Bhalwal Daily updates
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhalwal Daily updates, Real Estate, Main city Bhalwal, Bhalwal.
21/07/2026
اہل علاقہ تعلیم و تربیت کے لحاظ سے کونسے سکول اور کالج سے متمعین ہیں
براہ مہربانی اپنی قیمتی رائے سے آگاہ فرمایۓ
ویڈیو پتہ نہیں کہاں کی ہے لیکن مزہ آیا،🤣🤣🤣
06/06/2026
مہر غلام دستگیر خان لک
ضلع سرگودھا (پنجاب)
سابق رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر خوراک اور ٹرانسپورٹ ضلع سرگودھا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مہر غلام دستگیر خان لک زندگی پر ایک نظر
مہر غلام دستگیر خان لک: زندگی اور سیاسی خدمات
تعارف اور خاندانی پس منظر
مہر غلام دستگیر خان لک کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا کی معروف سیاسی اور زمیندار لک فیملی سے ہے۔ وہ علاقائی سیاست میں ایک معتبر اور بااثر نام رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا سرگودھا اور بالخصوص بھلوال کے علاقوں میں گہرا سماجی اور سیاسی اثر و رسوخ ہے۔
1985 سیاسی کیریئر شروع ہوا تاحال جاری و ساری ہے
سیاسی سفر اور خدمات
مہر غلام دستگیر خان لک نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور سیاست کے لیے وقف رکھی ہے۔ ان کے سیاسی سفر کے نمایاں پہلو درج ذیل ہیں:
صوبائی اسمبلی کے وہ چار مرتبہ رکن اسمبلی رہے ایک مرتبہ وزیر خوراک دو مرتبہ وزیر ٹرانسپورٹ رہے انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے علاقے کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی۔
ترقیاتی کام:
اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں کی تعمیر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کروائے۔اور مکمل کروائے ان کی خدمات میں سب سے زیادہ تعلیم کے حوالے سے ان کے کام ہیں
عوامی رابطہ:
وہ اپنے حلقے کے عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ وہ عام لوگوں کے مسائل خود سنتے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سماجی کردار اور اثرات
سیاست سے ہٹ کر بھی مہر غلام دستگیر خان لک کو ایک مخلص اور دردِ دل رکھنے والا انسان مانا جاتا ہے۔ انہوں نے علاقے میں ڈیرے داری کی روایت کو برقرار رکھا، جہاں مقامی جھگڑوں کا فیصلہ (جرگہ یا پنچایت کے ذریعے) انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور غریبوں کی امداد کے لیے بھی کام کیا۔
مہر غلام دستگیر خان لک کی زندگی سرگودھا کی سیاست کا ایک روشن باب ہے۔ وہ اپنے اچھے اخلاق، عوامی خدمات اور مخلصانہ سیاست کی وجہ مشہور ہیں
اللہ پاک ان کی عمر دراز کرے اللہ پاک ان کی عمر دراز کرے اور صحت والی لمبی زندگی دے۔امین
26/05/2026
اگر عید قربانی کے دن پر بھی اپ کا پڑوسی بھوکا ہو یا دال سبزی پکا رہاہو تو اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ اپ کی یہ قربانی اپ کو پل صراط پار کرا دے گی.
اگر عید قربانی کے دن پر بھی اپ کا پڑوسی بھوکا ہو یا دال سبزی پکا رہاہو تو اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ اپ کی یہ قربانی اپ کو پل صراط پار کرا ے گی
Website
Address
Bhalwal
40410