Raasta

Raasta

Share

Online skill-development platform focused on helping people learn practical, in-demand digital skills and build a better future.

Raasta is designed for those who want direction, structure
Mentored by Sohail Balkhi | Powered by TechCure Urdu News Magazine with latest technology, education, travel, science and political articles and videos.

01/23/2026

ہم سب کو جلدی کامیابی چاہیے
مگر سیکھنے میں صبر نہیں
یاد رکھیں
جو آج سیکھنے میں وقت دیتا ہے
وہ کل دوسروں کو #راستہ دکھاتا ہے

01/23/2026

اکثر لوگ محنت کرتے ہیں
مگر #راستہ نہیں چنتے
اور پھر کہتے ہیں
قسمت ساتھ نہیں دے رہی
مسئلہ قسمت نہیں
غلط سمت ہے
پہلے #راستہ چنو
پھر رفتار خود بن جائے گی

12/27/2025

پچھلی پوسٹ کے بعد بہت سے پیغامات آئے۔
کسی نے پوچھا: کیا واقعی عام آدمی سیکھ سکتا ہے؟
کسی نے کہا: ہم نے بہت کورسز دیکھے، مگر عملی فائدہ نہیں ہوا۔
میں ان سب باتوں کو پوری سنجیدگی سے سنتا ہوں،
کیونکہ راستہ کسی خواب بیچنے کا نام نہیں،
بلکہ ایک حقیقت پسندانہ، زمینی اور آزمودہ سیکھنے کا سفر ہے۔
راستہ میں آپ کو لمبی لمبی تھیوریز نہیں پڑھائی جائیں گی،
بلکہ یہ بتایا جائے گا کہ
مارکیٹ میں اصل کام کیسے ہوتا ہے،
کلائنٹ کیا مانگتا ہے،
غلطیاں کہاں ہوتی ہیں
اور ایک عام انسان کس طرح
اسکل کو آمدن میں بدل سکتا ہے۔
یہ پروگرام اُن لوگوں کے لیے ہے:
جو یوٹیوب ویڈیوز دیکھ دیکھ کر کنفیوز ہو چکے ہیں،
جو فری لانسنگ شروع کرنا چاہتے ہیں مگر سمت نہیں مل رہی،
جو Shopify سیکھنا چاہتے ہیں مگر ڈر لگتا ہے کہ “ہو پائے گا یا نہیں”،
اور جو محنت کرنے کو تیار ہیں،
بس صحیح رہنمائی چاہتے ہیں۔
راستہ میں سیکھنا کچھ یوں ہوگا:
– اردو میں، صاف اور قابلِ فہم انداز میں
– ہفتہ وار عملی ٹاسکس
– حقیقی پراجیکٹس پر کام
– AI ٹولز کا عملی استعمال
– مارکیٹ کی سوچ سمجھانا
– اور ہر اس سوال کا جواب
جو عام طور پر کوئی نہیں دیتا
یہ کورس اس لیے فیس پر مبنی رکھا گیا ہے
تاکہ صرف وہی لوگ آئیں
جو واقعی سنجیدہ ہوں
اور سیکھنے کو وقت اور توجہ دینا چاہتے ہوں۔
میرا مقصد یہ نہیں کہ
ہزاروں لوگ رجسٹر ہوں،
میرا مقصد یہ ہے کہ
چند لوگ واقعی بدل جائیں۔
اگر آپ
اپنے حال سے مطمئن نہیں
اور مستقبل کو سنجیدگی سے لینا چاہتے ہیں،
تو شاید راستہ
آپ کے لیے ہی بنا ہے۔
پہلا بیچ محدود ہوگا۔
تفصیلات اور داخلہ فارم
جلد اس پیج پر شئیر کیا جائے گا

12/27/2025

ڈراپ شپنگ ایک ایسا آن لائن بزنس ماڈل ہے جس میں آپ کو اپنا اسٹاک رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس طریقے میں آپ ایک آن لائن اسٹور بناتے ہیں، گاہک آپ سے آرڈر کرتا ہے، اور وہ آرڈر آپ کے سپلائر کے پاس چلا جاتا ہے جو سامان براہِ راست گاہک تک پہنچا دیتا ہے۔ یوں آپ فروخت پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ پروڈکٹ اسٹوریج اور شپنگ کی ذمہ داری سپلائر کی ہوتی ہے۔

