Gilgit Baltistan Student Organization
باشعور نوجوان مستحکم گلگت بلتستان
21/09/2026
الحمدللہ! چلاس سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO) کے ممبر حسن اسماعیل نے HSSC Annual-I Examination 2026 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 600 میں سے 512 نمبر حاصل کیے۔
📚 اردو: 90/100
⚛️ فزکس: 90/100
🧪 کیمسٹری: 95/100
🧬 بائیولوجی: 93/100
یہ شاندار کامیابی حسن اسماعیل کی محنت، لگن اور تعلیمی جدوجہد کا ثمر ہے۔
گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO) کی جانب سے حسن اسماعیل، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے چلاس اور گلگت بلتستان کا نام روشن کریں۔ ❤️
باشعور نوجوانان، مستحکم گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO)
20/09/2026
چیئرمین بشارت دیمسو کے قریبی ساتھی ایڈووکیٹ ندیم احمد کے چچا زاد بھائی، آفاق احمد کے بڑے بھائی شوکت راشد کے بیٹے فہد شوکت کی بائیک ایکسیڈنٹ میں اچانک وفات نے پورے علاقے اور نوجوانوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
فہد شوکت ایک بااخلاق، تمیزدار اور ملنسار نوجوان تھا، جس کی اچانک جدائی کا دکھ ہر اس شخص کو ہے جو اسے جانتا تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔۔
17/09/2026
🎉 مبارکباد
الحمدللہ! گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO) کے ممبر عمران اور ضیاءالدین کا ساہیوال یونیورسٹی میں ب BS اور LLB میں نومینیشن ہوگیا۔
یہ کامیابی ان کے خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ جی بی ایس او کی جانب سے دونوں بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور صلاحیتوں سے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے اپنی فیملی اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔
گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO)
باشعور نوجوانان، مستحکم گلگت بلتستان
16/09/2026
Print Media Coverage 📰
جی بی ایس او فیسٹیول 2026 کی پرنٹ میڈیا کوریج۔
تمام معزز صحافی برادری کا تہہ دل سے شکریہ۔ خاص کر مبارک حسن آزاد کا
Gilgit Baltistan Student Organization
الحمدللہ! جی بی ایس او فیسٹیول 2026 بغیر کسی جھگڑے اور ناخوشگوار واقعے کے پُرامن ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تمام شرکاء، کھلاڑیوں، طلبہ اور منتظمین کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔
@
🏐 GBSO Festival 2026
سیمی فائنل اور فائنل والی بال میچ
فیسٹیول 2026 کے والی بال مقابلوں میں سیمی فائنل اور فائنل میچز کا شاندار انعقاد۔
📚 جی بی ایس او فیسٹیول 2026
📝 جنرل نالج ٹیسٹ
Gilgit Baltistan Student Organization
🏃 GBSO فیسٹیول 2026 — ریس مقابلہ
چکرکوٹ سے میدانِ داس تک شاندار ریس مقابلہ منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔
🥇 پہلی، 🥈 دوسری اور 🥉 تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
جی بی ایس او فیسٹیول 2026
جنرل نالج ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ بطور انعام دیا گیا۔
ہم حافظ حفیظ الرحمن، سابق وزیراعلیٰ و موجودہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا بھرپور تعاون کیا۔
گلگت بلتستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن (GBSO)
وائس چئیرمین جی بی ایس او جی بی شاہد اکبر فیسٹیول 2026 میں چکرکوٹ کے عوام طلبہ سے خطاب کر رہے ہے
Gilgit Baltistan Student Organization