Ali Sher
Senior Journalist in Gilgit Baltistan Pakistan
04/01/2025
بنام وزیر اعلی گلگت بلتستان
بنام چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
چیف منسٹر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈز کی طرز پر
نسل نو کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئیے
ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چونکہ میں سماج کا ایک ادنی سا ورکر بھی ہوں میں بخوبی آگاہ ہوں کہ #ہیلتھ #انڈومنٹ فنڈز مہلک جسمانی امراض پر مبتلاء باشندگان گلگت بلتستان کے لئیے ذندگی کی ایک نئی نوعید کی مانند ہے۔
میں ان تمام سیاسی و اداریاتی کرداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس فنڈز کو متعارف کروایا اور اسے اب تک قائم رکھا ہے، اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے گو کہ اب تک اہل قلم کی جانب سے اس فنڈز کے قیام اور مقاصد پر اب تک کوئی جامع تحریر یا کسی پروگرام میں اسے جاگر نہیں کیا گیا یا شاید میری نظروں سے نہیں گزرا ہوگا۔
اہیلتھ انڈومنٹ فنڈز کی مانیٹرنگ سمیت شفافیت کو یقینی بنا کر مستحق آفراد کی بروقت مدد کرنے پر میں پوری ٹیم بلخصوص ڈائریکٹر ہیلتھ انڈومنٹ فنڈز سید اشتیاق حسین صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
ضرورت اب اس امر کی بھی ہیکہ بلکہ مین خصوصی درخواست کروں گا صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے کہ وہ نسل نو کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئیے
ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر ایجوکیشن فنڈز کو بھی متعارف کروائے میں جانتا ہوں کہ راولپنڈی، اسلام اباد کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نسل نو سیمسٹرز فیسسز کی ادائیگی کے لئیے کیا کچھ جتن نہیں کرتے ان بھاری فیسسز کی وجہ سے بہت سے طلباء اپنی تعلیم کو مکمل نہ کرسکے میں ایسے طلباء و طالبات کو بھی جانتا ہوں جو سمیسٹرز فیسسز کو جمع کرنے کے لئیے مختلف ہوٹلوں سے لیکر دیگر کئی اداروں میں بطور ہیلپر کام کرتے ہیں صرف اس لئیے کہ وہ سمیسٹر فیس کا انتظام کرسکے ان کے اس عمل کی وجہ سے وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ تعلیم کو فوکس نہیں کر پاتے۔
سیاسی ہوں یا اداریاتی یا سماج کے صاحب ثروت کردار، اہل قلم ہوں یا سماجی ورکرز ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ ہم بلا تفریق خطے کی نسل نو کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئیے اپنا بھرپور کردار نبھائے۔
13/08/2024
وفاق میں پی ایم ایل نون برسر اقتدار اور اکستان پیپلز پارٹی ان کی اہم اتحادی، گلگت بلتستان میں چنتخب حکومت اور اتحاد میں نون اور پی پی پی باوجود اس کے کشنت گاؤں کو ابھی تک آفت زدہ ڈکلئیر نہیں کروا سکیے۔
یہ دیہات تقریبا نوے فیصد تباہ ہوچکا ہے، ابھی تک نہ ہی چنتخب حکومت کی توجہ حاصل کر سکا اور نہ ہی وفاقی حکومت کے۔
میں نون اور پی پی پی کے قائدین سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب تک آپ ضلع استور کے اس گاؤں میں ہونے والی تباہ کاریوں کی بنیاد پر اسے آفت زدہ کیوں نہیں ڈکلئیر کروا سکے
آپ نے ابھی تک صوبائی یا وفاقی حکومت کیجانب سے آیمرجنسی پیکج کا اعلان کیوں نہیں کروا سکے۔
کہی ایسا تو نہیں کہ یہاں کے اکثریتی لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ ڈالا تھا
کہی ایسا تو نہیں آپ یہاں بسنے والے لوگوں کو یہ باور کروانا چاہتے ہیکہ آپ نے جن کو اکثریتی ووٹ کاسٹ کیا تھا انہیں پکارے۔
مجھے یقیں ہیکہ آپ نے اپنے ذہنوں میں ایسے کسی خیال کو پنپنے بھی نہیں دیا ہوگا۔
مجھ سمیت باشندگان استور آپ سے جاننا چاہتے ہیکہ آخر وہ کون سے عوامل ہیں وہ کونسی مجبوریاں ہیکہ آپ ابھی تک اس گاؤں کو جو تقریبا اپنا وجود کھو بیٹھا ہے اسے آفت زدہ ڈکلئیر نہیں کروا پائے۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
15100