Daily Rehbar
Rehbar is the leading daily which brings the news from Dawn and Dusk and the hot cake from Mountain and Glaciers.
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے سیاسی میدان گرم، ٹکٹوں کی تقسیم نے کئی جماعتوں کے اندر اختلافات کو کھول کر سامنے لا دیا۔
سیاسی اتحاد، ناراض رہنما، آزاد امیدوار اور بڑی جماعتوں کی جوڑ توڑ نے انتخابی ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
#انتخابات2026 #پیپلزپارٹی #ہنزہ #ووٹ
گلگت میں پیپلز پارٹی کی اہم پریس کانفرنس، وزیراعظم کے دورۂ گلگت اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر شدید تنقید۔
امجد حسین ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم اور امیدواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
#پیپلزپارٹی
07/05/2026
گلگت (رھبر نیوز) وزیراعظم کے دورۂ گلگت پر الیکشن ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی، الیکشن کمیشن کارروائی کرے: امجد حسین ایڈووکیٹ
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے حالیہ دورۂ گلگت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات نہ صرف انتخابی قوانین سے متصادم ہیں بلکہ اس سے الیکشن کمیشن کی توہین و تزلیل بھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کرے اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر واضح کارروائی عمل میں لائے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت برقرار رہ سکے۔
امجد حسین ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مشاورت اور میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کارکنان کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکا وہ صبر، برداشت اور حوصلے کا مظاہرہ کریں کیونکہ پارٹی مفاد اور اجتماعی کامیابی ذاتی خواہشات سے بالاتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو گلگت بلتستان میں امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور انداز میں انتخابی میدان میں موجود ہے اور آئندہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔
امجد_حسین_ایڈووکیٹ #پیپلزپارٹی #الیکشن2026
گلگت میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے منعقدہ محفلِ مشاعرہ میں حب الوطنی اور ادب کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
شعراء کی دلکش شاعری اور طلبہ کے نعروں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
#گلگت #مشاعرہ #ادب #شاعری
14/04/2026
Daily Rahbar Newspaper Gilgit Baltistan
14 April 2026
For more updates visit
www.dailyrehbar.com
گلگت میں تحریک جعفریہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے 47ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قیادت اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے ملی خدمات، جدوجہد اور مستقبل کے عزم پر روشنی ڈالی
رپورٹ فدا مراد
#گلگت
13/04/2026
ضلع نگر کے علاقے اسقرداس سے تعلق رکھنے والے معروف عالمِ دین، حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد شفیع نجفی تقریباً 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں اپنے بیرونِ ملک مقیم بیٹوں سے ملاقات کے لیے سفر پر تھے۔
ذرائع کے مطابق علامہ شیخ محمد شفیع نجفی دبئی سے آسٹریلیا جانے والی پرواز کے دوران انتقال کر گئے، جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
مرحوم کا تعلق وادی اسقرداس کے محمد جان خاندان سے تھا۔ وہ لاہور کے علاقے گلبرگ، حالی روڈ پر واقع مسجد محمدی میں کئی برسوں سے دینی خدمات انجام دے رہے تھے اور علمی و روحانی حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔
علامہ شیخ محمد شفیع نجفی کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی جیسے جید رہنماؤں کے استاد رہے۔ علاوہ ازیں، 1994 میں تحریک جعفریہ کی حکومت سازی میں بھی ان کا اہم اور پیش پیش کردار رہا۔
مرحوم نے اپنے آبائی علاقے میں بھی متعدد دینی و سماجی خدمات سرانجام دیں۔ وہ لاہور میں مدرسہ جامع المرتضیٰ اور مدرسہ الزہرا کے سربراہ تھے، جہاں سے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے دینی تعلیم حاصل کر کے ملک کے مختلف حصوں میں خدمات انجام دیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ چند روز میں مرحوم کی تدفین لاہور میں کیے جانے کا امکان ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں 5 بیٹے، 4 بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں۔
#جعفریہ #اسقرداس #نگر #علماء #انتقال
13/04/2026
دیامر (ڈیلی رھبر ) دیامر کے علاقے تھور گوئیں میں پولیس گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے فوری طور پر ریسکیو کر کے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم علاقے میں غیر قانونی افیون کی فصل کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ اس دوران حملہ کیا گیا۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں مقابل شاہ، عبدالرحیم اور حضرت اللہ شامل ہیں،
نگراں وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہو کر ریاستی اداروں کا ساتھ دیں اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
حکام کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فقیر محمد کی گاڑی پر فائرنگ کے 18 نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
#دیامر #چلاس #دہشتگردی
وزیر اعظم پاکستان کی فری ٹرانسپورٹ اسکیم عملی طور پر مسائل کا شکار، ڈرائیورز کو ادائیگی نہ ہونے پر شدید تحفظات۔ ٹوکن لینے کے باؤجود ڈرائیورز شہریوں سے کرایہ لینے کا انکشاف۔
پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کے واقعے نے اسکیم کی شفافیت اور انتظامی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے۔
رپورٹ فدا مراد
#پاکستان #خبر
13/04/2026
Daily Rahbar Newspaper Gilgit Baltistan
13 April 2026
For more updates visit
www.dailyrehbar.com
سکردو میں شہید رہبر سید علی خامنہ ای اور دیگر شہداء کے چہلم پر تاریخی اجتماع، لاکھوں افراد کی شرکت اور بھرپور عقیدت کا اظہار۔
علماء کا عالمی حالات پر سخت ردعمل، اہم مطالبات اور یکم مارچ واقعات پر مؤقف بھی سامنے آگیا۔
#سکردو #چہلم #مجلس #عزاداری #خبر #پاکستان #وائرل
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100