OneVoice
One Voice your own voice send us your video interview we will post here
گجرات میں جنرل ہولڈ اپ، پولیس متحرک
داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی
مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی پی او رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کارروائی
عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات
شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل
07/04/2026
،🥰🥰🥰
Interview Ch Umer Safdar khonichak
چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی تہلکہ خیز کانفرنس
دولت نگر میں گرانفروشی عروج پر، انتظامیہ کی غفلت یا بے خبری؟
دولت نگر (نمائندہ خصوصی) شہر اور گردونواح میں گرانفروشی نے انتہا کر دی، مگر متعلقہ انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً سبزی، پھل، آٹا، چینی اور دالیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی دکانداروں نے ازخود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں اور جہاں لگی ہوئی ہیں وہاں ان پر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم موجودگی اور چیکنگ کے فقدان نے گرانفروشوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔
مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر کسی قسم کی کارروائی نظر نہیں آتی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بازاروں کا دورہ کر کے گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
سماجی و عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرانفروشی کا سدباب نہ کیا گیا تو رمضان میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنایا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
محترمہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا گجرات سر زمین یونیورسٹی آف گجرات خطاب
14/02/2026
03/02/2026
راؤ عبد الکریم آئی جی پنجاب پولیس تعینات۔
ذرائع کے مطابق راؤ عبد الکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے یا سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب تعینات ہیں۔ راؤ عبدالکریم اس سے قبل اے آئی جی پیٹرولنگ پولیس تعینات رہے تھے۔ وہ آر پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔
راؤ عبدلکریم کو آئی جی پنجاب کے اہم ترین عہدے پر تعینات ہونے پر تمام راجپوت برادری اور دیگر دوستوں کی طرف سے مبارک باد نیک تمنائیں۔
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.