Gilgit 2 Minutes
Unveiling Truths & Igniting Change: in-depth investigations and thought-provoking insights
دنیور:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین دنیور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آفتاب حیدر کے کیمپین آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں
دنیور :سابق وزیر جنگلات آفتاب حیدر اقبال حراموشی دنیور پاکستان پیپلزپارٹی افس افتتاح کے موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محبوب الحق کاُ جیت کے بعد خطاب۔
صدر صاحب نے گلگت بلتستان کے ینگ ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا، اور وائی ڈی اے کے الیکشن کمیشن، ساتھیوں اور دوستوں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنایا۔
انہوں نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ وائی ڈی اے ڈاکٹرز کے حقوق، وقار اور مریضوں کی بہتر صحت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
دیامر: تھور کے علاقے گبر میں ہوڈر گاہ کے مقام پر دہشتگرد کمانڈر حمید کی جانب سے قائم کردہ خفیہ ٹھکانہ (مسکر) سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے بعد منظرِ عام پر آتے ہی تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام شدت پسند سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اور سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل بدستور جاری ہے۔
کریڈٹ: آئینہ گلگت بلتستان
حراموش ہنوچل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
حراموش ہنوچل میں واٹر ٹینکی اور پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ کئی روز سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے پر خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں نے مسئلے کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واٹر سپلائی نظام کی بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے، بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
17/05/2026
گلگت: ضلعی انتظامیہ کی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے دوران 16 غیر مقامی بھکاریوں کو علاقہ بدر کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی نگرانی میں اتوار کے روز آپریشن کرتے ہوئے متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے کوسٹر کے ذریعے پنجاب روانہ کیا گیا۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دوبارہ گلگت آنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر مقامی بھکاریوں کی اطلاع فوری طور پر الفا کنٹرول نمبر 920724 پر دیں۔
اسماعیلی جماعت کے حاضر امام ' ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان (پنجم) کی گلگت بلتستان آمد پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا دورہ خطے میں ترقی ، امن ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دیدار مبارک !
We extend our warmest welcome to the Ismaili Jamaat’s Hazir Imam, His Highness Prince Rahim Aga Khan V, on his visit to Gilgit-Baltistan. People of GB hope that this visit will play an instrumental role in promoting development, peace, harmony, love, and brotherhood throughout the region.
17/05/2026
امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر 3، افتاب حیدر نے دنیور میں مرکزی آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں کارکنان اور علاقائی عمائدین کی بڑی تعداد نے شریک
17/05/2026
دیامر میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن، زائد نرخ وصول کرنے والوں کو سخت وارننگ
دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی اور منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس منظور احمد پیام کی ہدایت پر تحصیلدار ساجد عالم، تحصیلدار محمد امین، بلدیہ چیف عبداللہ جان، جی بی لیویز فورس اور بلدیہ ٹیموں نے بازاروں، سبزی و فروٹ فروشوں، ہوٹلوں، چائے کیفے، بیکریوں اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد چیک کیا گیا جبکہ دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور زائد نرخ وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
16/05/2026
ڈپٹی کمشنر سکردو نے سیاحوں کے لیے اہم ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
51500