Qaisar Roonjha
Glocalizing the impact.
مر گئے خواب سب کی آنکھوں کے
ہر طرف ہے گلہ حقیقت کا.
دوستو، PakEducate ایک UrduAi پاورڈ اسکول مینجمنٹ سسٹم ہے۔ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے پرائیوٹ اسکولوں، مدارس اور اکیڈمیز کے لئے بنایا گیا ہے۔
چار منٹ میں دیکھیں کہ پاک ایجوکیٹ ایک اسکول کا دن کیسے آسان بناتا ہے:
حاضری ایک کلک پر، فیس کا پورا حساب اور ڈیفالٹرز کی فہرست، امتحان کے نمبر درج کرتے ہی رزلٹ کارڈ تیار، اور والدین کو واٹس ایپ پر محفوظ لنک۔ ساتھ میں تنخواہیں، اسکول کا مالی حساب، مفت اسکول ویب سائٹ اور آن لائن داخلہ فارم۔ پورا نظام اردو اور انگریزی دونوں میں، ویب اور اینڈرائیڈ پر۔
ایسے دوستوں کے ساتھ شہیر کریں جو اپنا اسکول، اکیڈمی یا مدرسہ چلاتے ہیں اور اس کو جدید بنانا چاہتے ہیں۔
رابطے اور ڈیمو کے لئے کمنٹ دیکھیں۔
#ٗPakEducate
ایک طرف بہت آسان اور سمپل چیزوں کو بہت مشکل اور بہت سارے کورز میں بتایا جاتا ہے۔ تاکہ سیکھنے والے کو مشکل لگے اور اس کے لئے پیسے دینے کو تیار ہو۔ دوسری طرف آسانی سے سمجھ آنے والی باتؤں کے لئے دوست چار لائنز پڑھنے کے لئے راضئ نہیں ہوتے۔
بار بار لکھنے کے باوجود کے کہ تفصیل پڑھیں۔ نہین دو لائن پڑھ کر بولتے ہیں قیمت کتنی ہے کہاں سے آرڈ کرنا ہے، جبکہ تیسری اور چوتھی لائن میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ مفت ہے ۔ لنک کمنٹ میں ہے ڈاونلوڈ کریں۔
آپ اگر خود اپنے ساتھ سچے نہیں ہونگے تو یہ دنیا آپ کے لئے چیزیں آسان نہیں کریگی۔ ہر شخص آپ کی کام چوری اور سستی سے فائدہ لے گا۔ اور آپ کے سامنے سامنے محنت والے کم وسائل کے باجود آپ سے آگے نکل جائیں گے۔
اگر محنت نہیں کرنی تو کوئی ایسا کام ڈھونڈیں جہاں بغیر کچھ کئے پیسے ملتے ہوں۔ لیکن ڈھونڈنے کے لئے تو محنت چاہیے وہ آپ سے ہوتی نہیں اس لئے بس اسکرول کرتے رہیں۔
09/24/2026
دوستو، کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم وقتاً فوقتاً آسان اردو زبان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے عملی AI گائیڈز تیار کرتے رہتے ہیں؟
ان گائیڈز کا مقصد صرف یہ بتانا نہیں کہ AI کیا ہے، بلکہ یہ دکھانا ہے کہ آپ اپنے روزمرہ کام میں اسے ذمہ داری اور بہتر طریقے سے کیسے استعمال کرسکتے ہیں۔
اب تک ہم اساتذہ، صحافیوں، این جی اوز اور فلاحی اداروں، وکلا، پولیس، دفتری ملازمین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گائیڈز تیار کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ Prompt Engineering، Gemini، AI کورسز، زبان سیکھنے، چھوٹے کاروبار اور دوسرے موضوعات پر بھی آسان اور عملی مواد موجود ہے۔
زیادہ تر گائیڈز میں آپ کو تیار اردو پرامپٹس، عملی مثالیں، مرحلہ وار طریقہ اور ضروری احتیاطیں بھی ملیں گی۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ مواد مفت ہے۔
اگر آپ AI سیکھنا چاہتے ہیں لیکن پیچیدہ انگریزی یا تکنیکی اصطلاحات سے پریشان ہوجاتے ہیں، تو Urdu Ai Guides سے اپنی ضرورت کے مطابق ایک گائیڈ منتخب کریں اور وہیں سے آغاز کریں۔
یہ تمام گائیڈز مفت ہیں۔ اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں
09/24/2026
کیا اے آئی ہماری نوکریاں لینے آ رہا ہے؟ اس اردو دستاویزی فلم میں ہم اے آئی ایجنٹس، دنیا کے اصل اعداد و شمار اور پاکستان کے روزگار کی تصویر دیکھتے ہیں: خطرہ بھی، اور موقع بھی۔
