Kuzine Lahore - Taste speaks

Kuzine Lahore - Taste speaks

Comments

اسلام علیکم
آپ کو میرے پیج پر کھانوں کی بہت کم پوسٹس دیکھنے کو مل رہی ہوں گی, جب میں کوئی آرڈر تیار کرتی ہون تو جو کھانا زیادہ بن جاتا ہے اس کی تصاویر اپلوڈ کر دیتی ہوں۔ اس طرح سے وہ لوگ جو کم مقدار میں کھانا لینا چاہتے ہیں وہ بھی لے سکتے ہیں لیکن اب کچھ ایسا ہوتا ہے کہ کچھ کسٹمرز مجھ سے روز پوچھ لیتے ہیں کہ آپ آج کیا آرڈر بنا رہی ہیں اور ساتھ ہی وہ زیادہ بنا ہوا کھانا خرید لیتے ہیں۔ اس لئے میں بہت کم پوسٹس لگاتی ہوں، لیکن آج میں نے سوچا کہ پہلے سے بتا دوں کہ اس اتوار کو کڑہی پکوڑا اور سرسوں کا ساگ بن رہا ہے۔ آپ پہلے سے بک کروا لیں۔
شکریہ
اسلام علیکم
اس بارش کے موسم ایک کپ گرم چائے ، ساتھ میں گاجر کا حلوہ ہو تو بندہ نہ چاہتے ہوئے بھی ماضی میں پہنچ ہی جاتا ہے، ویسے کل ایک آرڈر ہے تو سوچا آپ کے لئے بھی بنائے دیتی ہوں۔
شکریہ
اسلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، عید پر آپ نےاحباب کی دعوت بھی کی ہوں گی یا پھر دعوت پر گئے ہوں گے اور مزے کے کھانے کھائیں ہوں گے۔ دل چاہتا ہے کہ عید کے دن کبھی ختم نہ ہوں ہر روز خوشیوں بھرا ہو۔ کچھ لوگ اتنے سادہ طبیعت ہوتے ہیں اگر کوئی بہت اچھی ڈش کھانے کو مل جائے تو سن کی تو جیسے عید ہی ہو گیی۔
پچھلے دنوں میں نے بیف نہاری بنائی تھی، وہ آپ لوگوں نے بہت پسند کی کل پھر نہاری کا آرڈر ہے، تو سوچا آپ لوگوں سے پوچھ لوں ، اگر آپ میں سے کسی کو بیف نہاری چاہیئے تو ضرور بتادیں۔
شکریہ
اسلام علیکم

آپ سب کو عید الالضحی بہت مبارک ہو، آپ کا آج کا دن بے حد خوشی گوار گذرے اور آنے والے دن بھی ہم سب کے لئے عافیت اور خیریت سے گذریں۔
عید کے دن سب سے تکلیف دہ بات اپنے پیاروں کی یاد ہوتی ہے، دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ ہم سے دور ہمارے پیارے جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں، اور جو ہمارے پیارے ہم سے بچھڑ چکے ہیں اللہ کریم ان سب کی مغفرت فرمائیں اور جوار رحمت میں جگہ عطا کریں۔
آج کے دن سب ناراضگی بھلا کر ان سب دوستوں کو فون کر لیں جنھوں نے کبھی عید پر آپ کو یاد نہیں رکھا۔۔۔۔ :)

زیادہ تر لوگ عید کا دن سو کر گزارتے ہیں، ہمارے گھر کا بھی یہی حال ہے ۔آپ کی عید کیسی گزر رہی ہے، شئیر کیجئے۔
شکریہ
اسلام علیکم
بقر عید کے حوالے سے کچھ ریسیپیز کی ٹپس شئیر کئے دیتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ کسی کے کام آئیں۔ آج کی ریسیپی نہاری کے حوالے سے ہے۔

