Current GB
We Provide Daily Updates (GB) Pakistan
19/05/2026
“اشکومن پریمیئر لیگ” منیجمنٹ اور ریفری کی ملی بھگت کے باعث بدانتظامی کا شکار ہو گیا۔
جب کسی ٹورنامنٹ میں 50000 روپے انٹری فیس لینا کے بعد قانون بھی اپنی مرضی کا ہو، فیصلے بھی جانبدارانہ ہوں اور انصاف کے بجائے پسند و ناپسند اور علاقائیت کو ترجیح دی جائے، تو ایسے ایونٹس کھیل کے فروغ کے بجائے صرف وقت ضیاع اور منیجمنٹ کے لیے پیسے بنانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
اشکومن پریمیئر لیگ میں غیر سنجیدہ اور سہولت کار ریفری پینل کے رویے، اور یکطرفہ منیجمنٹ بالخصوص (جاوید اختر) نامی منتظم کی غیر اخلاقی اور بدتمیزی پر مبنی حرکات نے شائقینِ فٹبال اور کھلاڑیوں دونوں کو شدید مایوس کیا ہے۔
اگر میرٹ، شفافیت اور بہتر انتظام نہ ہو تو ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بجائے ان کے حوصلے پست کرتے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کھیل کو علاقائی اور ذاتی مفادات سے پاک رکھا جائے تاکہ نوجوانوں کو ایک مثبت اور منصفانہ پلیٹ فارم میسر آسکے۔
ریفری کے یکطرفہ فیصلوں اور منیجمنٹ کے جانبدار و غیر اخلاقی رویے کے باعث ہم آئندہ کے لیے اشکومن پریمیئر لیگ کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔
منجانب: منیجمنٹ جی سی سی
14/05/2026
غذر کے نوجوان فٹبالر غفران زمان قتل، لاش گلاپور سے برآمد، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
غذر/گلاپور: غذر کے علاقے گلاپور سے تعلق رکھنے والے مشہور نوجوان فٹبالر اور خوش اخلاق شخصیت غفران زمان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک روز قبل لاپتہ ہوگئے تھے، جبکہ بعد ازاں اُن کی لاش گلاپور کے ایک نالے سے برآمد ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات موجود ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
مرحوم غفران زمان اپنی شائستہ طبیعت، کھیلوں سے وابستگی اور سماجی خدمات کے باعث نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔ اہلِ علاقہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
13/05/2026
غذر ۔
حلقہ نمبر دو غذر میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نزیر ایڈووکیٹ کی شاندار ریلی۰
غذر۔۔
حلقہ نمبر دو غذر میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نزیر ایڈووکیٹ کی شاندار ریلی۔۔
11/05/2026
غذر۔۔
راجہ عباس عالم اپنے کابینہ سپورٹران اور کارکنان سمیت شیر قلعہ عوام کے وسیع طر مفاد اور گاؤں شیر قلعہ کے اتفاق کے ساتھ اتفاق کرتے ھوے نواز ناجی صاحب کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
11/05/2026
گلگت سے پنڈی جانی والی NATCO بس کو بٹگرام موٹروے پر حادثہ ۔ الحمداللہ کوئ جانی نقصان نہیں ہوا
غذر۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ کے باہر میڈیکل لیبارٹریز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مریضوں کے ساتھ مبینہ استحصال ایک سنگین سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض لیبارٹری مالکان نے ہسپتال کے اندر یا اردگرد اپنے ایجنٹ مقرر کر رکھے ہیں، جو مریضوں کو مخصوص لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ شام کو کمیشن وصول کیا جا سکے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ نہ صرف غریب مریضوں کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ انسانی ہمدردی اور طبی اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔
بیمار اور پریشان حال لوگوں کو سہولت دینے کے بجائے اگر انہیں کاروبار کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری نوٹس لینا چاہیے، شفاف تحقیقات کرنی چاہیے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔
عوام کی صحت کے نام پر کمیشن مافیا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مریضوں کو سہولت دیں، مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں۔
11/05/2026
غذر۔۔
ہاکس اوچ کے مقام پہ روڈ ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند
01/05/2026
اہم_خبر
گلگت۔ امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان حضرت مولانا قاضی نثار احمد قاتلانہ حملے میں ملوث نامزد دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رحمت شاہ نے اشتہاری قرار دے دیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.