Sub News GB

Sub News GB

Share

سب کی خبر ۔۔سب پہ نظر

سردیوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان - 05/10/2023

https://dailysubnews.com/cm-gilgit-3/

سردیوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان - Daily Sub News گلگت بلتستان سردیوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے:وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان - 5 October, 2023

05/10/2023

#گلگت:-
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت، سکردو اور دیامر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے علمائے کرام کی محنت اور تعاون کی وجہ سے گلگت بلتستان گزشتہ ایک مہینے سے پائے جانے والا کشیدہ ماحول کاخاتمہ ہوا ہے۔

امن وامان کے حوالے سے علمائے کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کیلئے حکومت علمائے کرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ خصوصاً جو علماء سکردو اور دیامر سے گلگت تشریف لائیں ہیں ہم ان کے مشکور ہیں جنہوں نے امن کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی علاقے کی ترقی کا خواب امن کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔ حکومت آئندہ بھی امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ علمائے کرام اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے امن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

گلگت بلتستان کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہمیشہ کیلئے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

Photos from Sub News GB's post 23/05/2023
04/05/2023
Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Daily SubNews Gb, , Aamir Shah Market , Shahra-e-Qaid Azam Jutail Gilgit
Gilgit
15150