RAZ TV GB

RAZ TV GB

Share

𝙸𝚏 𝚢𝚘𝚞 𝚠𝚊𝚗𝚝 𝚝𝚘 𝚏𝚕𝚢 𝚠𝚒𝚝𝚑 𝚎𝚊𝚐𝚕𝚎

24/09/2026
Photos from RAZ TV GB's post 20/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو گانچھے آمد پر معروف آرٹسٹ مصور کارٹونسٹ و سنئیر صحافی اپو اقبال ایڈیٹر صدائے ہمالیہ کی جانب سے ان کا خوبصورت سکیچ پیش کیا گیا۔

20/09/2026

نمبردارانِ ڈسٹرکٹ گلگت کی اہم نشست
باہمی مشاورت، عوامی خدمت اور اجتماعی کردار کے لیے مشترکہ عزم
آج مورخہ 20 ستمبر، بروز اتوار نمبردار زوار فدا حسین صاحب کی جانب سے نمبردارانِ ضلع گلگت کے اعزاز میں ایک پروقار، بامقصد اور فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع گلگت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمبرداران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار زوار فدا حسین نے تمام معزز نمبرداران کو خوش آمدید کہا اور اس امر پر زور دیا کہ ایسی نشستوں کا بنیادی مقصد باہمی قربت، مشاورت، تجربات کے تبادلے اور عوامی مسائل کے اجتماعی حل کی جانب پیش رفت ہونا چاہیے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ نمبرداران کی کم از کم ہر ماہ باقاعدہ نشست منعقد ہونی چاہیے، تاکہ مختلف علاقوں کے مسائل سے ایک دوسرے کو آگاہ رکھا جا سکے، باہمی تجربات سے استفادہ کیا جا سکے اور عوامی خدمت کے عمل کو زیادہ مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق باقاعدہ رابطہ اور مشاورت نہ صرف نمبرداران کے درمیان یکجہتی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے سامنے بھی ایک مثبت اور ذمہ دارانہ پیغام جائے گا۔
نمبردار زوار فدا حسین نے نمبردار کے مقامی انتظامی و سماجی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار محض ایک روایتی منصب کا نام نہیں بلکہ مقامی سطح پر عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم رابطے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض ایسے معاملات، جن میں قواعد و ضوابط کے تحت مقامی تصدیق یا نمبردار کی رائے متعلقہ یا ضروری ہو، وہاں نمبرداران کے کردار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ نمبرداران باہمی اتفاقِ رائے سے ایک تحریری لائحۂ عمل مرتب کریں اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے نمبردار کے قانونی و انتظامی کردار کو واضح کرنے کی کوشش کریں، تاکہ جہاں قواعد کے مطابق نمبردار کی تصدیق یا رائے ضروری ہو، وہاں اس پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
نشست میں غریب، مستحق اور سفید پوش خاندانوں کی معاونت کا معاملہ بھی خصوصی طور پر زیرِ بحث آیا۔ نمبردار زوار فدا حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی گرانٹس اور فلاحی معاونت کی نشاندہی و تقسیم کے عمل میں نمبرداران کو بھی مناسب طور پر شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے حالات سے براہِ راست واقف ہوتے ہیں۔
انہوں نے بالخصوص آنے والی سخت سردیوں کے تناظر میں حکومت سے مطالبہ کرنے کی تجویز پیش کی کہ نمبرداران کے لیے ایک مناسب فلاحی فنڈ مقرر کیا جائے، تاکہ ضرورت کے وقت غریب، مستحق اور سفید پوش افراد کی بروقت مدد ممکن ہو سکے۔
آخر میں انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ذاتی، گروہی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر اگر نمبرداران باہمی اتحاد، مشاورت اور اجتماعی سوچ کو فروغ دیں اور مشترکہ طور پر عوامی مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائیں تو نہ صرف مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی بلکہ عوامی خدمت کا دائرہ بھی وسیع اور مؤثر ہو گا۔
تقریب میں شریک نمبرداران نے نمبردار زوار فدا حسین صاحب کا اس پروقار اور بامقصد نشست کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پیش کیے گئے ایجنڈے کی بھرپور تائید کی۔ شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، خصوصاً منشیات کی روک تھام، قیامِ امن، سماجی ذمہ داری، عوامی فلاح اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نمبرداران اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام، منشیات کے تدارک اور معاشرتی بہتری کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا ۔کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر نمبردار نوید افضل سحر (جوٹیال)، نمبردار وصل خان (چکرکوٹ)، نمبردار فضل الرحمان (کونوداس)، نمبردار امین ضیاء (مجینی محلہ)، نمبردار ریاضت (نائیکوئی)، نمبردار جہانگیر (نگرل)، نمبردار نیت خان (نگرل)، نمبردار بہرام خان (اپر جوٹیال)، نمبردار مہاتم شاہ (اوشکنداس) سمیت دیگر نمبرداران نے شرکت کی۔
نشست کا مجموعی ماحول باہمی احترام، سنجیدہ مشاورت اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس سے عبارت تھا، جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نمبرداران اپنی روایتی ذمہ داریوں کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوامی خدمت، امن، سماجی ہم آہنگی اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے

Zawar Fida Hussain
Zawar Fida Hussain
Information Department Gilgit-Baltistan
Amjad Hussain Advocate

Photos from U Media Network's post 20/09/2026

Telephone

Website

Address

10 Riaz Road Jutiyal Gilgit
Gilgit