AVC
عمل ویلیج کمیونٹی 3 چک شمالی تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا
الحمدللہ
Amal Village Community (AVC) کی جانب سے
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 3-NB کے لیے
🏫 7 عدد کرسیاں اساتذہ کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
یہ چھوٹی سی کوشش ہمارے گاؤں کے تعلیمی اداروں اور ہماری بیٹیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔
ہم تمام اہلِ گاؤں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنی استطاعت کے مطابق Amal Village Community کا ساتھ دیں، تاکہ ہم مل کر اپنے گاؤں میں مزید فلاحی اور تعلیمی کام کر سکیں۔
آپ کا تعاون — ہمارے گاؤں کا بہتر مستقبل
🌱 Amal Village Community (AVC)
خدمتِ خلق، تعلیم اور گاؤں کی بہتری کے لیے
18/09/2026
🚨🚨🚨
⚠️ اہم اطلاع — جعلی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں ⚠️
السلام علیکم تمام پردیسی بھائیوں اور گاؤں کے دوستو!
آج کل فراڈیے لوگوں کے نام، تصاویر اور معلومات استعمال کرکے جعلی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا لیتے ہیں اور پھر ان کے دوستوں، رشتہ داروں یا جاننے والوں سے مختلف بہانوں سے رقم مانگتے ہیں۔
اس لیے سب بھائیوں سے گزارش ہے کہ ذرا سی احتیاط ضرور کریں۔
🔴 صرف نام، تصویر یا پروفائل دیکھ کر کسی نمبر کو اپنا جاننے والا نہ سمجھیں۔
اگر کسی جاننے والے کے نئے نمبر سے میسج آئے اور وہ رقم مانگے تو:
✅ فوراً رقم نہ بھیجیں۔
✅ اس شخص کے پرانے اور تصدیق شدہ نمبر پر خود کال کریں۔
✅ ضرورت ہو تو ویڈیو کال کرکے شناخت کی تصدیق کریں۔
✅ کسی دوسرے قریبی رشتہ دار یا دوست سے بھی تصدیق کر لیں۔
✅ صرف پروفائل تصویر، نام یا وائس میسج پر اعتماد نہ کریں۔
✅ اگر کوئی کہے “فوراً پیسے بھیجو اور کسی کو نہ بتانا” تو خاص طور پر محتاط ہو جائیں۔
✅ نئے نمبر یا اکاؤنٹ پر رقم بھیجنے سے پہلے لازمی تصدیق کریں۔
🌍 پردیس میں رہنے والے بھائیوں سے خاص گزارش: اپنے گھر والوں کو پہلے سے بتا دیں کہ اگر آپ کے نام سے کسی نئے نمبر سے پیسوں کی درخواست آئے تو وہ پہلے آپ کے پرانے نمبر پر رابطہ کرکے تصدیق کریں۔
اور گاؤں کے تمام بھائی اپنے بزرگوں، مزدور بھائیوں اور کم پڑھے لکھے لوگوں کو بھی اس بارے میں ضرور آگاہ کریں۔
یاد رکھیں:
فراڈیے آپ کے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے اعتماد کے ساتھ تصدیق بھی ضروری ہے۔
🙏 خود بھی محتاط رہیں، اپنے گھر والوں کو بھی محتاط کریں اور یہ پیغام آگے ضرور پہنچائیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے دھوکے اور فراڈ سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ تمام بھائیوں کے تعاون سے کالونی والی مسجد ( جامع مسجد غلامان مصطفی)میں کچھ ضروری کام مکمل کیے گئے ہیں۔ مسجد کے پرانے اسپیکر خراب ہونے کی وجہ سے اذان اور اعلانات کی آواز واضح طور پر نہیں پہنچتی تھی۔ الحمدللہ، اب مسجد میں نیا ساؤنڈ سسٹم، اسپیکر، مائیک، AMP، UPS دو بڑی بیٹریاں نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مسجد کی ضرورت کے مطابق کچھ دیگر چھوٹے موٹے کام مکمل کیے گئے ہیں۔
یہ سب آپ بھائیوں کے تعاون، اعتماد اور مسجد سے محبت کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے اور اس خدمت کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔۔
عمل ویلج کمیونٹی (AVC)چک 3 شمالی
13/06/2026
اسلام وعلیکم
یہ دیکھیں جی... یہ ہماری تحصیل بھلوال کی گلیاں ہے۔
کل کی ایک بارش کے بعد آج بھی گلیاں پانی سے بھری ہیں۔ نکاسی کا نظام صفر۔ بچے اسکول نہیں جا پا رہے، بزرگ گھروں میں محصور۔
اور اب یہ دیکھیں... یہ ہمارا چھوٹا سا گاؤں *چک نمبر 3 NB* ہے۔
یہاں نہ کوئی ٹھیکیدار آیا، نہ کوئی کروڑوں کا بجٹ۔
صرف *Amal Village Community* کے باشعور نوجوانوں اور اوورسیز بھائیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت معجزہ کر دیا۔
600 پودے لگائے تاکہ آنے والی نسل کو سایہ ملے۔
سولر اسٹریٹ لائٹس لگائیں تاکہ رات کو گلیاں روشن ہوں۔
اور سب سے بڑھ کر، نکاسی کا ایسا نظام بنا دیا کہ موسلادھار بارش کے بعد بھی ہماری گلیاں خشک ہیں، صاف ہیں۔
یہی فرق ہے "کاغذوں پر ترقی" اور "زمین پر عمل"
*Amal Village Community* نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف ہو اور اتحاد ہو تو وسائل کم ہونے کے باوجود گاؤں جنت بن سکتا ہے۔
ہمیں فخر ہے اپنے گاؤں پر، اپنے لوگوں پر, اپنے اورسیز بھائیوں پر شکر الحمد اللہ
AVC 3NB BHLWAL 🤲🩷
الحمدللہ، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہماری پنڈ کمیٹی نے گاؤں کی بہتری اور عوامی سہولیات کے لیے مختلف کام سرانجام دیے۔ اس ویڈیو میں ان کاموں میں سے صرف چند جھلکیاں آپ کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
یہ تمام کام کمیٹی کے اراکین، مخیر حضرات اور گاؤں کے عوام کے تعاون سے ممکن ہوئے۔ ہمارا مقصد اپنے پنڈ کی ترقی، صفائی، خوبصورتی اور عوامی فلاح کے لیے مسلسل کام کرنا ہے۔
ہم تمام ساتھیوں اور گاؤں والوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔ ان شاء اللہ، آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے پنڈ کی خدمت جاری رکھیں گے۔
"یہ صرف چند کاموں کی جھلک ہے، خدمت کا سفر ابھی جاری ہے۔"
عمل ویلج کمیونٹی چک 3 تین چک شمالی
09/05/2026
پانی ٹائم چینج 🚨🚨🚨
واٹر سپلائی پانی ٹائمنگ چینج
8Am to 9AM
8 بجے پانی آے گا 9 بجے بند ہو گا
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 3 شمالی
گارڈن میں سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اور پودوں کی کٹنگ میں مشغول عمل ویلج کمیونٹی AVC
کالونی والی مسجد کی صفائی ستھرائی؛ پودوں کی کٹنگ ، لان کی صفائی اور مسجد کو مزید خوبصورت بنانے میں کوشاں عمل ویلج کمیونٹی ٹ (AVC)
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح مل جل کے کام کرنے کی توفیق دے آمین 🤲💙
AVC🌿💦🌳🚿
Category
Website
Address
Bhalwal
SARGODHA