Economics Department
This page is about economics
19/05/2023
ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان
مورخہ17مئی 2023 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی کے طالب علم راحت علی نے اپنے ایم ایس مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا۔
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی کے طالب علم راحت علی نے اپنے ایم ایس کے مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا۔ ڈائریکٹر ریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمک سمیت شعبہ کے دیگر فیکلٹی بھی موجودتھے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ جیولوجی کے ڈاکٹرجاوید قریشی ان کے سپر وائز تھے جبکہ سنٹرل آف ایکسلینس مینرلرلاجی بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر غفار کاشانی شریک سپروائزر تھے۔ ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ جیولوجی کے طالب علم راحت علی یونیورسٹی ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ جیولوجی کا اولین طالب علم ہیں جنہوں نے شعبہ جیولوجی سے ایم ایس مکمل کرلیاہے۔ان کے ایم ایس مقالے کا عنوان ہنوچل سے شاہ ٹوٹ ایریا ہراموش تک کے قیمتی پتھروں کی پیٹروکیمکل تحقیقات،جواہرات و معدنیات کی تناظر میں ہے۔اس تحقیق سے ہراموش سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو قیمتی پتھروں کی جانچ پڑتال کرنے میں مدد ہوگی۔اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد حسین نے ایم ایس کے طالب علم راحت کی تحقیق کو سراہتے ہوئے اس تحقیق کو جی بی کے لوگوں کے لیے اہمیت کے حامل قرار دیا۔
Congratulations sir Rahat Ali and supervisor Javed Akhter Qureshi ❤️
05/09/2021
وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ صاحب کا وضاحتی بیان.
It's clarified by KIU that a post circulated by some vested interest to defame the University and its credibility, is totally ridiculous absurd and non sense. Last day few activist students tried to create Law and Order situatuons by breaching the Code of Conduct. The gathering was disbursed as no activity based on ethnicity, language, region and sect is allowed at KIU. Later on High level meeting, it was decided to suspend the University activities with immediate effect to avoid any law and order situations at KIU. It was also decided to file FIR against the students who prompted to disturb the law and order situations at KIU. This was also clarified that KIU has Zero Tolerance for any such events and couple of weeks earlier 5 students have been removed from University on such charges of creating law and order situations . VC KIU has directed the students desciplinary committee to convene urgent meeting to investigate against the culprits who prompted other students. At the same it is condemned in strongest words that to divert the attention of people from the real culprits, a fabricated, baseless and highly unethical story has been created, to defame University. KIU will stand with meirt, credibility and justice, will never budge to any pressure by such rascals. Vice Chancellor has further directed to ludge FIR with the FIA under Cybercrime and investigate and punish the culprits under Cybercrime Act, against the culprits who created and circulated such unethical posts. KIU always believe in the values of respect, modesty and dignity of all students particularly female students and assure that it will always respect it as per the culture and norms of Islam and region.
