NAGAR Valley

NAGAR Valley

Share

Nagar Valley page is the marketing and travelling organization for Gilgit-Baltistan, the i

Photos from NAGAR Valley's post 06/12/2021

‏پیون سکٹر بلتستان میں پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔۔ ہیلی میں سوار پائلٹ میجر زیشان , میجر عرفان اور کریو ممبر شہید۔۔
ذرائع کے مطابق
ہیلی معمول کے دورے پر کمانڈر ایف سی این اے اور کمانڈر 323 بریگیڈ کے ساتھ تھی اور ایندھن بھرنے کے بعد واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہو گئی

05/12/2021

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے حسین عباس نگری نیشنل باکسنگ چیمئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب۔ حسین عباس نگری نے پاکستان نیوی کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا، ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے نگر سے ہے۔اسلام آباد: گلگت بلتستان کے حسین عباس نگری نیشنل باکسنگ چیمئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب۔ حسین عباس نگری نے پاکستان نیوی کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا، ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقےضلع نگر جعفر آباد سے ہے۔

05/12/2021

نگر : مناپن نگر سے تعلق رکھنے والے کم سن بچہ کاشان علی ولد محمد علی نے قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد حافظ قرآن ہونے کی سعادت حاصل کی۔ یقیناً کاشان اور اس کے والدین قابلِ تحسین ہیں۔
اللہ پاک ان کو سلامت رکھے اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔آمین

05/12/2021

گلگت بلتستان
نگر خاص سے تعلق رکھنے والے آصف علی نے حال ہی میں جنوبی کوریا میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیابی سے مکمل کیا۔
آصف علی نے پی ایچ ڈی کے لیے سیجونگ یونیورسٹی، جنوبی کوریا کے شعبہ نینو ٹیکنالوجی اینڈ ایڈوانسڈ میٹریل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

05/12/2021

فخر نگر گلگت بلتستان پاکستان نیوی کے نوجوان حسنین عباس نے آل پاکستان نیشنل چیمپئن شپ لائٹ ویٹ کیٹگری کے سیمی فائنل میں اپنے حریف کو دھول چٹاکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا انشاءاللہ
اپنے صلاحیتوں کے جوہر فائنل میں دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کر لینگے اور اپنے علاقے اور قوم کا سر فخر سے بلند کر لیں گے انشاءاللہ ہماری نیک خواہشات حسنین عباس کے ساتھ ہے ۔یاد رہے کی حسنین عباس کا تعلق ضلع نگر کے گاؤں جعفر آباد سے ہے

02/12/2021

سپاہی کی بچی ایس پی شگر کی کرسی پر براجمان ۔

ایس پی آفس میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ناشاد حسین کی بچی سکول سے واپسی پر اپنے بابا کی انتظار میں ایس پی آفس کے باہر بیٹھی ہوٸی تھی۔ ایس پی شگر لفٹیننٹ ریٹائرڈ اظہر جاوید نے بچی کو اپنے پاس بلا لیا محبت و شفقت کا اظہار کیا، اس کی سر پہ ہاتھ رکھا اور بچی کو اپنے کرسی پر بیٹھایا۔ یہ منظر دیکھ کر پولیس اہلکار مذکور اور اس کی بچی کی چہرے پر بکھیری خوشی دیدنی تھی۔

ایس پی شگر نے بچی کو چاٸے پلایا اور دل لگا کر پڑھنے کی ترغیب دی۔

02/12/2021

گلگت ( پ ر) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی گلگت ڈاکٹر میاں سعید احمد کے حکم پر گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ،کرکٹ اور والی بال کے میچوں کا شیڈول کا جاری کیا گیا۔ 4دسمبر سے 7دسمبر 2021 تک پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں کھیلوں کا انعقاد کیا جا ۓگا جس میں گلگت رینج کے چاروں اضلاع کے ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Photos from NAGAR Valley's post 01/12/2021

