Wazeer anwar

Wazeer anwar

Share

123

24/05/2026

بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال 🌹

ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم کے دورۂ غذر اور دیداری کے موقع پر گلاپور یوتھ آرگنائزیشن کے صدر جناب صدیر عالم، جنرل سیکرٹری سہل احمد اور دیگر یوتھ ذمہ داران نے گلاپور میں مقیم اسماعیلی برادران کے گھروں کا دورہ کیا اور دیدار کے انتظامات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر اسماعیلی برادران نے گلاپور کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دیداری کے دن گاؤں کی ذمہ داری عوامِ گلاپور اور یوتھ کے حوالے کی، جو بین المسالک اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کی بہترین مثال ہے۔

یہ محبت، رواداری اور یکجہتی ہی ہمارے معاشرے کا حقیقی حسن ہے۔ 🤝✨

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے میں محبت، امن، اتحاد اور اخوت کو ہمیشہ قائم رکھے۔ ❤️

14/05/2026

انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے غفران بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
ان کی لاش مل گئی ہے، اور شہید کر دیا۔
یہ خبر پورے علاقے اور خاص طور پر فٹبال سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔عرفان بھائی گلا پور ریڈ کے بہترین فٹبال پلیئر تھے، ایک باصلاحیت اور مشہور کھلاڑی جنہوں نے اپنی محنت، اخلاق اور کھیل کے ذریعے ہر دل میں جگہ بنائی۔
میدان میں ان کا جذبہ، ان کی مسکراہٹ اور ان کا انداز ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آج گلاپور میدان اداس ہے، ہر دوست غمزدہ ہے، اور ہر آنکھ اشکبار۔

غفران بھائی صرف ایک اچھے کھلاڑی ہی نہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی تھے، جو ہمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے رہتے تھے۔
ان کی جدائی ایک ایسا نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

اللہ تعالیٰ غفران بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

10/05/2026

الیکٹرک بائیک اور سکوٹی والے ہوشیار رہیں. الیکٹرک بائیک خریدتے وقت خریدار کو یہ احتیاط بتائی جاتی ہے کہ ٹرانسفارمر یا بجلی کی ڈی بی کے پاس الیکٹرک بائیک پارک نہیں کرنی۔_
_اللّٰہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔ آمین_

02/03/2026
25/02/2026

مریم نواز کو جا کر بتا دو ، جو کرنا ہے کر لو پرچہ نہیں ہو گا ۔۔۔ خاتون کے ساتھ دوران ڈ۔کیتی زیا۔دتی ۔۔۔ پولیس والے پرچہ درج کرنے سے انکاری ۔۔۔۔۔ حافظ آباد کے نواح میں دو روز قبل پیش آیا افسوسناک واقعہ ۔۔۔۔ مہوش نامی خاتون رات کے وقت اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی اسکا خاوند کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا اس دوران جج بھٹی نامی ایک غنڈہ بدمعاش گھر میں گھس آیا چالیس ہزار کی نقدی زبردستی ٹرنک سے نکلوائی اور پھر خاتون کے ساتھ پستو۔ل کی نوک پر زیا۔دتی کی پھر فرار ہو گیا ، خاتون کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے 15 کو کال کی اور جب ملزم کے خلاف نامزد پرچہ دینے کا مطالبہ ہوا تو ایس ایچ او نے ٹال مٹول سے کام لیا اور واپس چلا گیا ۔۔۔۔ پھر خاتون اپنے بھائی اور شوہر کے ہمراہ تھانے گئی اور پرچہ درج کرنے اور میڈیکل کروانے کا مطالبہ کیا تو پولیس نے انکار کردیا ، پولیس والوں کے بقول : جسکو بتانا ہے بتا دو ، جو کرنا ہے کر لو بے شک مریم نواز کے پاس چلے جاؤ ، ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تم ۔۔۔ خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز ، سی سی ڈی حکام اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس نے ملزم جج بھٹی کو پہچان لیا ہے اسکے ساتھ ہوئے ظلم کا مقدمہ درج کیا جائے ملزم کو گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔۔۔۔

19/02/2026
06/02/2026

بجلی کے بحران پر عوام کا سخت ردِعمل
گلاپور اور شیرقلعہ کے عوام نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف گلاپور چیمرداس کے مقام پر غذر–شندور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں بجلی کی مسلسل بندش ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے، متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، جس پر احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔
احتجاجی مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک بجلی کی بحالی اور مستقل حل کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، روڈ بند رہے گی۔
ذمہ دار اداروں کی خاموشی نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Zgr Gullapur
Gilgit
123