Vice Chancellor Kiu through Public Relation Office
31/08/2021
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان
مورخہ31اگست 2021
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پورے پاکستان میں سب سے پہلے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج اعلان کرنے کا ایک بار پھر اعزاز حاصل کرلیا۔
جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 64.66فیصدجبکہ انٹرمیڈیٹ کا77.48فیصد رہا۔میٹرک سائنس میں یاسر اقبال شیخ اور مشعل مراد نے پہلی، آرٹس گروپ میں حمیدہ بتول کی پہلی
پوزیشن،انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں فاطمہ علی،پری انجینئرنگ میں علیزہ ولی،جنرل سائنس میں احسان عباس جبکہ کامرس گروپ میں فیاض کریم نے پہلی پوزیشن حاصل کیا۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے جماعت دہم اور انٹرمیڈیٹ 2021کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا علان کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق نتائج کا اعلان شعبہ امتحانات کے کنٹرولرواجد حسین نے کیا۔ جماعت دہم کامجموعی رزلٹ کی شرح 64.66فیصدجبکہ انٹرمیڈیٹ کا77.48فیصد رہا۔میرک نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں اقراء حفاض سیکنڈری سکول کنوداس گلگت کے طالب علم یاسر اقبال شیخ ولد شیخ عبدالغفاراورڈی جی سکول یاسین غذر کی طالبہ مشعل مراد دختر محمد مراد نے بلترتیب1100میں سے1082 نمبر لے کر پہلی، دی لیجنٹس ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ مہک زہرا دختر غلام الدین اورڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول محمد آباد دنیور گلگت کی طالبہ آنیہ دخترعلی نور خانے 1074نمبر لے کر بلترتیب دوسری نمبراورفرحانہ دختر منظور حسین ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول نومل گلگت اور ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول محمد آباد دنیور گلگت کی طالبہ نیہا راحت دختر رحت شاہ نے 1072نمبر لے کر بلترتیب تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیئے۔جبکہ آرٹس گرلز ہائیر سکینڈری سکول کشمررہ سکردو کی طالبہ حمیدہ بتول بنت محمدافتخار نے 1100میں سے968نمبر لے کر پہلی،گرلز ہائیر سکینڈری سکول کشمررہ سکردو کی طالبہ پروین فاطمہ بنت داود نے 926نمبر لے کر دوسری،اسی سکول کی طالبہ زرینہ بتول بنت زاکر حسین نے 914نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طورپر 5044طلباء شریک ہوئے، جن میں 2845طلباء پاس ہوئے جبکہ2199 طلباء امتحان پاس کرنے میں ناکام ہوئے۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پری میڈیکل گروپ میں ماؤ نٹین لینڈ سکول سسٹم دنیور گلگت کی طالبہ فاطمہ علی دختر قمبر علی نے 1100میں سے 1080نمبر لے کرپہلی،ایجوکیشن سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم سعادت علی ولد محمد امیر نے 1062نمبرلے کر دوسری جبکہ دی لیجنڈ ہائیرسکینڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ وصیلہ بتول دختر علی غلام نے 1042لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیا،اسی طر ح پری انجینئرنگ گروپ میں علیزہ ولی بنت شیر ولی خان گلوبل ہائیرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے 944نمبر لے پہلی،دی گائیڈر سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کے طالب علم مشرف حسین ولد محمد عیسیٰ نے 924دوسری جبکہ قائد اعظم سکول اینڈ کالج گاھکوچ غذر کے طالب علم روح اللہ ولد نعمت ولی نے 856نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیاہے،جنرل سائنس گروپ میں احسان عباس ولد عباس علی گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے 952نمبر لے کر پہلی،اسی سکول کے طالب علم زوہیب رضا ولد غلام مرتضیٰ نے 930نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی سکول کے طالب علم محمد حسنین ولد محمد عیسیٰ نے 902نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نا م کیا۔اسی طرح کامر س گروپ میں فیاض کریم ولد فضل کریم ہنزہ لیڈر ز کالج علی آباد ہنزہ نے 1100میں سے 978نمبر لے کر پہلی،اسی کالج کے نذیرہ بنت محمد الدین نے 966نمبر لے کر دوسری جبکہ احتشام شکیل ولد شکیل ولی خان دی گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس جوٹیال گلگت نے 952نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان بھر کے بورڈ سے پہلے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کا اعزاز اپنے نام کیاہے۔سب پہلے نتائج کے اعلان کرنے پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور دیگر سینئر انتظامی آفیسران نے کنٹرولر آف امتحانات واجد حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔اورسالانہ امتحانات کے نتائج کا بروقت اعلان شعبہ امتحانات میں اٹھائے جانے والی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا۔واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے مکمل نتائج یکم ستمبر 2021دن 11بجے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیاجائے گا۔
How to calculate budget line slope?
Father of economic?
Difference between trade off and opportunity cost
What is Monopoly?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100