چند سال پہلے جو کام ایک ٹیم ہفتوں میں کرتی تھی، اب اس کا بڑا حصہ ایک پرامپٹ کی دوری پر ہے۔ میٹا کا نیا ایجنٹ میوز امریکہ میں ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر پہنچا، اور اوپن اے آئی کا جی پی ٹی سکس ایسٹرا کمپیوٹر پر خود کام کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایک بڑی ٹیکنالوجی دنیا کے ہر حصے تک تقریباً ایک ساتھ پہنچ رہی ہے۔
لنک 👇
09/23/2026
دوستو،
کام کرنے کے لئے جتنے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اتنے ہی زیادہ توجہ ہٹانے والے طوفان بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں اصل مسئلہ وسائل یا مواقع کی کمی نہیں، بلکہ توجہ کا شدید انتشار ہے۔
زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کامیابی کی دوڑ میں اس لیے پیچھے ہیں کیونکہ وہ محنت کم کرتے ہیں۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ لوگ محنت تو بہت کرتے ہیں، لیکن ان کی توانائی سو الگ الگ سمتوں میں بٹ جاتی ہے۔ ایک نیا نوٹیفیکیشن، ایک اور ٹرینڈنگ ایپ، اور ایک نیا شارٹ کٹ—اور دن کا قیمتی حصہ ریت کی طرح ہاتھوں سے پھسل جاتا ہے۔
کامیابی کا پیمانہ اب بدل چکا ہے۔ اب زیادہ کام کرنے والا نہیں، بلکہ درست جگہ پر توجہ مرکوز رکھنے والا شخص آگے نکلتا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی میں 'فوکس' ہی سب سے بڑی کرنسی ہے۔
اس انتشار سے نکلنے اور اپنی توجہ کو طاقت میں بدلنے کے لیے تین بنیادی اصولوں کو اپنانا ضروری ہے:
سب سے پہلے، اپنے ان پٹ کو محدود کریں۔ ہر اس چیز کا حصہ بننا ضروری نہیں جو آپ کی سکرین پر نمودار ہوتی ہے۔
دوسرا، محض عزم یا ول پاور پر انحصار نہ کریں۔ جب تک آپ کا ماحول اور روٹین ایک سسٹم کے تحت نہیں ڈھلی ہوگی، عزم ہار جائے گا۔
تیسرا، دن میں کم از کم ایک یا دو گھنٹے "ڈیپ ورک" کے لیے مختص کریں، جہاں فون دور ہو اور آپ کسی ایک گہرے اور بامقصد کام پر جُت جائیں۔
ہمارے ہاں، خصوصاً پاکستان کے نوجوانوں اور طالب علموں کے لیے جہاں کیریئر کے چیلنجز اور وسائل کے مسائل پہلے ہی موجود ہیں، توجہ کا یہ انتشار مزید پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ جب تک آپ اپنے وقت اور ذہنی سکون کے محافظ خود نہیں بنیں گے، باہر کا شور آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔
آنے والے وقت میں فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ آپ نے شور کو سنا یا اپنے کام پر نظر رکھی۔ جیتے گا وہی جو اس افراتفری کے عالم میں بھی توجہ پر توجہ رکھنا سیکھ جائے۔
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا
دوستو،
اس ہفتے PakEducate پر موجود اسکولوں کی تعداد 1100 سے کراس کر گئی ہے۔ اور آج ہی ہماری اینڈرائڈ ایپ بھی لانچ ہوئی ہے۔ PakEducate ایک UrduAi پاورڈ اسکول مینجمنٹ سسٹم ہے۔
یہ چھوٹے اوردرمیانے لیول کے اسکولوں، مدارس اور اکیڈمیز کے لئے بنایا گیا ہے۔
اگر آپ اسکول، مدرسہ یا اکیڈمی چلاتے ہیں اور آپ ابھی تک اس کا سارہ کام مینولی کرتے ہیں۔ تو آپ کو PakEducate کو وزٹ کرنا چاہیئے۔ اس کے ذریعے آپ اسکول مینجمنٹ کا سارا انتظام آسان طریقے سے اپنے کمپیوٹر یا موبائل سے منیج کرسکتے ہیں۔
آپ PakEducate کے ذریعے کیا کرسکتے ہیں۔
- بچوں کا داخلہ، حاضری یا رزلٹ ریکارڈ مینجمنٹ
- اسکول کے اسٹاف کا پے رول، نئی ہائرنگ، پے سلپس، پروفائلز
- اسکول کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پوسٹس،
- اسکول کی لائبری ریکارڈ
- اسکول کی شاپ
- والدین کے ساتھ بچوں کا رزلٹ اور کلاس اپڈیٹس صرف ایک QR کوڈ کے ذریعے۔
اور بہت کچھ۔
ڈیمو کی لنک کمنٹ میں۔ 👇
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
R1A1R7