BaadeShimal TV
The Leading Newspaper of Gilgit / Baltistan
Website : www.dailybaadeshimal.com
اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا شاہ رحیم الحسینی کہ گلگت بلتستان آمد ہنزہ میں سیاسی سرگرمیاں معطل پوسٹر بینیرز اوع وال چاکنگ سے سخت اجتناب۔۔۔تفصیلات اس وڈیو رپورٹ میں۔۔۔۔
10/05/2026
سکردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور حلقہ 4 روندو سے امیدوار محمد خان وزیر، گانچھے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضاالحق مدنی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر وزیر اسحاق نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، راجہ جلال ہاؤس سکردو میں شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا
10/05/2026
گانچھے: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد جعفر نے آئندہ گلگت بلتستان انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے جی بی اے 22 گانچھے ون اور جی بی اے 24 گانچھے تھری سے اپنی نامزدگیاں واپس لینے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
محمد جعفر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ 51 برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، تاہم طویل وفاداری اور سیاسی جدوجہد کے باوجود انہیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنا انتہائی افسوسناک اور مایوس کن عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے اپنی زندگی کا بڑا حصہ وقف کیا، مگر کارکنوں اور نظریاتی ساتھیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی فیصلوں سے دل برداشتہ ہیں، جس کے باعث انہوں نے انتخابات سے دستبردار ہونے اور اپنی نامزدگیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
09/05/2026
گانچھے: ضلع گانچھے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور جی بی اے 22 حلقہ 01 گانچھے سے امیدوار رضا الحق مدنی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کیا۔
ہفتہ کی شام کور کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کارکنوں کی دیرینہ وابستگی، سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کے باوجود پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ ابراہیم ثنائی کے نام کرنے پر شدید تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
رضا الحق مدنی نے پارٹی قیادت کے اس فیصلے کو کارکنوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے اپنی سیاسی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
گانچھے: معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ پر آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق کی قیادت میں سیاچن کے دامن میں واقع سب ڈویژن مشہ بروم میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے قومی یکجہتی، امن، استحکام اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
خصوصی رپورٹ
گانچھے
جی بی اے 23 گانچھے 2 سے سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالحمید نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، پریس کانفرنس
مسلم لیگ ن ح گلگت بلتستان نائب صدر حیات بیگ نے ذوالفقار علی تتو کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔۔
08/05/2026
قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کے 22 حلقوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا
08/05/2026
معرکہ حق وجشن بہاراں کے موقع پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو مہمانان گرامی انعامات تقسیم کررہے ہیں
ٹیچر اور کمیونیٹی آپس میں لازم ملزوم ہے، جس انداز میں معاؤن فاؤنڈیشن معاشرے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن
معاؤن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 60سے زائد کمیونیٹی اساتذہ کیلے منعقدہ لائف سکل بیسڈ ٹریننگ کے اختتامی تقریب ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit