے نہ اب کوئ ضرورت ہے۔
بالاورستان زندہ باد
Nawaz Khan Naji

20/02/2026

گلگت بلتستان کے بہادر شہری ایک بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہو جائیں۔
------------------------------------------------
گلگت بلتستان کے شہری سال ہا سال سے پانی، بجلی، علاج دوائی اور صاف آٹا سے محروم ہیں حکمرانوں اور افسرشاہی کی دولت اور مراعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ھے مگر جی بی عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں اس کی اصل وجہ یہ ھے کہ یہ وزیر اعلی، یہ گورنر، یہ وزراء، یہ مشیر اور یہ افسرشاہی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے نہیں بلکہ غریب دشمن سرمایہ داری نظام کی حفاظت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ مسائل زدہ عوام اپنے بنیادی حقوق ان گونگے، بہرے اور بے حس حکمرانوں سے صرف سڑکوں، چوک ،چوراہوں پہ احتجاج کے ذریعے ہی لے سکتے ہیں اس لئے گلگت بلتستان کے شہری ایک بڑے احتجاج کی تیاری شروع کریں اور گاؤں سے لے کر شہروں کی سطح پہ احتجاج کے لئے عوامی ایکشن کمیٹیاں منتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے جلد ہی بڑی عوامی احتجاج ذریعے حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔
احسان علی ایڈوکیٹ

20/02/2026

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر عوام دشمن سیاسی جماعتوں کی قیادت بھوکلاہٹ کا شکار ہے، اپنے کئے گئے مظالم اور عوامی ردعمل کا اندازہ ہو گیا ہے۔ بہت جلد گلگت بلتستان کے سڑکوں پر تخت و تاج کو اچھالا جایئگا اور عوامی راج کا آغاز ہوگا۔

اصغر شاہ، صدر عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Main Ithad Chowk
Gilgit