Digital Media Network

Digital Media Network

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Digital Media Network, Media/News Company, shandoor gizer, Gilgit.

Photos from Digital Media Network's post 22/09/2026

گلگت کے میسّم عباس نے کیڈٹ کالج مردان میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی
گلگت: نومل گاؤں، ضلع گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم میسّم عباس نے کیڈٹ کالج مردان میں سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں A گریڈ حاصل کرتے ہوئے 904 نمبر حاصل کیے۔
میسّم عباس کی اس تعلیمی کامیابی پر ان کے والد علی داد سمیت اہلِ خانہ، اساتذہ اور عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہلِ علاقہ نے بھی میسّم عباس کی کامیابی کو علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے مستقبل میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔
‌Grade

02/09/2026

گلگت دنیور اور سکردو شہر میں سب سے بڑا مسلئہ باہر کے اساتذہ کا ایڈجسمنٹ کا ہے۔۔

Photos from Digital Media Network's post 21/07/2026

ڈسٹرکٹ کنٹرولر نعیم علی متحرک، فوڈ ایکٹ 2022 پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
گانچھے: ڈسٹرکٹ کنٹرولر گانچھے نعیم احمد نے فضل عباس سے چارج سنبھالنے کے بعد فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سرکاری گندم کی شفاف تقسیم اور فوڈ ایکٹ 2022 پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ فوڈ ایکٹ 2022 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری گندم کی تقسیم کو شفاف، منصفانہ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستحقین تک گندم کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں فیلڈ اسٹاف نے ڈسٹرکٹ کنٹرولر کو ہدایات پر مکمل عملدرآمد اور گندم کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

04/07/2026

Admissions Open in North Academia Higher Secondary School & College Danyore.
Dr Anwar Ali Feedback about School
Intikhab Gilgiti

03/07/2026

گلگت میں قدرت کا حیران کن منظر!
خطرناک اور تیز بہاؤ والے دریا کی خوفناک لہروں کو چیرتے ہوئے مارخور کا ننھا بچہ بحفاظت دوسری جانب پہنچ گیا۔

03/07/2026

🚨 غذر کے علاقے سمال، مولا آباد میں دریائی کٹاؤ نے تباہی مچا دی۔ متعدد فصلیں، رہائشی مکانات اور قیمتی پھلدار درخت دریا برد ہو گئے۔
گرتے ہوئے گھر صرف دیواریں نہیں ہوتے، ان کے ساتھ برسوں کی محنت، امیدیں اور خواب بھی بکھر جاتے ہیں۔

03/07/2026

🚨 لوئر چترال کے علاقے شیشی کوہ میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ متاثرین کی حفاظت فرمائے، آسانیاں پیدا کرے اور جلد حالات معمول پر لائے۔ آمین۔

03/07/2026

⭕ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کے پاکیزہ پیکر پر حاضری دے کر خراجِ عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

03/07/2026

تہران میں عظیم الشان تشییعِ جنازہ کے موقع پر آنے والے زائرین کے لیے 40 لاکھ افراد کی رہائش کا خصوصی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

02/07/2026

دنیور شرٹ کے مقام پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔
مردہ باد مردہ باد ایکسیئن مردہ باد

مشتعل خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے شامیانے لگا کر شاہراہِ قراقرم (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Website

Address

Shandoor Gizer
Gilgit
05814