Hafiz Sultan Rais Official
� Chairman Awami Acton committee Gilgit-baltistan
� Social Activist
� Politician
� Islami
22/08/2026
اہم تنظیمی ملاقات — IPP گلگت GBLA-1
ایڈووکیٹ سعادت اور اسرار الدین کی سربراہی میں استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) گلگت GBLA-1 کے وفد کی جنرل سیکریٹری میاں خالد سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں یوتھ ایمپاورمنٹ، نوجوانوں کی تنظیم سازی، حلقہ 1 کے بلدیاتی انتخابات اور ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں میر بادشاہ،محمد اعظم اور محمد حنیف بھی موجود تھے۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانا، مضبوط تنظیم سازی اور عوامی خدمت ہمارا عزم ہے۔ 🇵🇰
استحکامِ پاکستان پارٹی — مضبوط نوجوان، مضبوط پاکستان
17/08/2026
سربراہ ہدیتہ الہادی پیر ہارون گیلانی کی دعوت پر یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں شرکت تقریب میں صدر استحکام پاکستان گلگت بلتستان سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔
16/08/2026
سابق ڈپٹی کمشنر گلگت اور اے ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسامہ مجید چیمہ سے ملاقات۔
13/08/2026
یومِ آزادی مبارک
آج 14 اگست کے پُرمسرت موقع پر ملک کے کروڑوں سے تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔ آزادی صرف ایک دن کا نام نہیں، بلکہ آزادی اور فضا میں سانس لینے کے ہر لمحے کو اس ملک کے نام کرنے کا عہد ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے دن رات ایک کر کے ہمیں یہ آزاد وطن لے کر دیا۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کو دہرانا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چل کر ہی ہم اس ملک کو دنیا کا شاندار ترین خطہ بنا سکتے ہیں۔ آئیے! آج یومِ آزادی پر عہد کریں کہ اس ترقی کی حفاظت اور ترقی کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دعا ہے کہ ہمارا یہ پیارا وطن ہمیشہ سلامت رہے اور ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے۔
پاکستان زندہ باد
مولانا سلطان رئیس الحسینی
رہنما استحکام پاکستان پارٹی، گلگت بلتستان
19/07/2026
استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیتی پروگرام
استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ایڈووکیٹ سعادت اللہ اور اسرار الدین کی قیادت میں جی بی ایل اے حلقہ نمبر 1 سے نواب عالم عثمانی (صوبائی صدر خان عبدالقیوم پارٹی )سے استعفیٰ دے کر باضابطہ طور پر استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر قاری شمس، ٹھیکیدار سجاد اور دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
شمولیتی تقریب کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان صاحب، امان علی عامر صاحب، حاجی شاہ بیگ صاحب کیپٹن (ر) شفیع صاحب اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو ہار پہنا کر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کی ترقی، عوامی خدمت اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی، جبکہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے بھی پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
استحکامِ پاکستان پارٹی زندہ باد
گلگت بلتستان کی ترقی، ہمارا
17/07/2026
حلقہ نمر1 گلگت کے زمہ داران ایڈووکیٹ سعادت اللہ اور اسرار الدین، حلقہ نمبر 1 گلگت سے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مختلف وارڈز، یونین کونسلز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کے بعد ٹکٹ فارم جاری کرنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
13/07/2026
استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے حصول کی درخواستوں کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں استحکامِ پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران درخواست فارم مرکزی سیکرٹریٹ استحکامِ پاکستان پارٹی گلگت بلتستان، بلمقابل فاریسٹ کمپلیکس، نزد ہیڈ آفس قراقرم کوآپریٹو بینک، جٹیال، گلگت سے، یا اپنے متعلقہ حلقے کے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اپنی درخواستیں مکمل کر کے 25 جولائی تک مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
12/07/2026
جی بی اے-15 میں دوبارہ پولنگ کے نتائج کے بعد آئی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد دلپذیر کامیاب قرار،تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد دلپذیر نے نشست جیت لی۔جی بی اے-15 کے انتخابی نتائج آئی پی پی پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں، آئی پی پی کے صدر عبد العلیم خان اور صوبائی کابینہ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد
02/07/2026
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات ، ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان ، آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان ،سابق وزیر صحت نثار انصر ابدالی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی آئی پی پی میں شامل ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا سردار تنویر الیاس اور اُن کے ساتھیوں کا خیر مقدم ۔
19/06/2026
استحکام پاکستان پارٹی کہ معزز رہنماؤں کو دلی مبارکباد!
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر منتخب ہونے والے جناب محمد علی اور خواتین کی مخصوص نشست پر کامیابی حاصل کرنے والی محترمہ دلشاد بانو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امید ہے کہ نو منتخب نمائندے قائد جناب علیم خان صاحب کے ترقیاتی وژن کے مطابق اپنی بہترین صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت، آئین و قانون کی بالادستی اور ملک و قوم کی خوشحالی میں اپنا بھرپور اور مثالی کردار ادا کریں گے۔
ان کے لیے نئے سفر اور مستقبل کی تمام تر ذمہ داریوں میں کامیابی و کامرانی کے لیے نیک تمنائیں۔