Humar rights development program Teh Sheringal
What'sapp
0326-5025002
03/12/2025
جناب ڈی پی او صاحب کے خدمت میں عرض ہے کہ مہربانی کرکے ٹریفک پولیس کو ھدایت دیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں جو ڈرائیور یا سواری سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں ۔ جو لوگ دوسرے بندے کی سیگریٹ سے نکلا ہوا دھواں اندر کھینچتا ہے اس کو سیکنڈ ہینڈ سموکر کہتے ہیں اور یہ ان کیلئے پینے والے سے زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ میں بچے اور خواتین بھی سفر کرتے ہیں اور وہ مفت میں نقصان اٹھا رہے ہیں ۔کیونکہ یہ ایک قانونی جرم بھی ہے اسلئے ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ۔
01/12/2025
بنام اسسٹنٹ کمشنر شرینگل
اپر دیر شرینگل سے لیکر کمراٹ اور پاتراک سے لیکر گوالدی درہ تک مچھلیوں کا شکار غیر قانونی طریقوں سے کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ چھوٹی مچھلیاں (جو کھانے کے قابل بھی نہیں ہوتی) تباہ ہو جاتی ہے ۔
لہذا جو بھی لوگ غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں ان کی خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے
Deputy Commissioner Dir Upper Dir
اطلاع برائے عوام الناس۔۔۔
ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آئندہ کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد فیاض کے زیر نگرانی بمورخہ 27.11.2025 بوقتِ 11:30 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس شرینگل میں منعقد ہوگی۔
کھلی کچہری میں آپ کے مسائل کے حل کیلئے تمام محکموں کے ذمہ داران موجود ہونگے، لہذا عوام الناس مسائل کے نشاندہی کیلئے بروقت شرکت کریں۔
25/11/2025
صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے دیر سٹی اور ضلع کے اندر اور باہر چلنی والی پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام روٹس کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔
یہ کرایہ نامہ ڈیزل/پٹرول کی فی لیٹر کی موجودہ قیمتوں تک کے لئے قابل عمل ہے۔
کرایہ نامہ کو گاڑی کے اندرنمایاں جگہ پر چسپاں/ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی
کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت۔
Directorate General Information & PRs, KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Malakand Division
fans
پشاور ایف سی ہیڈکواٹر پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہیں اور اس بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں ایف سی جوانوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ھونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔
ایف سی کے جوانوں کی بھرپور جواب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
یہ واقعہ امن خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں آمن قائم کرنے کیلئے تمام اداروں بالخصوص عوام کو اعتماد میں لے اور تاکہ دہشتگردی کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جاسکے ۔
منجانب: عوامی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ پروگرام
23/11/2025
انتباہ ۔۔۔
ہمارا ادارہ (عوامی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ پروگرام) انشاء اللہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف ہر محاذ پر کھڑارہے گا۔جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف
ورزی ہوگی وہاں ہماری ٹیم ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا ۔۔۔۔
ہم ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے چاہے اس کا تعلق کسی بھی رنگ، نسل یا قوم سے ہو ۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
خبردار!
شرینگل بازار میں سود کا کاروبار عروج پر ہے جتنے بھی سودخور ہیں سب اپنا قبلہ درست کریں اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔
اگر یہ سودی کاروبار بند نہ کیا تو انشاء اللہ بہت جلد آپ سب سودخوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔۔۔۔
14/11/2025
لو جی یہ ہے شرینگل بازار میں موجود مرغ فروشوں کا حال جہاں لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے
یہاں سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہر کسی نے اپنا ایک قانون بنایا ہوا ہے نہ ہی کسی ادارے کو مانتے ہیں اور نہ ہی خوف خدا ہے ان لوگوں میں ۔
سڑک کے کنارے ریڑھیوں پر مختلف خوراکی اشیاء فروخت کرتے ہیں نہ صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس نرخ نامہ ہوتا ہے ۔
لہذا متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ خواب خرگوش سے زرا بیدار ہوکر بازار پر بھی تھوڑی نظر رکھا کریں
12/11/2025
ھیومن رایٹس ڈیولپمنٹ پروگرام کے اراکین کاایم ایس آرایچ سی ھسپتال شرینگل ڈاکٹر محمد یاسین سے ملاقات عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dir