I Think First
خوش آمدید۔✨
تنقید کریں آپ کا حق ہے پر بدزبانی نہیں۔
Also Follow us on Insta and Youtube I am not an anarchist.
I simply encourage you to think about your own rights. Remember, you are not responsible for the beliefs of others. Each of us will be accountable for our own faith and actions on the day of judgment. Embrace and be happy with the differences among us.
02/09/2026
اگر آپ کے کسی ویہلے، ناکارہ، نکھٹو بچے یا بچی کو کوئی کام کاج یا ہنر سیکھے بغیر آن لائن پیسہ آنے لگ گیا ہے ، فون تبدیل ہوگئے ہیں اور گھرمیں کچھ دینے لگ گیا ہے تو ذرا چھان بین کرلیں کہ یہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آرہا ہے۔
آن لائن ویڈیو دیکھ کے، گیم کھیل کے کوئی پیسہ نہیں کمایا جاسکتا۔۔۔
اگر بچہ یا بچی "کانٹینٹ کری ایٹر" ہونے کا دعوی کرے تو جان رکھیں کہ معنی خیز اور ڈیسنٹ مواد کے ذریعے پیسہ کمانا بھی کوئی آسان اور شارٹ کٹ راستہ نہیں ہے۔۔ ایک نظر دیکھ بھی لیں کہ کیا مواد بنایا اور پھیلایا جارہا ہے۔۔ تاکہ کل کو کچھ مسئلہ ہو تو آپ دہائی نہ دیتے پھریں کہ ہمارا بچہ بچی تو پانچ وقت کا نمازی تھا، امام مسجد تھا وغیرہ۔۔ وہ ایسا کر ہی نہیں سکتا/سکتی۔
01/09/2026
✨
01/09/2026
ایک بزرگ کہنے لگے، عورتوں اور بچیوں کے بارے میں آئے روز جو خبریں سننے کو مل رہی ہیں، قائد زندہ ہوتے تو شاید ایک اور دو قومی نظریہ پیش کر دیتے۔
پوچھا، ایک اور دو قومی نظریہ؟
کہنے لگے:
"مرد اور عورت دو الگ قومیں ہیں، جن کا رہن سہن، معاشرت، اخلاقیات، آزادی اور حیثیت سب مختلف ہے۔ کروڑوں عورتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا کر مستقل طور پر مردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا اس خطے میں عورتوں کی مکمل تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا عورتوں کو بھی حق ہے کہ وہ اس تقسیم کے ذریعے ایک ایسی ریاست حاصل کریں جہاں وہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔"
بزرگ لوگ بھی کیا کیا سوچتے رہتے ہیں۔
31/08/2026
نپیال۔
اس گھر کے مکینوں نے نہ صرف قدرت کے اس قہر کو اپنی آ نکھوں سے دیکھا اور محسوس کیا بلکہ اس کو بیان کرنے کی لئیے زندہ بچ گئے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔
طوفان نوح سے جانداروں کو بچانا
آسمان تک پہنچی آگ سے زندہ نکالنا سمندر کو۔ اک۔کرنا مردوں کو زندہ کرنا پانی پہ چلنا اور چاند کے دو ٹکڑے کر کے پھر جوڑنا دینا اس کے ایک ۔کُن۔ کی مار ہے
سبحان اللہ میرے اللّٰہ کی شان۔✨
30/08/2026
اگر آپ نے قرآن مجید پڑھا ہوا ہے تو بچوں کو خود پڑھائیں وقت زیادہ لگ جائے گا مگر وہ پڑھ لیں گے ماں باپ دادا دادی، پھپھو جس کے پاس بھی وقت ہے وہ روزانہ اپنے بچوں کو مدرسے بھیجنے کی بجائے خود قرآن پڑھائیں یا آن لائن قاری/قاریہ کا انتظام کریں۔ زیادہ نہ سہی آدھا گھنٹہ روز۔
آپ خود بھی تھوڑی دیر موبائل کی جان چھوڑ دیں اور بچوں سے بھی لے لیں اور ان کو روز کچھ سطریں خود پڑھائیں ۔
زیرِ نظر تصویر میں بچی کا تعلق بلوچستان سے ہے ، اس کی ایک آنکھ مدرسے کے مولوی صاحب کے تھپڑ سے ضائع ہو گئی ہے۔ مولوی صاحب تو چند دن حوالات میں رہ کر ، یا راضی نامہ کرکے رہا ہو جائیں گے اور اپنا دھندہ پھر سے شروع کرلیں گے ، کیونکہ یہاں آنکھ کے بدلے آنکھ کی شرعی قانون نہیں چلتا مگر یہ بچی عمر بھر کے لیے اپنی نظر گنوا بیٹھی، بلکہ بچپنا بھی گیا نظر سے محرومی اور استاد کا تشدد اس کی زندگی بھر کا ٹراما ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Address
Manchester
M112NE
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when I Think First posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.