Awam ki Awaz/

Awam ki Awaz/

Compartilhar

Informações para nos contactar, mapa e direções, formulário para nos contactar, horário de funcionamento, serviços, classificações, fotos, vídeos e anúncios de Awam ki Awaz/, Arte, hun, Ponta do Sol.

09/05/2026

حب پولیس کی کاروائی بچی بازیاب کرکے ایک خاتون ملزم سبیدہ کوگرفتار کرلیا جبکہ دوسری کی تلاش جاری

07/05/2026
07/05/2026

/

03/05/2026

عوامی اطلاع / پریس ریلیز

ضلعی انتظامیہ حب
مورخہ: 03 مئی 2026

ضلعی انتظامیہ حب نے، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی منظوری سے، حب ندی میں فوری طور پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کر دی ہے، جو آئندہ 30 دنوں تک مؤثر رہے گی۔

اس حکم کے تحت حب ندی میں نہانے، تیراکی کرنے اور ہر قسم کی تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں حب ندی میں ڈوبنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں 03 مئی 2026 کو پیش آنے والا افسوسناک واقعہ بھی شامل ہے، جس میں تین قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ حب ندی کا رخ کرنے سے گریز کریں اور اس حکم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کروائے، عوام کو موقع پر آگاہ کرے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

آپ کا تعاون قیمتی جانوں کو بچا سکتا ہے

ضلعی انتظامیہ حب

03/05/2026

*حب۔ معروف سیاسی سماجی قبائلی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے ضلعی نائب صدر میونسپل کارپوریشن حب کے جنرل کونسلر گل حسن محمد حسنی کو میونسپل کارپوریشن حب کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے(نورخان لہڑی)*

*پیپلز پارٹی کے رہنما نور خان لہڑی نے اپنے جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینیئر صوبائی نائب صدر ترجمان برائے صدر اصف علی زرداری بلوچستان میر علی حسن زہری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گل حسن محمد حسنی کو میونسپل کارپوریشن حب کا نیا چیئرمین منتخب کرئے*

*چونکہ اکثریتی کونسلران اورحب کے عوام کا رائے یہی ہے کہ گل حسن محمد حسنی میونسپل کارپوریشن حب کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے*

*موصوف نے ہمیشہ پارٹی کارکنان کونسلران حب کے دیگر شہریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے*

*ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ صاف گو انسان ہیں*

*جب کہ سوشل میڈیا میں حب کے شہری ان کے چیئرمین بننے کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں لہذا انہیں چیئرمین منتخب کر ہے تاکہ حب کی بنیادی مسائل کو حل کرنے میں میر علی حسن زہری کے ساتھ کھڑے رہیں*

03/05/2026

عالمی یومِ صحافت: رانا عبدالسلام کا صحافیوں کے کردار پر خراجِ تحسین
حب (نمائندہ خصوصی) 3 مئی:
عالمی یومِ صحافت کے موقع پر ڈسٹرکٹ حب کے سینئر صحافی رانا عبدالسلام نے اپنے پیغام میں صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو معاشرے میں سچائی، شفافیت اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ رانا عبدالسلام کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اور صحافیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یومِ صحافت ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہمیں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آخر میں انہوں نے تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہیں، یہی ایک مہذب اور باشعور معاشرے کی پہچان ہے۔

03/05/2026

حب ندی میں افسوسناک واقعہ، تین

رپورٹ رانا عبدالسلام

نوجوان ڈوب کر جاں بحق
حب: حب ندی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کراچی سے آئے تین نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ادیپ ولد عامر (18 سال)، حذیفہ ولد عبدالحق (20 سال) اور حارث ولد حنیف (20 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان تفریح کی غرض سے حب ندی آئے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ حب ندی میں اس قسم کے واقعات آئے روز پیش آ رہے ہیں جہاں نہانے کے دوران بچے اور بڑے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حب ندی کے خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، وارننگ بورڈز نصب کیے جائیں اور نہانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

Quer que o seu negócio seja a primeira Arte E Entretenimento em Ponta do Sol?
Clique aqui para solicitar o seu anúncio patrocinado.

Categoria

Website

Endereço

Hun
Ponta Do Sol
25090