Juglote Tv

Juglote Tv

Share

[email protected]

Thanks for visiting

10/06/2026

چلاس خستہ گل پیٹرول پمپ کے بلکل سامنے ایک بچہ دریائے سندھ میں ڈوب گیا تھا جیسے بچانے کے لئے ایک فوجی اہلکار دریا میں کود گیا لیکن وہ بھی دریا برد ہوا ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کا آغاز کریں ۔ متاثرہ فیملی کی استدعا

09/06/2026

سکردو 2 اور استور 1 اور دیامر کے 3 حلقوں میں ری پولنگ تک فارم 48 اور حتمی نتائج روک دیے گئے پوسٹل بیلٹس کی گنتی پر پابندی ری پولنگ کے بعد ہی نتیجہ جاری ہوگا

06/06/2026

گلگت بلتستان انتخابات کے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا

05/06/2026

میر محمد جلال الدین انتخابی میدان میں کل بھی کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی عوام کے حق اور خدمت کے لیے ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔

جھوٹے پروپیگنڈے، بے بنیاد افواہوں اور منفی سیاست پھیلانے والوں کو 7 جون کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے منہ توڑ جواب دیں گے۔

عوامی حمایت کا سیلاب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کامیابی میر محمد جلال الدین کا مقدر بن چکی ہے۔

7 جون — حق، خدمت اور عوامی اعتماد کی فتح کا دن! ✌️

05/06/2026

سمیع اللہ مغل ن لیگ میں شامل۔

05/06/2026

گلگت پولیس کی کامیاب کارروائی،لاپتہ طالبہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک سکول جوٹیال گلگت سے لاپتہ ہونے والی طالبہ فریال دختر شیر افضل، سکنہ جوٹیال گلگت، کے معاملے میں تھانہ جوٹیال میں مقدمہ نمبر 140/2026 بجرم 364-A تعزیراتِ پاکستان درج کرکے تلاش کا آغاز کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت عمارہ ستار (پی ایس پی) کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جوٹیال اور پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی۔ نتیجتاً طالبہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا جبکہ ملزم مدثر ولد ممتاز خان، سکنہ چھموگڑھ، حال مقیم کونوداس گلگت، کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ بازیاب ہونے والی طالبہ کی حالت تسلی بخش ہے واقعے کے تمام پہلوؤں اور حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

04/06/2026

5 جون 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد

گلگت:
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 7 جون 2026 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں عوام، سیاسی جماعتوں، امیدواران اور ان کے حامیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق پولنگ سے قبل مقررہ 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو متعلقہ حلقۂ انتخاب میں عوامی اجتماع، جلسہ، جلوس یا ریلی منعقد کرنے، اس میں شرکت کرنے، اس کی تشہیر کرنے یا اس کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ضمن میں 5 جون 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد تمام انتخابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی نافذ العمل ہو جائے گی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پابندی کے نفاذ کے بعد کسی بھی قسم کے انتخابی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگز، ریلیاں، انتخابی تشہیری مہم، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، ووٹرز کو متاثر کرنے کی غرض سے مہم چلانا یا کسی بھی شکل میں انتخابی سرگرمی جاری رکھنا قانوناً ممنوع ہوگا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی ایجنٹس اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن ایکٹ 2017 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پرامن، آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رہا ہے،اوراس حوالے سے عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

*جاری کردہ*
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان*

03/06/2026

گمشدگی کی اطلاع
فریال افضل، جو جٹیال پبلک اسکول کی طالبہ ہیں، مورخہ 2 جون کو اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اگر کسی شخص نے فریال افضل کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0345-3287440گمشدگی کی اطلاع
فریال افضل، جو جٹیال پبلک اسکول کی طالبہ ہیں، مورخہ 2 جون کو اسکول سے گھر واپس نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اگر کسی شخص نے فریال افضل کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
0345-3287440

01/06/2026

دیامر فیری میڈو روڈ پر جیپ حادثے میں مقامی ڈرائیور ضیاء اللہ اور 6 سیاح سمیت 7 افراد جانبحق ہوگئے ڈرائیور کا تعلق داریل جبکہ سیاحوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے

31/05/2026

گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن 2026 کے حلقہ نمبر 2 میں سیاسی مقابلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبے اور سیاسی وابستگیاں ووٹرز کے فیصلے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

آپ کے خیال میں حلقہ نمبر 2 سے کامیابی کا تاج کس امیدوار کے سر سجے گا؟

اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Gilgit Juglote Post Office Soniyer Bazaar
Gilgit
15100