PML-N Chamogarh
پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم چھموگڑھ
میں آزاد جموں و کشمیر کی عوام کو، میرپور کی عوام کو، کوٹلی کی عوام کو، بھمبر کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دینا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بہترین فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنی ترقی پر مہر نہیں لگائی، شیر پر مہر نہیں لگائی، انہوں نے بہت سمجھداری کے ساتھ انہوں نے اپنی کامیابی پر مہر لگائی آزاد کشمیر کی ترقی پر مہر لگائی اور انہوں نے اپنے فیوچر پر مہر لگائی۔
27/07/2026
کشمیر الیکشن
شیر کی دھاڑ
✌️✌️✌️
حلقہ LA-10 کوٹلی سٹی (وارڈ نمبر 8) کے النور پبلک سکول منڈی ڈہورہ میں ن لیگ کے امیدوار نے پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر سے پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ بیگز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
عوام کے ووٹ پر ڈاکہ اور دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت اور شفاف قانونی کارروائی کرے!
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آزاد جموں کشمیر کی عوام کیلئے گرین الیکٹرک بسوں کا تحفہ
گرین الیکٹرک بسیں مظفر آباد پہنچ گئیں
قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز آج مظفرآباد میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے
قیادت آزاد کشمیر کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کےروڈ میپ کا اعلان کرے گی
پارٹی قیادت کی آمد اور جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں . آزاد کشمیر کے عوام اور کارکن قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فقید المثال استقبال کریں گے. قائدین مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی منشور کے نکات پر بھی بات کریں گے . مریم نواز شریف بھی جلسے سے خطاب کریں گی . مسلم لیگ (ن) پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے
سنٹرل سیکریٹریٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع گلگت کے پارٹی عہدیداران کا اجلاس
سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان اور قائدِ حزبِ اختلاف حافظ حفیظ الرحمٰن کی زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع گلگت کے پارٹی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس ضلع گلگت کے تینوں حلقوں کے لیے الگ الگ مراحل میں منعقد کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں حلقہ نمبر 3 کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں حلقہ نمبر 3 کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی امور اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ، پارٹی نظم و ضبط اور وفاداری کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ مخلص، متحرک اور دیرینہ کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی
18/07/2026
ضروری اطلاع
پاکستان مسلم لیگ ن گلگت ڈویژن، مسلم لیگ ن ضلع گلگت، مسلم لیگ ن سٹی گلگت،۔مسلم لیگ ن گلگت کے تینوں حلقوں کے زمہ داران، تمام ونگز کے زمہ داران اور ساتھ میں آمدہ لوکل باڈیز الیکشن کیلئے ضلع گلگت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے متوقع تمام امیدواران کا ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس کل بروز اتوار بمقام سنٹرل سیکٹریٹ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں بوقت دن کے 03:00 بجے طلب کیا گیا ہے
اس مشاورتی اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعلی، صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و قائد حزب اختلاف محترم حافظ حفیظ الرحمن صاحب کریں گیں
تمام معزز زمہ داران سے اس مشاورتی اجلاس میں شرکت کی استدعا ہے
سرگودھا شہر کے وسط میں قائم نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا انفراسٹرکچر اور آلات کی تنصیب کا عمل سوا دو سال کے اندر سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہاں عام اور غریب عوام کے لیے علاج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ اس اہم منصوبے کا باقاعدہ آغاز میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
15100