بیف نہاری

بیف نہاری بنانے کے لئے بونگ اور مچھلی کا گوشت لیتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اسے بیف شینک اور گریوی بیف کہتے ہیں جو بغیر ہڈی کے ہوتا ہے، اگر اس کے ساتھ شن بون شامل ہو گی تو اس کو osso bucco کہا جاتا ہے ۔

اس کو پہلے گرم گھی اور تیز آنچ پر سیل کیا جاتا ہے تاکہ اس کے جوسز گوشت میں ہی ٹہرے رہیں۔ پیاز اور لہسن ادرک کے ساتھ بھونتے ہوئے اس میں صرف نمک ، مرچ، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر ڈالتے ہیں۔ شروع میں نہاری کے مصالحہ جات نہیں ڈالے جاتے، ورنہ وہ اوور کک ہو جاتے ہیں اور اپنی خوشبو کھو دیتے ہیں، سادہ مصالحون کے ساتھ گوشت کو تب تک بھونتے ہیں جب تک پیاز اچھی طرح سے گھل نہ جائے اور گوشت کا اپنا پانی خشک نہ ہو جائے۔ اس عمل میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگتے ہیں

اس کے بعد آٹے کو پانی میں گھول کر(جسے لعاب کہتے ہیں) چھان کے ڈالتے ہیں تاکہ ربڑی سی چیز جو آٹے کے آخر میں ہوتی ہے وہ اس کے ساتھ نہ چلی جائے۔
اب اس میں ابال آنے کے بعد نہاری کے اپنے مصالحے ڈالے جاتے ہیں ، اگر تیز خوشبو والے مصالحے شروع میں ہی ڈال دئے جائیں تو وہی ذائقہ آئے گا جو پیکٹ کے مصالحے سے بنی نہاری کا آتا ہے۔ خوشبو دار نہاری کھانے کے لئے قدم بہ قدم تیاری کی جاتی ہے۔ تب کہیں جا کر نہاری کا صحیح مزہ بنتا ہے۔ اب نہاری میں جھاگ ختم کی جاتی ہے پھر دم لگتا ہے، جب تک جھاگ ختم نہ ہو تو چمچ ہلاتے رہیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر پکائیں،

کہتے ہیں نہاری میں جتنا گھی ڈالا جاتا ہے ، اتنا ہی گھی ہمیں اس میں سے نکالنا ہوتا ہے۔نہاری کا دم 4 گھنٹے میں کھول کر دیکھیں گوشت گل چکا ہو گا، اگر گھی اوپر نہیں آیا تو دیگچی کے نیچے توا رکھ دیں اور ہلکا سا ڈھکن سرکا دیں ،ہلکی آنچ پر مزید پکنے دیں جب تک تمام گھی نہ نکل آئے، اب اس گھی کو نتھار لیں یہ گھی تری کے طور پر نہاری سرو کرتے استعمال ہو گا۔ نہاری تیار ہے۔ تلی ہوئی پیاز، جولین کٹی ادرک، دھنیا پودینہ، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

