Young Analyst
This is the forum on which We discuss about Social and International Issues, our religious thoughts
خوبصورت شاعری۔
#شاعری
اس ویڈیو میں پاکستانی معاشرے پر انگیزی تعلیم اور زبان کے اثرات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں ارطغرل سیریز کے اثرات و ثمرات کا جائزہ پیش کیا گیا۔
ہم یوٹیوب اور فیسبک پر اکثر دیکھتے ہیں کہ مختلف مولوی و مولانہ حضرات آپس میں بعض فقہی اختلافات پر لڑتے جھگڑتے ہیں۔۔۔ان کے آپس کی بعض عمومی تلخیاں بھی بعض مرتبہ سنگین نتائج کا سبب بنتی ہیں۔۔آخر مولوی آپس میں لڑتے کیوں ہیں؟ اس کی وجوہات کیا ہیں۔۔۔سنی شیعہ دیوبندی بریلوی' طارق مسعود انجنئر علی مرزا اور دیگر ایسے لوگوں میں آپسی اختلافات اور تضادات کیوں ہوتے ہیں۔۔۔جانئے اس ویڈیو میں۔
شکریہ۔
سلطان محمد فاتح کون تھا؟
قسطنطنیہ کس نے فتح کیا؟
قسطنطنیہ کی فتح کی داستاں جانئے اس ویڈیو میں۔
ارطغرل غازی پر پاکستان کے سیکولر عناصر کی جانب سے ہونے والی تنقید کی نوعیت کیا ہے؟ تنقید کی وجوہات کیا ہیں؟ اس میں ان سب کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ بطور ایک راہنما اور لیڈر کے کیسی شخصیت تھے۔۔آپ کی راہنمائی کا طرزِ عمل کیسا تھا؟ اس کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں اقبال کے کلام خودی کا سر ہے نہاں لا الہ اللہ کی تشریح بیان کی گئی ہے۔
ہم نبی کریمﷺ کی شخصیت کے متعلق گستاخی کرنے والے کو قتل کر دیتے ہیں' کیونکہ اسکی انجام دہی کیلئے کسی بڑی ذہن سازی اور دینداری کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ کسی بھی قسم کی مذہبیت اپنی غیر علمیت میں ہمیشہ جذباتیت اور شدت پسندی پر مبنی ہوتی ہے۔
مغرب شخصی گستاخی کرتا ہے ہم مارنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔۔جبکہ مغرب گزشتہ تین سو سال سے زائد عرصہ میں کسی نبی کی شخصیت تو کجا بلکہ نبوت کے پورے ادارے کو ہی غیر علمی قرار دے چکا ہے۔۔اور نبوت اور کسی بھی خبرِ غیب کو علمی سطح پر مسترد کرنے کے تمام اسباب علمی نفسیاتی عقلی اور سائنسی اور انسانی فطرت سے ہم آہنگ سطح پر انسانیت کو باور کروا چکا ہے اور کائنات کی غیر خدائی تعبیر کو ہر سطح پر قابلِ قبول بنا چکا ہے۔۔اور پوری دنیا کی غالب علمیت پر اسے قبولِ عام حاصل کروا چکا ہے۔۔۔اور یہ تاریخِ انسانی میں خدا اور نبی کریمﷺ کی سب سے بڑی گستاخی ہو سکتی ہے۔۔۔لیکن ہم آج تک ان کے اس فلسفے اور علمی ڈسکورس کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔۔۔۔کیونکہ اس کیلئے علم اور شعور کی بلند ترین سطح کی ضرورت ہے۔۔۔جبکہ ہم اس سے ناپید ہیں۔۔۔۔ہم مار تو سکتے ہیں' کہ مارنا آسان ہے۔۔۔۔ہم سوچ نہیں سکتے' کہ سوچنا مشکل ہے۔۔۔۔سوچ کی اسی پیچیدگی سے فرار کی خاطر ہی تو ہم نے ایک قرآن کی ہزاروں تعبیریں کر کے سینکڑوں فرقے بنا کر ہزاروں مقلدین کی ایسی فوج تیار کر رکھی ہے جن کے شعور بند اور جذبے بے لگام ہیں۔۔۔۔فہم کی پرداخت اختیار سے ہے۔۔۔جہاں اختیار سلب وہاں شعور کی موت اور جبلت کی پرداخت ہوتی ہے۔۔۔اور پھر مذہب شعور کی اعلیٰ سطح کی بجائے جبلت کی تخریبی قوتوں کی تشفی کو اپنے مذہبی مقاصد کی تکمیل کو اپنا منتہائے کمال بناتا نظر آتا ہے۔۔۔پھر یوں آئے روز ایسے واقعات ہوتے ہیں۔
ہمارے پاس ہالینڈ کے خاکے ہوں ' اسٹریلیا کے اس فرد کا واقعہ یا دیگر اسی نوعیت کے واقعات' ہم دنیا کو اپنی ذات سے متنفر کرکے اپنی مذہبی جبلت کو خوش تو کر سکتے ہیں انسانیت کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دے سکتے۔۔
ہم کس وقت تک یوں مارتے رہیں گے؟ کتنے ہزاروں کو ماریں گے؟ جبکہ دنیا کا غالب ذہن نبوت کے اس دینی و الہامی اسٹرکچر کو ہی غیر علمی قرار دے چکا ہے' جس کے اندر رہ کر ہم تمام انبیا کی محبت و عقیدت کو اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔۔۔ہمیں بطور مسلمان بطور ایک تہذیب کے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنی پڑیں گی۔۔۔۔شدت پسندانہ جبلت کی بنا پر نہیں۔۔۔۔شعور و ایمان کی اعلیٰ سطح پر۔۔۔۔غزالی و بخاری کی طُرح پر۔۔۔اس کے علاوہ اور کوئی علاج نہیں۔۔۔چاہے جتنے قتل کر لو۔۔۔جتنے جلاؤ گھیراؤ کر لو۔۔۔نتیجہ کچھ نہیں نکلنا۔۔
عاطف ایوب۔
یہ اقبال کے تصورِ خودی کا دوسرا حصہ پیشِ خدمت ہے۔
اس ویڈیو میں اقبال کے تصورِ خودی کو تفصیلاً پیش کیا گیا ہے یہ پہلا حصہ ہے۔
اس سیریز میں ہم نے اقبال کے تصورِ خودی کو تفصیلی انداذ سے پیش کیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Address
Bagh