ڈراپ شپنگ کا تصور نیا نہیں ہے۔ اس کی جڑیں کئی دہائیوں پہلے کے میل آرڈر بزنس میں ملتی ہیں، جہاں دکان دار کیٹلاگ کے ذریعے آرڈر لیتے اور سامان براہِ راست سپلائر کے ذریعے گاہک تک پہنچایا جاتا تھا۔ انٹرنیٹ کے عام ہونے کے بعد، خاص طور پر دو ہزار کے بعد، ڈراپ شپنگ نے ڈیجیٹل شکل اختیار کی اور دو ہزار دس کے بعد ای کامرس پلیٹ فارمز کی بدولت یہ عام لوگوں تک پہنچ گئی۔

لوگ ڈراپ شپنگ کی طرف اس لیے راغب ہوتے ہیں کہ اس میں ابتدائی سرمایہ کم ہوتا ہے، اسٹاک رکھنے یا گودام بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی، اور دنیا بھر کے گاہکوں تک آن لائن رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان، فری لانسرز اور وہ لوگ جو سائیڈ بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں، اس ماڈل میں دلچسپی لیتے ہیں۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ ڈراپ شپنگ کوئی آسان یا جادوئی راستہ نہیں۔ کامیابی کے لیے درست پروڈکٹ کا انتخاب، قابلِ اعتماد سپلائر، مؤثر مارکیٹنگ، اچھی کسٹمر سروس اور مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے۔ جو لوگ اسے راتوں رات امیر ہونے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، وہ اکثر مایوس ہو جاتے ہیں۔

ڈراپ شپنگ کا مستقبل ختم ہونے والا نہیں، لیکن یہ ماڈل وقت کے ساتھ بدل رہا ہے۔ آئندہ برسوں میں صرف سستی مصنوعات پر انحصار کافی نہیں ہوگا، بلکہ برانڈنگ، تیز ڈیلیوری، بہتر کسٹمر تجربہ اور مصنوعی ذہانت و آٹومیشن کا استعمال زیادہ اہم ہو جائے گا۔ مستقبل میں وہی لوگ کامیاب ہوں گے جو ڈراپ شپنگ کو ایک سنجیدہ بزنس کے طور پر سمجھ کر چلائیں گے۔

خلاصہ یہ ہے کہ ڈراپ شپنگ سیکھنے اور آن لائن بزنس کی دنیا میں داخل ہونے کا ایک اچھا ذریعہ ہو سکتا ہے، مگر یہ کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ درست علم، مہارت اور صحیح سمت کے بغیر اس ماڈل سے مستقل کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسی لیے کسی بھی آن لائن بزنس کو شروع کرنے سے پہلے سیکھنا، سمجھنا اور مناسب رہنمائی حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

12/27/2025

Shopify صرف اسٹور نہیں، ایک پورا سسٹم ہے

آج Shopify:

آن لائن اسٹور

ادائیگی کا نظام

شپنگ

مارکیٹنگ

موبائل سیلز
سب کچھ ایک جگہ فراہم کر رہا ہے۔

یعنی مستقبل میں Shopify
صرف ویب سائٹ بنانے کا ٹول نہیں رہے گا
بلکہ مکمل بزنس پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔

12/27/2025

Shopify ہمیں کیا سکھاتا ہے؟

Shopify کی کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ

بڑی کمپنیاں اکثر چھوٹے مسائل سے جنم لیتی ہیں

مسئلہ حل کرنے کی سوچ
ایک عام شخص کو بھی عالمی سطح تک لے جا سکتی ہے

ٹیکنالوجی تب طاقت بنتی ہے
جب وہ عام لوگوں کے لیے آسان ہو

اسی لیے ہم Raasta میں Shopify سے آغاز کر رہے ہیں —
کیونکہ یہ صرف ایک پلیٹ فارم نہیں،
بلکہ سوچ، سادگی اور مسئلہ حل کرنے کی ایک مثال ہے۔

