SoulSphere
SoulSphere
A global space where spirituality meets lifestyle. Here, healing awakens the soul, motivation empowers the mind, and balance transforms life.
Heal | Inspire | Transform This community has been developed to relay the message of peace, through Islamic teachings, working together to raise the love of our beloved PROPHET MUHAMMAD ﷺ
Travelling around the world for spirituality and possesses extremely beneficial tools for preventing hardships and difficulties. All claims made on this page are testable and should not be taken on faith, انشاءا
05/26/2026
لبیک اللہم لبیک
اے اللہ، اے میرے مالک،
حج جیسی عظیم عبادت ہر مسلمان کی دلی تمنا ہے۔ یہ تیرے گھر کی زیارت اور تیرے حکم کی تعمیل کا ایک مقدس فریضہ ہے۔ پروردگار، ہم عاجزی سے تیری بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ تو ہمیں بھی اس عظیم سعادت سے نواز دے۔ ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرما، وسائل مہیا کر، اور ہمیں صحت و عافیت کے ساتھ اپنے گھر کی حاضری کی توفیق عطا فرما۔ اے رب کریم، ہماری اس دعا کو قبول فرما اور ہمیں مخلص حاجیوں میں شمار کر لے۔ آمین۔
آمین ثم آمین بجاہ سیدالمرسلین و خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
دعاگو:تجلیات ٹیم
04/18/2026
پاکیزہ رُوحیں سارے جہاں کے درد اپنے اندر سمیٹ کر بھی ہمیشہ خیر و محبت ہی بانٹتی ہیں۔۔۔۔۔ کیونکہ اُن کی تخلیق کی بنیاد ہی محبت اور رحمت پر رکھی گئی ہوتی ہے۔۔۔۔

04/15/2026
وہ لوگ جو دَرد کے جام سے سَرشار ہیں، اُن کے جَمال
پر نورِ الٰہی کی برسات ہے کیونکہ دَکھ کی راتوں میں جو
جاگتے ہیں وہی عِشق کے سُورج کے مُقَرّب ہیں، اَہلِ
دل کے چہرے چاند کی مانند کیوں نہ چمکیں جب کہ وہ
فقر کے تاج پہنے ہوئے ہیں اور مَحَبّت کی سلطنت کے
سَچّے وَارِث ہیں۔۔۔
دعاگو :فقیر سلمان قادری
04/14/2026
*امام ابن الجوزي رحمه الله*
"بندے کی بدقسمتی ہے کہ
جس قدر اُس کے گناہ بڑھتے جاتے ہیں
اُسی قدر اُس کا اِستغفار کم ہوتا جاتا ہے
اور جِس قدر وہ قبر کے قریب ہوتا جاتا ہے
اُسی قدر اس کی بے حِسی اور سستی شدید ہوتی جاتی ہے!"
(التبصرة : 45/1)
04/13/2026
یَا سَرِیعَ الرِّضا اِغْفِرْ لِمَنْ لاَ یَمْلِکُ إِلاَ الدُّعَاءَ، اے بہت جلد راضی ہو جانے والے! اس بندے کو بخش دے، جس کے اختیار میں سوائے دعا کے کچھ نہیں، آمین بجاہ سیدالمرسلین و خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
صرف نام کا مسلمان ہونا کافی نہیں بلکہ
اپنے گریبان میں جھانکنا اپنے نفس کا
محاسبہ کرنا اور اپنے آپ کو اسلامی اخلاق
میں ڈھالنا ہم سب پر لازم ہے۔
SoulSphere
کیا تجھے معلوم ہے حقیقی مرید کون ہوتا ہے
مریدی صرف نام یا رسم کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے نفس کو چھوڑ دینے کا نام ہے
اگر انسان مرشد کی بات کو سنتا ہے مگر اس میں اپنی مرضی ، اپنی سوچ اور اپنی خواہش کو شاملِ کر دیتا ہے تو یہی اصل رکاوٹ بن جاتی ہے
حقیقی مرید وہ ہوتا ہے جو مرشد کی بات کو دل سے قبول کرے بغیر کسی شرط اور بغیر کسی تبدیلی کے
وہ اپنی انا کو پیچھے چھوڑ کر ادب یقین اور اطاعت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے کیونکہ جس دن مرید اپنی خواہش چھوڑ دیتا ہے اسی دن وہ حقیقت کے قریب ہو جاتا ہے
صَلَّی اللہُ علٰی حَبِیْبِهٖ سَیِدِنَا مُحَمَّدٍوَّاٰلِهٖ وَسَلَّم
حضرت شَیخ سنوسی نے شرح "صغری" میں، حضرت شَیخ زروق نے اور شَیخ ابوالعباس احمد بن موسی المشرع الیمنی نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا:
”درود پاک کے اثرات میں سے ہے کہ یہ دل کو منور کرتا ہے اور ہمت کو بلند_ ان باتوں پر تجربہ شاہد ہے اور یہاں تک کہا گیا ہے کہ جسے مرشِد نہ مِلے وہ دُرود پاک بکثرت پڑھے یہ شَیخِ طریقت کا کام دے گا اور اس کے قائم مقام ہو گا_“
دُرود پاک سے ایسی نورانیت میسر آتی ہے جو اوصاف ذمیمہ کو جَلا دیتی ہے، طبیعت کی حرارت دور کرتی ہے اور نفوس کو قوت حاصِل ہوتی ہے کیوں کہ یہ پانی کی طرح ہے، لہذا اس اعتبار سے یہ تربیت والے شَیخ کا کام دیتا ہے_ (مطالع المسرات شرح دلائل الخیرات، ص ٧٠)
شیخ محقّق حضرت عبدالحق محدّثْ دہلوی رَحمَۃُ اللہِ عَلَيْہ فرماتے ہیں: اہل سلوک کے لیے دُرود شریف فتوحِ عظیمہ اور عطایائے شریفہ کا ذریعہ ہے۔
[الدرالثمین فی فضل الصلوٰۃ والسلام علی النبی الامین، ص ٢٩٠]
Click here to claim your Sponsored Listing.