Sobia J. Muqaddam
A Politician from Diamer, Gilgit-Baltistan. Served as member assembly and a Minister in Government of Gilgit-Baltistan
23/06/2026
الحمداللہ ہماری محنتیں کامیاب ہوئیں۔ ہمارے بڑے بھائی امجد حسین وزیر اعلیٰ گلگت-بلتستان۔ شکریہ چیئرمین
22/06/2026
گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے محترمہ ثوبیہ مقدم اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے لئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروا دیے۔
اس موقع پر پارٹی قیادت اور اراکین نے ایوان کو مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
22/06/2026
الحمدللہ 🤲
سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سینئر رہنما محترمہ ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دوسری بار حلف اٹھا لیا۔ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں عوامی خدمت، علاقے کی ترقی، خواتین کی فلاح و بہبود اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰
"عوام کا اعتماد، خدمت کا عہد ۔۔۔ ایک نئی ذمہ داری، ایک نیا سفر۔"
19/06/2026
الحمدللہ رب العالمین
میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر سجدۂ شکر بجا لاتی ہوں کہ ایک بار پھر مجھے گلگت بلتستان اسمبلی کی معزز رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر جناب امجد حسین ایڈووکیٹ، خاص طور پر نائب صدر بشیر احمد خان صاحب، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، کارکنان، جیالوں اور بالخصوص اپنے حلقے کے باشعور عوام کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی دعاؤں، محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
یہ کامیابی میری ذات کی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، پارٹی کے نظریے اور اجتماعی جدوجہد کی فتح ہے۔ ان شاء اللہ گوہرآباد، بونر-تھک نیاٹ، ضلع دیامر اور پورے گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لاؤں گی۔
میری سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت، پاکستان پیپلز پارٹی کی نیک نامی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں اور بشیر احمد خان صاحب، آپ سب کے ساتھ مل کر اپنے علاقے اور گلگت بلتستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔
آپ کے اعتماد، محبت اور حوصلہ افزائی پر ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
19/06/2026
ہنزہ سے آزاد کامیاب امیدوار نیک نام کریم صاحب کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ ان کا یہ فیصلہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی پسند سیاست پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ہم نیک نام کریم صاحب کو پارٹی خاندان میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ یقین ہے کہ ان کی شمولیت پارٹی کو مزید مضبوط اور عوام کی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر بنائے گی۔
ثوبیہ مقدم سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت-بلتستان
Proud of you Mr. Chairman
آج قومی اسمبلی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، آئینی شناخت اور جمہوری مستقبل کے حوالے سے بھرپور اور تاریخی انداز میں آواز بلند کی۔
یہ خطاب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ الیکشن 2026 کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی یہ پہلی عملی جھلک ہے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں کو نئی تقویت ملی ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھنے والی اس مضبوط آواز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔
پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر محترم امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سید نیئر حسین بخاری صاحب اور چوہدری قمر الزماں کائرہ صاحب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
17/06/2026
محترمہ ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ 7 جون 2026 کے عام انتخابات گلگت بلتستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے، عوام تک اپنا منشور پہنچانے اور ووٹرز سے رابطہ کرنے کے لئے مناسب اور مساوی مواقع میسر آئے۔ یہی جمہوری طرزِ عمل پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا بنیادی سبب بنا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری، محترمہ آصفہ بھٹو زرداری اور صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں گھر گھر اور گلی گلی جا کر عوام تک پارٹی کی تاریخی جدوجہد، کارکردگی اور خدمات کا پیغام پہنچایا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ادوار میں گلگت بلتستان کے عوام کو جو آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی حقوق حاصل ہوئے، ان کا تذکرہ عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا گیا، جسے عوام نے بھرپور پذیرائی بخشی۔
ثوبیہ مقدم نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامیہ اور تمام متعلقہ قومی اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انتخابات کے انعقاد میں اپنا مثبت کردار ادا کیا اور سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی عمل میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابات ایک پرامن، منظم اور جمہوری ماحول میں منعقد ہوئے۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے 11 نشستوں کے ساتھ خطے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا ہے۔ ہم اس اعتماد کو ایک عظیم امانت سمجھتے ہیں اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک مضبوط، متحرک اور عوام دوست ٹیم تشکیل دی جائے گی جو گلگت بلتستان کی محرومیوں کے خاتمے، آئینی حقوق کے حصول، نوجوانوں کے روشن مستقبل، خواتین کے بااختیار کردار اور خطے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے عملی اقدامات کرے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی صرف انتخابات جیتنے والی جماعت نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بسنے والی ایک نظریاتی تحریک ہے۔ ہم اپنے کارکنوں، ہمدردوں، ووٹرز اور سپورٹرز کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں اور انہیں ہمیشہ عزت و احترام دیں گے۔ پارٹی تنظیم کو ڈویژن، ضلع، تحصیل اور گاؤں کی سطح تک مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور خدمت کے سفر کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے آخر میں گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد، محبت اور حمایت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نئی قوت بخشی ہے۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر ایک ترقی یافتہ، خوشحال، پرامن اور بااختیار گلگت بلتستان کی تعمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100