امید ہے یہ پوسٹ آپ کے لئے مفید ثابت ہو گی۔
شکریہ
اسلام علیکم
جو لوگ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ، انہیں معلوم ہو گا کہ قذافی سٹیڈیم میں ایک جگہ تھی، مجھے اس کا نام یاد نہیں لیکن وہاں دم کباب یا ہانڈی کباب کے ساتھ ملواری پراٹھا بھی ملتا تھا، آج دم کباب بنائے تو سوچا اگر ٹائم ہوا تو اپنی کسٹمر کو ملواری پراٹھا بھی بنا دوں گی لیکن مجھے ٹائم ہی نہیں ملا۔
ان کبابوں کی سیخ کباب سے کچھ مختلف ریسیپی سے تیار کیا جاتا ہے پھرسیخوں پر لگا کر گرل کر کے کوئلے کا دھواں دیا جاتا ہے، اس کے بعد ہلکا سا مصالحہ بنا کر اس میں دم لگاتے ہیں، اس کا ذائقہ بہت ہی مزے کا ہوتا ہے، اگر کبھی موقع ملا تو ملواری پراٹھا اور یہ کباب بھی مینؤ میں شامل کروں گی۔
شکریہ
اسلام علیکم
آج کے ڈنر کا آرڈر بہت ورسٹائل تھا ،ایک بہت ہی عزیز کسٹمر جو بہت دور سے کھانا لینے آئی تھیں، انہوں نے یہ مینؤ ڈیزائن کیا ، خاصا محنت طلب مینؤ تھا لیکن کچھ لوگوں کے لئے کام کرتے ہوئے بہت اچھا لگتا ہے، یہ کسٹمر بھی انہی لوگوں میں سے ہیں۔ آخر نارتھ سے ہمارے علاقے تک آنا معنی رکھتا ہے۔ میں بھی اس مینؤ کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، اسی لئے ساتھ میں کوئی دوسرا آرڈر نہیں لیا۔
آج صبح سب گراسری کی اور پھر سارا دن اسی آرڈر پر کام کیا،ابھی کچھ دیر پہلے سارا کھانا تیار ہوا ہے۔ مینؤ میں متنجن، بیف دم کباب، بیف نہاری، ویجیٹیبل پلاؤ اور سفید دال ماش تڑکا شامل ہیں۔ آپ بھی دیکھیں کہ سب کچھ کیسا بنا ہے، کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں۔
شکریہ
اسلام علیکم
ویجیٹیبل پلاؤ دستیاب ہے
شکریہ
اسلام علیکم
سفید دال ماش دیسی گھی کے تڑکے کے ساتھ دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والی دال آدھ کلو ہے۔ آپ کم بھی لے سکتے ہیں۔
شکریہ
half k.g $15.0
اسلام علیکم
بیف نہاری ابھی تازہ تیار کی گئی ہے، اس میں تمام گھر کے پسے ہوئے مصالحے استعمال کئے گئے ہیں، 6 گھنٹے ہلکی آنچ پر پکنے کے بعد اس کے ذائقے کی کیا بات کی جائے، تصویر میں نظر آنے والی نہاری آج ہی تیار ہوئی ہے اور اس کا وزن آدھ کلو ہے، ڈبے کا وزن شامل نہیں ہے،
آپ کم نہاری بھی لے سکتے ہیں۔
شکریہ
half k.g $20.0
one k.g $40.0
اسلام علیکم
آج ایک بہت ہی عزیز ترین کسٹمر کا آرڈر تھا، میرے انتہائی مصروف ترین دن میں بھی ان کے آرڈر تیار کرنے کی جگہ بن جاتی ہے ان کو یہ مقام اس لئے حاصل ہے کہ میرے کھانے کو فیڈ بیک ضرور دیتی ہیں جو کہ میں اکثر لوگوں سے درخواست کیا کرتی تھی۔ فیڈ بیک کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ تعریفوں کے پُل باندھیں، کھانا بنانے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کا کھانا بنا رہا ہے لیکن اسے یہ نہیں پتہ چلتا کہ لوگوں کی اس کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے، آُپ کی کیا چیز اچھی ہے یا کیا چیز مزید بہتر ہو سکتی ہے ہر شخص فیڈبیک دینے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ یہ بات صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کو کھانے سے لگاؤ ہو اور ان کے ٹیسٹ بڈز بہترین ہوں۔
