Indus Int News

Indus Int News

Share

This platform is the voice of the people of the underprivileged areas, representing the sports, culture and tourism of the northern regions.

your voice, your story, your platform

17/09/2026

Hunza: Food Safety Inspection Conducted in Mominabad and Ganish Under Food Act 2022

Hunza: District Food Controller Tasneem Kausar, accompanied by food inspectors, visited various areas and hotels in Mominabad and Ganish and conducted detailed inspections under the Food Act 2022.

During the inspection, the cleanliness and hygiene standards, food preparation and storage practices, and the quality of food items were thoroughly assessed.

The District Food Controller directed hotel owners and relevant staff to further improve cleanliness standards and ensure strict compliance with the food safety regulations prescribed under the Food Act 2022.

ہنزہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تسنیم کوثر نے فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ مومن آباد اور گنیش کے مختلف علاقوں اور ہوٹلوں کا دورہ کیا، جہاں فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
معائنے کے دوران ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، خوراک کی تیاری و ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ہوٹل مالکان اور عملے کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے اور فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت فوڈ سیفٹی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی

17/09/2026

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لیا اور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

17/09/2026

ہنزہ.گنش کے مقام پر قراقرم ہائی وے (KKH) پر مزدا گاڑی کی دو موٹر سائیکلوں سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے بروقت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

17/09/2026

لاہور: تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں! وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

17/09/2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، شادی ہالز، مارکی اور دیگر کمرشل ایکٹویٹیز رات 10 بجے جبکہ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس، کیفے رات 11 بجے بند کردیے جائیں گے۔

17/09/2026

"ایمان مزاری کی ضمانت پر ان کی والدہ عدالت کے باہر رو پڑیں"

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے جلسے سے متعلق کیس میں سماجی کارکن ایمان زینب مزاری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ان کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور سینیئر وکیل فیصل صدیقی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے رو پڑے۔ عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست قبول کیے جانے کے بعد شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام چاہنے والوں اور مشکل گھڑی میں ساتھ دینے والے دوستوں اور ہمدردوں کا دل سے شکریہ ادا کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی رہائی اور اس جذباتی لمحے کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

17/09/2026

صبح اٹھتی ہوں کام پر جاتی ہوں، شام کو واپس آتی ہوں اور سونے تک کام کرتی رہتی ہوں، کئی بار میرے ہاتھ سے آئی پیڈ اور موبائل گر جاتا ہے اور میں سو جاتی ہوں، مریم نواز

17/09/2026

آج کل جہاز پر بہت تنقید ہو رہی ہے تو وہ میرا جہاز نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا جہاز ہے۔ میں اُسے رائے ونڈ نہیں لے کر جاتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

17/09/2026

سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات کی پیروی کرنے والی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں اور انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

16/09/2026

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا، اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں ایک خفیہ ملاقات کی جس میں ایران کے ساتھ جاری جنگ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Website

Address

Gilgit