Infotainment Pak
https://www.facebook.com/Infotainment-Pak-103040358814633/. Hi Frndz Like Our New Page For News Updates, information and Entertainment
کے کے ایچ (KKH) روڈ اپڈیٹ
گزشتہ رات ہونے والی شدید بارشوں کے باعث شاہراہِ قراقرم (KKH) ضلع دیامر کے علاقوں گندلو، یاشوکال اور زیرو پوائنٹ جبکہ اپر کوہستان کے علاقوں برسین اور آر کے کے ایچ میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ آنے کے سبب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند ہو گئی ہے۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ شاہراہ کی مکمل بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ و پولیس کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ متعلقہ ادارے کی مشینری شاہراہ کی بحالی کے لیےمصروف ہیں۔
سفر سے قبل تازہ صورتحال اور رہنمائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
19/05/2026
سکردو حلقہ 2 کون بنے گا اس الیکشن کے بعد حلقہ 2 کا سلطان ۰۰
گلگت: حلقہ 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر آفتاب حیدر کا شاندار پاور شو
"اسلام آباد سے گلگت تک پیدل سفر کرنے والا نوجوان اپنی منزل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دنیور پہنچ گیا۔ مقامی افراد نے اس کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔"
16 مئ يوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے المصطفى ہاؤس سے ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی
14/05/2026
محمد آباد ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لفٹ ایریگیشن منصوبے کے ذریعے پانی کی کمی دور کر کے چھوٹے کسانوں کی مشکلات کم کی جائیں گی۔ ہم وعدوں اور ہوائی باتوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔
دنیور (پ۔ر): حق پرست رہنما اور MQM کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 3، مولانا اکبر وزیر نے عمائدین اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد آباد کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 بیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن، علاقے کے دیگر بنیادی مسائل کا حل، اور ڈگری کالج محمد آباد کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ گراؤنڈ کو جدید اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیور اور محمد آباد کے عوام کو جدید سیوریج سسٹم کا تحفہ دیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
مولانا اکبر وزیر کا کہنا تھا: “ہم جیتیں یا ہاریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں پہلے بھی آپ کے ساتھ تھا، آج بھی ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔”
13/05/2026
نوٹیفکیشن
عوامی سہولت، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے، صفائی و ستھرائی کے مؤثر انتظام اور مویشیوں کی خرید و فروخت کو منظم انداز میں انجام دینے کے لیے، پولو گراؤنڈ دنیور کو فوری طور پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری کیٹل منڈی (Cattle Market) کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔
لہٰذا تمام مویشیوں کے خریدار و فروخت کنندگان، بیوپاری حضرات اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ مویشیوں کی خرید و فروخت صرف اور صرف پولو گراؤنڈ دنیور میں کی جائے گی۔
کسی بھی فرد کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ سڑکوں، بازاروں، چوراہوں یا دیگر عوامی مقامات پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف ضابطہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی
حلقہ تین سے امیدوار برائے جی بی اے زولفقار علی تتو الیکشن 2026 سے دستبردار ہو گئے۔
#گلگت
12/05/2026
الیکشن گلگت بلتستان 2026.
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے امیدوارا
چیف کورٹ گلگت بلتستان نے فدا محمد ناشاد کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا
10/05/2026
حلقہ نمبر 3 کے سابقہ الیکشن کے نتائج ۔۔
#2020
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100