ALI YAR
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ALI YAR, Education & Learning, Fawad Bakers and g/s jutial gilgit, Gilgit.
اولاد قدرت کا ایک انمول تخفہ ہے۔ اس نعمت کی قدر وقیمت کا اندازہ صرف وہ لوگ لگا سکتے ہیں جن کا دامن اللہ تعالیٰ نے اس نعمت سے محروم رکھا ہو۔ گھر کے آنگن کو چار چاند لگانے والے بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو والدین کی اُمیدیں بھی ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہیں۔ دور حاضر میں بچوں کی تربیت ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے کیونکہ اگر ہم دیکھیں تو پرانے زمانے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری وہ روایتی اقدار بھی اب آہستہ آہستہ ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ وہ دور الگ تھا جب بچے باپ کے سامنے اونچی آواز میں بات کرنے کا تصوّر بھی نہیں کرسکتے تھے بچے اپنے ماں باپ کی فرمانبرداری کا منہ بولتا ثبوت ہوا کرتے تھے۔
آج اگر دیکھا جائے تو بے شمار ڈگریاں لے کر بھی وہ فرمانبرداری، وہ پاس، بڑوں کا وہ ادب و احترام بچوں کو چھو کر بھی نہیں گزرا ہوتا۔ بچوں کی نافرمانی کی اصل وجہ اُن کی تربیت ہے بلکہ اگر ہم یوں سمجھ لیں کہ تعلیم اور تربیت ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ جہاں ہم تعلیم پر زور دیتے ہیں وہاں پر یہ بھی ضروری سمجھا جاتا ہے کہ بچوں کی تربیت پر بھی اتنی ہی توجہ دی جائے جتنی ہم اعلیٰ معیاری تعلیم حاصل کرنے پر دیتے ہیں۔ جدید ریسرچ کے مطابق بچوں کی تربیت کا اصل وقت اُن کی پیدائش سے لے کر آٹھ سال تک ہوتا ہے ۔ اس دورانیے میں بچے نے جو بننا ہوتا ہے وہ بن جاتاہے چاہے وہ جھوٹ بولنے والا بنے، چوری کرنے والا بنے یا پھر ایک نیک اور ہمدرد انسان بنے کیونکہ بچے کی مثال گیلی مٹی کی مانند ہے والدین جس سمت جس سانچے میں ڈھالنا چاہیں وہ ڈھل جاتا ہے۔ بچے کی اولین درس گاہ ماں کی گود ہے۔ ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو اقدارِ عالیہ کا خوگر بنائے اور اُسے اخلاقِ حُسنہ کا خوبصورت مجسمہ بنانے کی کوشش کرے بالکل اُسی طرح جیسے حضرت فرید الدین گنج شکر کی ماں اُنہیں نمازی بنانے کیلئے جائے نماز کے نیچے شکر کی پُڑیا رکھ لیتی تھی اگر بابا فرید کی ماں ایسا کرسکتی ہے تو کیا آج کی ماں اس طرح کی کوئی انوکھی تدبیر نہیں کرسکتی ؟
زیارت ہو گی کعبہ کی یہی تعبیر ہے اس کی
کئی شب سے ہمارے خواب میں بت خانہ آتا ہے
حیدر علی آتش
14/08/2024
ہمیں اختلاف سسٹم سے ہوسکتا ہے سسٹم چلانے والوں سے ہوسکتا ہے لیکن یہ سبز حلالی پرچم ہماری پہچان ہے اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ❤️
Proud to be Pakistani💪💪
بجلی ۔
فیس بک پر تجزیئے کرنے والے سنو۔
کشروٹ یوتھ ،سونیکوٹ یوتھ ،خومر یوتھ ،یادگار یوتھ ,نگرل یوتھ ،مجینی محلہ یوتھ ،برمس یوتھ ،جٹیال یوتھ ،ڈومیال یوتھ آغا صاحب اور قاضی نثار صاحب ذرا توجہ فرمائیں
اس سال قوم کس مشکل حالات سے گزر رہی ہے بجلی اور پانی آنکھ مچولی کا کھیل کھیل رہے ہیں جب بجلی آتی ہے تو پانی نہیں آتا ہے اور جب پانی آتا ہے تو بجلی غائب ہو جاتی ہے ۔۔۔آپ لوگ ایک اواز اٹھائیں تو یہ وزیراعلی اور یہ سیکرٹریز خود بخود یہ روڈ پر آئیں گے ۔جب بھی کوئی مذہبی بات ہو تو آپ لوگ یک دم آواز اٹھاتے ہیں ۔آج قوم مشکلات سے دوچار ہے ۔آپ لوگوں کا اس قوم کے لیے کوئی کردار نظر نہیں آتا ہے ۔
قوم کے اجتماعی مسائل میں آپ متحد نہیں ہوتے اگر لوگ ذات پات علاقائیت اور دوسری باتوں پر اکھٹے ہوسکتے ہیں جبکہ اس سے قوم ٹکڑوں میں تقسیم ہو رہی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے قوم کے اجتماعی مسائل میں یہ سب خاموش تماشائی نظر آتے ہیں .
