Buner - OfficiaI

Buner - OfficiaI

Share

This Page is About to Explore the Beauty, Different Regions Villages,People+culture & News Of Buner.

10/06/2026

کوگا کیمپ بونیر ۔۔۔ایک ویرانہ۔۔

08/06/2026

السلام علیکم
*آپ لوگوں کے پاس جتنے بھی گروپ ہیں اس نیوز کو پانی کی طرح پھیلا دیں.*

04/06/2026

انتقال پر ملال :
گاؤں انغاپور پائچینہ سے تعلق رکھنے والےصاحب ذادہ عرف خان ولد ملنگ لالا وفات پاگیاہے۔ نماز جنازہ کل صبح 11:00 🕚 بجے چارسدہ چوپال نذدیک بونیر ویلی ہوٹل پائچینہ میں ادا ہو گا۔ مرحوم خانذادہ اور بخت محمد عرف بخت باچا کا بھائی ہے اور سیراج الدین کا چچا ذاد بھائی ہے۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطاء فرمائے، اور جملہ سوگواران کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین 05/06/2026

Herlens اردو پاکستان 04/06/2026

ضلع بونیر کے نوجوان سماجی کارکن اور “دی وائس آف ایجوکیشن کمیٹی” کے بانی لقمان احمد گزشتہ ایک سال سے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی شعور بیدار کرنے کے لیے عملی میدان میں سرگرم ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود ان کی کاوشیں ضلع بھر میں امید کی نئی کرن بن چکی ہیں
https://herlensurdu.com/post/230?fbclid=IwdGRjcASGH8JjbGNrBIYfWWV4dG4DYWVtAjExAHNydGMGYXBwX2lkDDM1MDY4NTUzMTcyOAABHrUDg0r1PT0e-4a8NShzCRIWFYxKj18wtH4An-N7zZEQjjilSHND7WC4lajf_aem_ufjz3axrEqD1PEahPI0w7g

Herlens اردو پاکستان Herlens اردو پاکستان

03/06/2026
02/06/2026

🎉 زبردست خبر! 🎉
اب ٹورورسک میں بہترین ذائقے کا نیا نام — CRUNCH Restaurant 🍔🍕🍟
✅ فیملی سیٹنگ ایریا موجود
✅ ہوم ڈلیوری سروس دستیاب 🚚
✅ تازہ اور معیاری کھانا
✅ دوستوں اور خاندان کے ساتھ بہترین ماحول
📍 Top Floor Saad Market, Near Tableghi Markaz, Torwarsak Buner
🕛 وقت: دوپہر 12:00 بجے سے رات 12:30 بجے تک
📞 آرڈر اور معلومات کے لیے: 03701552645
🔥 اوپننگ اسپیشل آفرز جاری ہیں! آج ہی وزٹ کریں اور CRUNCH کے لاجواب ذائقے کا لطف اٹھائیں۔
"ایک بار کھائیں، بار بار آئیں!" ❤️

Photos from Buner - OfficiaI's post 01/06/2026

انتقال پر ملال :
گاؤں انغاپور محلہ سین خیل سے تعلق رکھنے والے تبارک شاہ عرف کچ وفات پاگیاہے۔ نماز جنازہ کل صبح 10:00 🕥 بجے انغاپور عید گاہ میں ادا ہو گا۔ مرحوم سید قائم شاہ کا چچا ذاد بھائی ہے۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطاء فرمائے، اور جملہ سوگواران کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
2/6/2026

Photos from Buner - OfficiaI's post 18/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / ہنگامی ریسپانس

بونیر: تحصیل گدیزی کے علاقے جوخیلہ چوک اور تحصیل ڈگر کے علاقے کڑپہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت گر گئے جس کے نتیجے میں سڑکیں مکمل طور پر بلاک ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ٹیمیں فوری طور پر دونوں مقامات پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جدید آلات کے ذریعے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے درختوں کو سڑک سے ہٹا دیا اور راستے ٹریفک کے لیے بحال کر دیے۔

ریسکیو عملے نے موقع پر موجود شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی، خصوصاً طوفانی ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور درختوں و بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی تاکید کی۔

ترجمان
ریسکیو 1122 بونیر

17/05/2026

سرکاری اعلان

گھریلو بجلی صارفین کیلئے اہم اطلاع
حکومت کی جانب سے 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
اپنے بجلی بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کریں اور او ٹی پی کے ذریعے تصدیق مکمل کریں۔

آئندہ سبسڈی صرف ان صارفین کو ملے گی جو سرکاری ریکارڈ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یا دیگر مستحق اسکیموں میں شامل ہوں گے۔
اہل صارفین کو سبسڈی پر بل موصول ہوگا جبکہ غیر اہل صارفین کو بغیر سبسڈی بل جاری کیا جائے گا۔

نوٹ: اگر آپ کے نام پر ایک سے زائد میٹر ہے تو آپ سبسڈی کے اہل نہیں. 1 جنوری2027 سے آپ کو سبسڈی ملنا بند ہو جائے گی

08/02/2026

یہ صرف ایک سوئی نہیں ہے۔
یہ وہ سوئی ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد episiotomy کے زخم کو سیتی ہے— وہ جراحی کٹ جو ولادت کے دوران لگایا جاتا ہے تاکہ بچہ اس دنیا میں آ سکے۔

جب دنیا نومولود کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے، ماں وہاں لیٹی ہوتی ہے— تھکی ہوئی، خون میں، کانپتی ہوئی— اور اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شکر گزار رہے اور خاموشی اختیار کرے۔
اور پھر بھی کوئی کہہ دیتا ہے:
“عورتیں بہت ڈرامائی ہوتی ہیں۔”
“بچے کی پیدائش تو قدرتی عمل ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔”

قدرتی ہونے کا مطلب بے درد ہونا نہیں۔
قدرتی ہونے کا مطلب نرم ہونا نہیں۔
قدرتی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ عورت خاموشی سے تکلیف سہتی رہے۔

اس لیے جب کوئی عورت کمزور، جذباتی، درد میں، یا خود سے دور سی لگے—
تو اس سوئی کو یاد رکھیں۔
اس کٹ کو یاد رکھیں۔
اور اس حوصلے کو یاد رکھیں جس کے ساتھ اس نے یہ سب برداشت کیا۔

بچے کو جنم دینا صرف خوبصورت نہیں ہوتا— یہ سفاک بھی ہوتا ہے۔
مگر پھر بھی ماں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسے آگے بڑھ جائے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

ماؤں کی عزت کریں۔
ان کے درد کے لیے جگہ بنائیں۔
اور یہ پوچھنا بند کریں کہ وہ “نارمل” کب ہوں گی—
کیونکہ وہ کبھی ویسی نہیں رہتیں جیسی پہلے تھیں،
اور نہ ہی انہیں ویسا ہونا چاہیے۔

Dr Aisha Asad
Consultant gynecologist and infertility

Want your business to be the top-listed Media Company in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Buner Anghapur
Bunerwal
19290