Healing Talks

Healing Talks

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Healing Talks, Artist, Bunerwal.

16/09/2022

Always thinking positive...

14/08/2022

Happy 75th Independence Day.
The Diamond Jubilee of Pakistan.

29/07/2022

. چند اخلاقی اصول

1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں اگر وہ آپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہیں ۔

2. کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں ۔1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔

3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں۔ اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کا اپنی پسند کا آڈر دیں ۔

4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ہیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کے لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔

6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار ادا کریں یا مل بانٹ کر ادا کریں!

7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں۔

8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں بلکہ انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا موقع دیجئے ۔
9. اگر آپ کسی کو تنگ (مذاق) کر رہے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہو رہا تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں۔

10. جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ضرور ادا کریں۔

11. کسی کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید تنہائی میں کیجئے ۔

12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تُک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ہیں " اگر وہ وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرنا چاہیں تو آپ بھی کیجئے ۔

13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں۔۔ آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔

14. اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں ۔۔ اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کیجئے ۔

15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حیثیت کے لوگوں کے ساتھ آپ کا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔۔

16. اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہِ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں۔۔

17.جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔۔

18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔۔

19. آپ اس ہدایت پر عمل کریں

22/07/2022
15/06/2022

خوش رہنے کا راز
کالم نگار : محمد حسن مختار

ایک عمر رسیدہ عورت جس کی عمر سو سال سے زائد ہوچکی تھی اس کا انٹرویو لیا گیا ۔ صحافی اس عورت کی ذہانت سے بہت متاثر ہوچکا تھا ۔ صحافی نے سوال کیا آپ اتنی معمر ہوچکی ہیں لیکن پھر بھی تندرست ، خوش ، اور مطمئین ہیں اس کا راز کیا ہے؟
بوڑھی اور عورت نے جواب دیا :
" مجھے یقین ہے کہ اگر لوگ معمولی باتوں پر بےجا طریقے سے پریشان ہونا چھوڑ دیں اور خود کو ہلکان نہ کریں تو وہ اپنی عمر سے دگنی زندگی گزار سکتے ہیں ۔ ذرا میرے ساتھ اس کھڑکی کے قریب آئیے اور باہر دیکھیں لوگ کس طرح ہلکان ہو رہے ہیں ۔ انھیں کس قدر جلدی ہے اور وہ کتنی گھبراہٹ میں مبتلا ہیں ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی زندگی میں سکون کا ایک لمحہ بھی نہیں ہے ۔
ان کے پاس ایک مسکراہٹ نہیں ہے جو دوسروں کو عنایت کی جاسکے ۔ جب آپ میری عمر کو پہنچیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ زندگی کے مسائل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود بخود حل ہوجاتے ہیں ۔ ہم جن چیزوں کے حصول کے لیے پریشان رہتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ان چیزوں کو حاصل کرنا ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے جب وہ چیزیں ہمیں حاصل ہوتی ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ چیزیں اس قابل نہیں تھیں کہ ان کے لیے اتنی زیادہ جدوجہد کی جاتی "
اکثر انسان ان چیزوں پر پریشان رہتا ہے جنھیں بدل نہیں سکتا یہ پریشانی ساری زندگی ساتھ رہتی ہے جب تک انسان اپنی سوچ نہ بدل لے ۔ دنیا میں سمجھدار انسان وہ بھی ہے جو گزری ہوئی چیزوں پر کبھی پچھتاوا نہ کرے بلکہ گزری ہوئی تلخ حقیقتوں سے سبق سیکھے ۔ جو شخص ماضی سے سیکھے گئے اسباق بھول جاتا ہے وہ جلد ایک بار پھر ٹھوکر کھاتا ہے ۔
زندگی میں کبھی پچھتاوے کا بوجھ اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہیے ۔ زندگی میں کوئی پچھتاوا ہونا ہی سب سے بڑا پچھتاوا ہے ۔ اس لیے ہمیشہ مطمئن رہنا چاہیے جسے بدل نہیں سکتے اسے بھول جانا ہی بہتر ہے ۔ آپ بہت ہی قیمتی ہیں بس آپ اپنی قدر کو پہچان لیں ۔ اپنی نگاہ ہمیشہ منزل پر رکھیں ۔ جن کی نگاہ منزل پر ہوتی ہے وہ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں نظر انداز کر دیتے ہیں ۔
رکاوٹوں کو نظر انداز کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ بڑی منزل کے مسافر ہیں ۔ آپ کا روشن مستقبل آپ کا منتظر ہے ۔ زندگی میں ان تمام چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے جو آپ کو ماضی میں دھکیل دیتی ہیں ۔ جس طرح کتاب کا ہر صفحہ ایک جیسا لکھا ہوا نہیں ہوتا اس طرح آپ کی زندگی کا ہر دن ایک جیسا نہیں ہوگا ۔ آج اگر زوال ہے تو کل عروج ضرور ہوگا ۔ جن لوگوں نے زوال دیکھا ہوتا ہے انھیں پر عروج کے دن کمال آتے ہیں ۔ آپ کی زندگی ایک جیسی نہیں ہوگی کبھی آپ نے اکیلے سفر کرنا ہے ، کبھی آپ کے ساتھ لشکر ہوگا ، کبھی راستوں میں کانٹے ہوں گے اور کبھی راستہ پھولوں سے سجا ہوگا ۔
اس لیے اپنی ناکامی پر رونے سے بہتر ہے اپنے مستقبل کی کامیابی کے لیے تیاری کر لی جائے ۔ اکثر مستقبل میں وہی لوگ آگے ہوتے ہیں جو ماضی میں بہت پیچھے رہ چکے ہوتے ہیں ۔ زندگی کا سفر گزر ہی جاتا ہے اس لیے چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے رونے سے بہتر ہے بڑی چیز کے لیے جدوجہد کرلی جائے ۔ صبر سے ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے سوائے ناکامی کے ۔

Photos from Healing Talks's post 14/06/2022
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Bunerwal