06/08/2024
مُحبتم, عِشقم, رُوحم
أنتَ فقَط حُب!
وأنا معِجَب بَک!
مست ملنگاں 💯💔
25/06/2023
شاباش کرو ڈگریاں! 👏🎓
پرانی سوچ کے ہمیشہ پرانے نتائج ہوتے ہیں 🔄📉
پڑھو گے 📚 لکھو گے 📝 بنو گے نواب 👑, کتنے نواب بن گئے 👑👑
کھیلو گے ⚽ کودو گے 🤸♂️ ہو گے خراب, نہیں ہوئے خراب کافی سارے نواب بن گئے 😓
ڈگریاں کرنے والے کتنے امیر ہو گئے اس ملک میں 💰💼
ڈگریاں کرنے والے دنیا میں کتنے امیر ہو گئے 💰💼
نہیں ہوئے ذلیل و خوار ہو رہے 😔😢
دھوکا ہو گیا 😔 اور دھوکہ ہوتا رہے گا 😞
یہ ڈگری والی سوچ سالوں میں ہمارے دماغوں میں ڈالی گئی 🧠 اب ہمارے بڑے بوڑھوں کے دماغ سے نکالنا ناممکن کے قریب ہے 😓
دنیا بدل چکی 🌍
معاملات بدل چکے 💼
طریقہ کار بدل چکے 🔄
مسائل بدل چکے ❗️
حل بدل چکے ✅
ائی ٹی سکلز, کمیونیکیشن سکلز لازمی شامل کریں چاہے اپ کسی بھی فیلڈ سے ہو 💻📡
باقی اپ کی فرسودہ, بے کار, نقصان دہ اور تکیہ نوسی مرضی ❌🚫
01/06/2023
عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اس وقت امریکہ میں ہیں اور اپنی بہن سے ملاقات میں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں جنگ کے دوران جس قضیے میں عافیہ کو گرفتار کیا تھا وہ نام نہاد جنگ بھی ختم ہو چکی ہے اور امریکہ نے اس جنگ میں اپنی غلط فہمی اور شکست تسلیم کرلی ہے ۔۔ امریکہ کونسلیٹ عافیہ کو پاکستان کی حکومت کے حوالے کرنے کو تیار ہے لیکن فوزیہ صدیقی کے بقول پاکستانی حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی میں کوئی گرم جوشی نہیں دکھا رہی بلکہ دلچسپی ہی نہیں لے رہی فوزیہ صدیقی نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کے تھرو عافیہ صدیقی کی حوالگی کے لیئے آواز اٹھائیں تاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لائے ۔
اگر ذرا سی بھی ہمدردی ہے تو پوسٹ ضرور شئیر کریں ہوسکتا ہے اللہ نے آپ کو وسیلہ بنانا ہو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gilgit