12/27/2025

شاپیفائی (Shopify) کی شروعات کیسے ہوئی؟

شاپیفائی کی کہانی کسی بڑی کمپنی سے نہیں،
بلکہ ایک چھوٹے مسئلے سے شروع ہوئی۔

سن 2004 میں کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں
ایک جرمن پروگرامر ٹو بیاس لوٹکے (Tobias Lütke)
اپنی بیوی کے ساتھ آن لائن اسنو بورڈز بیچنا چاہتے تھے۔
انہوں نے جب مارکیٹ میں موجود ای کامرس سافٹ ویئر استعمال کرنے کی کوشش کی
تو انہیں وہ پیچیدہ، سست اور غیر مؤثر لگا۔

اسی مسئلے نے انہیں مجبور کیا کہ
وہ اپنا خود کا ای کامرس سسٹم تیار کریں —
ایک ایسا سسٹم جو سادہ ہو، تیز ہو
اور عام لوگوں کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو۔

ٹو بیاس لوٹکے نے
اپنے دوستوں ڈینیئل ویننڈ (Daniel Weinand)
اور اسکاٹ لیک (Scott Lake) کے ساتھ مل کر
2006 میں Shopify کی بنیاد رکھی۔

شروع میں Shopify صرف
ان کے اپنے آن لائن اسٹور کے لیے بنایا گیا تھا،
لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہوا کہ
دنیا بھر میں ہزاروں لوگ
اسی مسئلے کا شکار ہیں جو وہ خود تھے۔

یوں Shopify کو ایک پلیٹ فارم کی شکل دی گئی
جس پر کوئی بھی شخص
بغیر زیادہ تکنیکی معلومات کے
اپنا آن لائن اسٹور بنا سکتا تھا۔

وقت کے ساتھ Shopify نے
سادگی، رفتار اور مضبوط سسٹم کی وجہ سے
دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی
اور آج Shopify
لاکھوں بزنسز کا پسندیدہ ای کامرس پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

12/26/2025
12/26/2025

Stay tuned!

12/26/2025

کافی عرصے سے میرے ذہن میں یہ خیال تھا کہ جو تجربہ اور علم مجھے برسوں کی عملی محنت کے بعد حاصل ہوا ہے —
ای کامرس، شاپیفائی، فری لانسنگ اور بزنس کی دنیا کا حقیقی علم —
اسے صرف تحریروں یا باتوں تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ لوگوں کے لیے ایک باقاعدہ سیکھنے کا راستہ بنایا جائے۔ میرا فوکس چونکہ پاکستان کے مڈل کلاس اور عام لوگوں پر ہے،
اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
یہ ٹریننگ اردو زبان میں اور آن لائن فراہم کی جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسی سوچ کے تحت میں جس راستے تک پہنچا ہوں،
اسی کے تحت اب میں ایک آن لائن اسکل پلیٹ فارم “راستہ (Raasta)”شروع کرنے جا رہا ہوں۔
راستہ — سیکھنے سے مستقبل تک
میری خواہش ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے
پورے ملک کے لوگوں کو یکساں مواقع اور یکساں رسائی حاصل ہو،
چاہے وہ کسی بھی شہر، قصبے یا علاقے میں رہتے ہوں۔
یہ محض ایک کورس نہیں ہوگا،
بلکہ ایک ایسا منظم نظام ہوگا
جہاں درست رہنمائی، عملی مہارت
اور پراجیکٹس پر کام کروا کر
انڈسٹری کا حقیقی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کے انڈسٹری ایکسپرٹس اور تجربہ کار پروفیشنلز کو بھی شامل کیا جائے گا، تاکہ سیکھنے والے صرف نظریاتی باتوں تک محدود نہ رہیں
بلکہ مارکیٹ کی اصل ضروریات کو سمجھ سکیں۔
اس ٹریننگ کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہوگی کہ
میں مصنوعی ذہانت سے آئ ںکو عملی طور پر استعمال کرتے ہوئے سکھاؤں گا،
تاکہ لوگ کم وقت میں زیادہ مؤثر کام کر سکیں،
اپنی پیداواریت میں اضافہ کریں
اور AI کو ایک مددگار ٹول کے طور پر استعمال کرنا سیکھیں۔
ہم اس سفر کا آغاز
دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے
ای کامرس پلیٹ فارم
شاپیفائی (Shopify) سے کر رہے ہیں،
کیونکہ اس اسکل میں آج
فری لانسنگ، ملازمت اور کاروبار
تینوں کے حقیقی مواقع موجود ہیں۔
یہ ایک سنجیدہ، باقاعدہ اور فیس پر مبنی پروگرام ہوگا،
جو مکمل طور پر آن لائن ہوگا
اور تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔
کورس کی تکمیل کے بعد
عملی منصوبے (Practical Projects)،
سرٹیفکیٹ
اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لیے
انٹرن شپ یا مزید عملی تجربے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
یہ اقدام
ٹیک کیور کے تجربے اور نظام کے ساتھ
اور میری نگرانی میں شروع کیا جا رہا ہے۔
میرا ارادہ ہے کہ
پہلا بیچ جنوری کے وسط میں شروع کیا جائے۔
داخلہ فارم کا لنک
“راستہ” کے فیس بک پیج پر فراہم کیا جائے گا۔
جو لوگ واقعی سنجیدگی سے سیکھنا چاہتے ہیں
اور اپنے مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنا چاہتے ہیں،
وہ براہِ کرم ان باکس میں رابطہ کریں۔
مزید تفصیلات ہماری ٹیم وقتاً فوقتاً شیئر کرتی رہے گی۔

