Mountains Eager
I Love Places That Make You Realize How Tiny You And Your Problems Are
My Favorite Thing, Going Whe
انشاءاللہ اس بار غذر میں عوامی طاقت نئی تاریخ رقم کرے گی۔
ہر طرف سے ملنے والی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بیدار ہو چکی ہے۔
11/05/2026
ایس ایس پی (ر) عبدالرحیم
آزاد امیدوار GBA-20 غذر 02
“راوشن پل سے لے کر ہکس جماعت خانہ تک دریائے غذر کا ایک بار پھر GSR روڈ تک پہنچ جانا انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے۔ تالی داس سیلاب کے بعد بھی مستقل اور مؤثر حفاظتی اقدامات نہ کیے جانا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ صرف عارضی ملبہ ڈال کر عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ زمینی حقائق آج سب کے سامنے ہیں۔
اگر آنے والے دنوں میں نالہ راوشن طوفانی رفتار کے ساتھ دریائے غذر میں شامل ہوا تو خدشہ ہے کہ دریا دوبارہ بڑو سنگل گراؤنڈ تک پہنچ جائے گا، جس سے پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ 7 جون کو حقِ رائے دہی کا اہم دن مقرر ہے، مگر موجودہ صورتحال میں غذر کے دو بڑے حلقے عملاً محصور ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
میں اس مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمتِ عملی کے خلاف شدید احتجاج اور مذمت کرتا ہوں۔ عوام کی جانوں، املاک اور بنیادی رابطہ سڑک کو خطرے میں ڈالنے والوں کو جوابدہ بنایا جائے۔ انتظامیہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر مؤثر حفاظتی اقدامات کرے، کام کی سخت نگرانی کی جائے اور مستقل بنیادوں پر دریا کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
غذر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ہم اپنے لوگوں کے حق، تحفظ اور آواز کے لیے ہر فورم پر کھڑے رہیں گے۔”
ایس ایس پی (ر) عبدالرحیم
آزاد امیدوار GBA-20 غذر 02
07/05/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.