Morilasht Post
To convey message in a proper way
21/01/2026
اے وطن تیری خاطر ہم نے جان بھی قربان کر دی
تیری مٹی کی حرمت پہ سب کچھ نچھاور کر دیا
لوئر چترال موری پائیں (پردوش) سے تعلق رکھنے والے بہادر نوجوان سلطان، جو وزیرستان اسکاوٹس میں وطنِ عزیز کی خدمت انجام دے رہے تھے، دورانِ ڈیوٹی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید نے فورس جوائن کیے ہوئے تقریباً ایک سال مکمل کیا تھا، مگر قلیل مدت میں اپنی فرض شناسی اور جرات سے امر ہو گئے۔
اللہ تعالیٰ شہید کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا فرمائے، آمین۔ 🤲
شہید کا جسدِ خاکی وزیرستان سے چترال کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال چترال پہنچنے کے وقت سے متعلق کوئی حتمی معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔
تمام احباب سے مؤدبانہ
کہ اس عظیم قربانی کو یاد رکھتے ہوئے شہید کو اپنی خصوصی دعاؤں میں ضرور شامل رکھیں۔
خاک و خون میں بھی نہ چھوڑا وفا کا پرچم
وطن کی راہ میں ہنستے ہوئے جان دے دی
Mori lasht post
17/01/2026
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
ہمیں یہ خوشخبری دیتے ہوئے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے کہ زوہیب عالم ہمارا قابل فخر فرزند کو تدریسی شعبے میں PST (پرائمری اسکول ٹیچر) کے طور پر کامیابی کے ساتھ منتخب اور تعینات کر دیا گیا ہے۔
زوہیب عالم نے ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس (کمپوٹر سائنسں ) مکمل کی، اس کے بعد ETA کے ذریعے ٹیسٹ کوالیفائی کیا اور آج وہ اپنے ہی گاؤں بیرموغ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بطور PST استاد اپنی ذمہ داریاں سنبھال گے۔
یہ کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کہ ان کے والد محترم سید غلام خود بھی ایک مخلص استاد رہے ہیں اور حال ہی میں تدریسی خدمات انجام دے کر ریٹائر ہوئے ہیں۔ بلاشبہ یہ علم، محنت اور خدمت کی ایک شاندارروایت ہےہم زوہیب عالم لl اور ان کے اہلِ خانہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ علم کے چراغ روشن کرتے ہوئے قوم کے مستقبل کو سنواریں-
AR Zuhaib
14/06/2023
کاری کے مقام پر عمر جان اینڈ کمپنی کی گاڑی حادثے کا شکار ۔۔۔
01/06/2023
ٹیم سرِعام نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور اور اُن کی ٹیم کے ساتھ جعلی کولڈ ڈرنکس اور جعلی دیسی گھی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر ہزاروں بوتلیں اور کئی ٹن جعلی دیسی گھی برآمد کر لیا۔ تفصیل کل شام سات بج کر تین منٹ پہ، اے آر وائے نیوز پر ملاحظہ کیجئے۔
01/04/2023
28/04/2022
to all of you
Promotion Notification of Male Lecturers to the post of Assistant Professors
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Chitral