یہ پلیٹ فارم ان محنتی لوگوں کے لیے ہے
جو صرف دیکھنا نہیں،
آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
راستہ:
جہاں سوچ کو سمت ملتی ہے

12/26/2025

Internship & Growth Opportunity
اس پروگرام کے بہترین پرفارمرز کو
TechCure کے ساتھ internship / practical exposure کا موقع بھی دیا جائے گا
تاکہ سیکھا ہوا علم حقیقی کام میں بدلا جا سکے۔
(واضح رہے: یہ جاب گارنٹی پروگرام نہیں بلکہ
learning + opportunity platform ہے)
💡 یہ ٹریننگ کن لوگوں کے لیے ہے؟
جو واقعی سیکھنا چاہتے ہیں
جو شارٹ کٹ نہیں، سکل چاہتے ہیں
جو فری کورسز سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں
جو اپنا کیریئر سنجیدگی سے بنانا چاہتے ہیں
📌 مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی
📩 دلچسپی رکھنے والے لوگ اپنا نام اور شہر کمنٹ یا ان باکس میں بھیج سکتے ہیں

12/26/2025

🎯 اس ٹریننگ میں کیا حاصل ہوگا؟
Shopify کی advanced practical training
High-level eCommerce understanding
Real client workflow کی exposure
وہ skills جو آج Upwork اور global مارکیٹ مانگ رہی ہے
اور سب سے اہم: سوچنے کا درست طریقہ (mindset)
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 3 ماہ کے اندر
سنجیدہ اور محنتی سیکھنے والوں کو
اس قابل بنا دیا جائے گا کہ وہ
👉 اپنے مستقبل کی بنیاد خود رکھ سکیں

@

Want your establishment to be the top-listed Arts & Entertainment in Toronto?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Our Story

دنیا بھر میں رہنے والے ان کروڑوں لوگوں کا ترجمان کہ جو اردو بولنا اور پڑھنا چاہتے ہوں ایک سادہ اور ایسا دلچسپ نیوز میگزین کہ جس میں آپ کو زندگی کے تمام ہی رنگ نظر آئینگے، ہر خبر کا احاطہ کئے ایک ایسا ان لائن نیوز پورٹل جسے آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے شیئر کرکے فخر محسوس کرینگے

Telephone

Address

Toronto, ON