Muhammad Idrees

Muhammad Idrees

Share

امن مینہ او رور ولی ❤

19/05/2026

شادی مبارک ہو💖💖


ہماری طرف سے بہت ساری نیک خواہشات اور ڈیر ساری دعائیں۔۔ آپکو نئ زندگی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو___ 💖ا

10/05/2026

آج اپنے بزرگوں کے انتہائی قریبی اور محترم خادی لالا کی عیادت کے لیے حاضری ہوئی۔ انہیں دیکھ کر دل ایک عجیب سی کیفیت سے دوچار ہو گیا۔
سچ تو یہ ہے کہ ان کے چہرے کو دیکھ کر ہمیں اپنے وہ بزرگ یاد آگئے جو اب اس دنیاِ فانی میں نہیں رہے۔ ان کی شخصیت میں آج بھی وہی پرانی خوشبو اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ وہ دن یاد آگئے جب ہم بچے تھے اور خادی لالا اپنی بھرپور جوانی میں ہمارے بڑوں کی محفلوں کی رونق ہوا کرتے تھے۔ ان کا وہ پیار، شفقت اور ہمارے خاندان کے ساتھ وہ بے مثال محبت کا رشتہ آج بھی ذہن کے پردے پر نقش ہے۔
وقت کتنی تیزی سے گزر جاتا ہے؛ آج جب ہم اپنی جوانی کی منزلوں پر ہیں، تو وہ ضعیفی اور بیماری کی وجہ سے کافی نقاہت میں ہیں۔ انہیں اس حال میں دیکھ کر بچپن کی وہ تمام بہاریں یاد آ گئیں جو ان کی موجودگی سے وابستہ تھیں۔
اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ خادی لالا پر اپنا خاص کرم فرمائے، انہیں ہر تکلیف سے نجات دے کر شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔
آمین یارب العالمین۔
آپ سب سے بھی ان کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی درخواست

25/04/2026

تمام دوستوں کی تشریف آوری کا شکریہ

21/04/2026

❤️

12/04/2026

شادی مبارک ہو💖💖
#فیاض احمد

ہماری طرف سے بہت ساری نیک خواہشات اور ڈیر ساری دعائیں۔۔ آپکو نئ زندگی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو___ 💖ا

25/03/2026

مرحوم یوسف خان لالا کے بھائی جناب یعقوب صاحب کے حجرے میں ان سے ملاقات ہوئی، جہاں وہی پرانی روایت اور مخلصانہ میزبانی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ مرحوم یوسف خان لالا کی کمی آج بھی محسوس ہوتی ہے لیکن ان کے بھائی کی صورت میں ان کی یادیں اور خاندانی وقار آج بھی سلامت ہے۔
اس ملاقات کے دوران حنیف بھائی کی والدہ صاحبہ کی بیمار پرسی (عیادت) بھی کی گئی۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ حنیف بھائی کی والدہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کی تمام تکلیفیں دور کرے اور انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ان کے پیاروں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

23/03/2026

Photos from Muhammad Idrees's post 17/03/2026

چکدرہ پریس کلب کے چیئرمین محمد اسرار کی ان کے گھر پر عیادت اور خیریت دریافت۔ الحمدللہ، ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ 🤲

07/02/2026

ڈی جی خان سے فورٹ منرو کا یادگار سفر۔" 🚗✨

14/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

حاجی محمد شیر جو حضرت شیر اور محمد زیب مرحوم کے بھائی شریف خان اور سیفور خان کے والد محترم بقضائ الہی وفات پاچکے ہے۔
مرحوم کا جنازہ اج بتاریخ 14/01/2026بوقت4:30بجے بمقام اوسکئ کے جناز گاہ میں اداکی جاے گی شامل ہوکر ثواب دارین حاصل کرے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Chakdara Fort?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Osakai
Chakdara Fort