ریاست نگر کی اینگلو بروشو جنگ١٨٩٢ کا مختصر تعارف

تاریخ ریاست نگر کی یہ منفرد اور خطرناک ٢٨ روزہ جنگ دسمبر سن ١٨٩١، ١٨٩٢ میں اینگلو انڈین آرمی اور مدافعین ریاست نگر کے مابین قلعہ نلت و تھول کے مضافات میں لڑی گٸ تھی جسے مقامی زبان میں( جنگی لیٸ) یعنی جنگ کا اگلا دفاعی مورچہ فرنٹ لاٸین ڈیفنسیو بنکرز کہا جاتا ہے ریاست نگر کے اس وقت کے دفاعی حصاروں میں تزویراتی لحاظ سے نلت کا قلعہ سب سے آگے اور نسبتاً مظبوط ترین قلعہ ہونے کے باعث اکابرین مدافعین ریاست نگر نے آپس میں صلح مشورہ کے بعد حملہ آور دشمن اینگلو انڈین آرمی کے خلاف اپنا دفاعی میدان جنگ کے طور پر قلعہ نلت کو منتخب کیا تھا
برطانوی جنگی تاریخ میں یہ جنگ ”اینگلو بروشو وار آف دی نگر سٹیٹ “ سے جانی جاتی ہے
ریاست نگر کی جانب سے اس تاریخی جنگ کی قیادت میر آف ریاست نگر راجہ آزُر خان اور محمد شاہ وزیر المعروف وزیر اشدرو کر رہے تھے جبکہ ایک انفنٹری بٹالین بمعہ ایک توپ خانہ بیٹری ایک انجینیٸر پلاٹون اور چند دیگر چھو ٹی بندو بستی و امدادی صیغوں جیسے میڈیکل خوراک و اطلاعات و انٹلیجنس وغیرہ کی قیادت انگریز کمانڈر کرنل ڈیورنڈ کر رہے تھے
اس جنگ میں مدافعین ریاست نگر میں سے کمانڈر محمد شاہ وزیر سمیت ٨٠ مدافعین نگر حملہ آور اینگلو انڈین آرمی کے خلاف اپنی مادر وطن کا دفاع کرتے ہوۓ نلت قلعہ میں شہید ہوۓ اور دیگر ١٢٧ مدافعین کو جنگی قیدی بنایا گیا تھا
جبکہ دشمن کے تقریباً ١٠٨ فوجی مارے گیۓ اس جنگ میں انگریز سپاہ کا کمانڈر کرنل ڈیورنڈ بذات خود بھی شدید طور پر زخمی ہوۓ تھے
اس جنگ میں اینگلو انڈین آرمی کے ہاتھوں سقوط قلعہ نلت اور مدافعین نگر کی شکست کی بنیادی وجہ جنگ میں دشمن کی جانب سے ١٨٠ ملی میٹر توپوں کی شدید بمباری اور مدافعین نگر کا غیر تربیت یافتہ ہونا تھا
اسلیۓ کہ مدافعین نگر نےاس سے قبل اس طرح کی کسی جنگ کا سامنا نہیں کیا تھا ان کے پاس دشمن کے جواب میں ایسا کوٸ بھاری اور دور مار ہتھیار بھی دستیاب نہیں تھا مدافعین نگر صرف اس وقت کے رواٸتی ہتھیار تیر تلوار کلہاڑوں اور ڈنڈوں کے علاوہ چند ایک متروک توڑے دار اور سیٸ کمان راٸفلوں سے لیس تھے اسلحہ جاتی برتری و طاقت کا توازن واضح طور پر دشمن کے حق میں تھا
تاہم آخری مرحلے کی دو بدو لڑاٸ میں جرأت مند بہادر مدافعین نگر نے جرأت و بہادری کی ایسی مثال قاٸم کی جو نگر قوم کے لیۓ قابل صد افتخار اور دنیا کےعسکریت سے وابستہ سپاہ و عہدےدارں کے لیۓ ایک بہت ہی اہم سبق ہے
وہ اسطرح کہ جب دشمن کی سپاہ نے توپوں کی بمباری سےقلعہ کو تہس نہس کرنے کے بعد جنگ کے آخری مرحلے میں قلعہ نلت میں داخل ہو گٸ اور دریا کنارے اونچی کھاٸ پر بنے ہوۓ نلت قلعہ کے آخری دفاعی مورچوں پر صف در صف یلغار کیا گیا تو
کمانڈر محمد شاہ وزیر کے پہلے سے طے شدہ جنگی منصوبے کے تحت آخری مورچوں پر معین شیر دل مدافعین قلعہ نلت نےدشمن کے ایک ایک سپاہی کو دبوچ کر نیچے گہری کھاٸ دریا میں چھلانگ لگاتے گیۓ
جرأت و بہادری کے اس منفرد دفاعی جنگی اقدام سے کٸ ایک دشمن کے سپاہ کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا
یاد رہے کہ دنیا کی چھوٹی بڑی جنگی تاریخوں میں جرأت و بہادری کی ایسی مثال کہیں شاز و نادر ہی ملتی ہیں
اور یہ بھی واضح رہے کہ تاج برطانیہ کی تاریخ میں یہ واحد نہایت خطرناک اور محدود جنگ تھی جس میں انگریز سپاہ کے دو آفیسروں کو بیک وقت ان کے دو اعلیٰ فوجی جنگی اعزازات وکٹوریہ کراس سے نوازاگیا تھا اس سے ریاست نگر کی اس محدود تاریخی جنگ کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے طوالت کے باعث جنگ کے مفصل اسباب و نتاٸج سے قطع نظر قارٸین کی دلچسپی کےلیۓ یہاں نہایت اختصار کے ساتھ صرف واقعات جنگ پر اکتفأ کیا جاتا ہے

تحریر میجر ریٹاٸیرڈ جعفرعلی طیار نلت نگر

01/12/2021
Photos from NAGAR Valley's post 30/11/2021

گزشتہ دنوں کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے باہر رونما ہونے والے واقعہ کو لے کر آج مورخہ 30 نومبر 2021 کو ہنزہ اور نگر کے عمائدین اور سیاسی قائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا. جرگہ نے متفقہ طور پر اس ناخوشگوار واقعے کے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فریقین کے بیج صلح کرادی اور عمائدین کے کہنے پر فریقین نے اپنے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی اور فریقین کو پابند کیا گیا کہ آئندہ تعلیمی ادارے کے اندر یا باہر اس قسم کے ناخوشگوار واقعات پیدا نہ ہو. مزید جرگے نے فریقین کے آپس میں تصفیہ کروایا اور ایک خوشگوار ماحول میں اس واقعے کو منطقی انجام تک پہنچایا. مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہنزہ اور نگر کے عمائدین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ کمیٹی یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے ممکنہ حل نکالنے کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور بہت جلد یہ کمیٹی یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے مل کر ان تمام مسائل کے حل نکالنے پر غور و خوص کرے گی.

30/11/2021

نگر کا بیٹا نگر میں۔
عارف حسین اسسٹنٹ کمشنر نگر تعینات۔
جناب عارف حسین صاحب کو دل کی اتھا گہراٸیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔
امید ہے کہ نگر کا بیٹا ہونے کا حق ادا کریں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Gilgit