مجھے ایسے لوگوں کے لئے کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے کیونکہ میں ہر دم بہتر سے بہترین کرنے میں سرگرداں رہتی ہوں اور ایسے دیانتداری سے آپ کو آپ کے کھانے کے بارے میں بتانے والے بہت کم ہیں، جب یہ تعریف کریں تو پتہ چلتا ہے کہ واقعتاً صحیح کہ رہے ہیں، اور جہاں کوئی تنقید کرے تو وہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ درست ہے، مثلاً
کھانے میں پیاز زیادہ ڈل جائے تو سالن قدرے میٹھا ہو جاتا ہے، نمک کبھی کم یا کبھی ہلکا سا زیادہ ہو جاتا ہے، یا پھر نوڈلز میں کیچپ زیادہ ڈلنے سے کچھ میٹھا پن آ جائے یا پھر رائتے میں چینی زیادہ ڈل جائے وغیرہ وغیرہ
یہ سب بظاہر معمولی چیزیں ہیں لیکن ان کا اگر خیال رکھا جائے تو آپ کا بہترین تک پہنچنے کا سفر بآسانی طے ہوتا ہے
میرے ایسے تمام کسٹمرز کا دل سے شکریہ کہ آپ اتنا ٹائم نکالتے ہیں اور 2 لائینیں ہی سہی لیکن مجھے ضرور لکھ کر بھیجتے ہیں،
شکریہ
نوٹ:
ویسے یہ چکن سٹیکس آج بنائے تھے، بہت مزے کے لگ تو رہے ہیں لیکن جوسی بھی ہیں کیونکہ میں ہمیشہ کچن تھرمامیٹر استعمال کرتی ہوں تاکہ اوور کک نہ ہو جائیں، چکن کے لئے اس کا انٹرنل ٹمپریچر 75 سینٹی گریڈ تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد صرف ایک منٹ پکایا جاتا ہے اس سے زیادہ پکانے سے چکن ڈرائی ہوجاتا ہے۔ اسے مشروم ساس کے ساتھ سرو کیا گیا ہے، مشرومز کے ساتھ کچھ مختلف رنگوں کی شملہ مرچ بھی ڈالی گئی ہے تاکہ خوشنما ساس بنے, چکن سٹیک بناتے ہوئے ہم انتہائی تیز گرم فرائنگ پین میں گھی ڈالتے ہیں اور پھر چکن ، جس سے چکن کو یہ رنگ آ جاتا ہے، اس کا شاٹ کٹ لوگ چکن کو میدہ لگا کر بھی کرتے ہیں ، جس سے چکن سٹیک کا اپنا ذائقہ کہیں گم ہو جاتا ہے
اسلام علیکم
بہنوں کی محبت بھائی کے لئے لازوال ہوتی ہے اس کا ایک ثبوت آج کا یہ ڈنر ہے۔ ایک بہن جو کہ اس وقت سڈنی میں ہیں، انہوں نے اپنے بھائی کے لئے ہم سے کھانا تیار کروایا تاکہ بھائی کو سرپرائز دے سکیں۔ کھانے میں چکن تکہ بریانی، مغلئی چکن، جنجر چکن، ہاٹ اینڈساور سوپ، سلاد اور رائتہ شامل ہیں ، جو کہ نظر آ رہا ہے لیکن وہ چیز سب سے خاص ہے جو دکھائی نہیں دے رہی، بہن کی محبت، خلوص اور پیار
الله کریم سے دعا ہے کہ سب کے بھائی سلامت رہیں اور اپنی بہنوں کی محبت کے قرض کو انہیں دعائیں دے کر اتار سکیں۔
شکریہ
اسلام علیکم
چکن تکہ بریانی دستیاب ہے، تصیر میں نظر آنے والی بریانی ابھی تازہ تیار ہوئی ہے۔ اس فوائل ڈش میں ایک کلو چکن تکہ بریانی ہے۔ آپ کم بریانی بھی لے سکتے ہیں
half k.g $ 23.0
اسلام علیکم
مغلئی چکن دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والا مغلئی چکن ابھی تازہ تیار ہوا ہے۔ اس میں کاجو بادام اور ناریل کا پیسٹ اچھی مقدار میں شامل ہے اگر آپ کو نٹس الرجی ہے تو یہ چکن آپ کے لئے نہیں ہے
شکریہ
half k.g $23.0
250 gms $ 12.0
اسلام علیکم
بون لیس جنجر چکن دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والا جنجر چکن ابھی تازہ تیار ہوا ہے۔
شکریہ

half k.g $ 23.0
250 gms $ 12.0
اسلام علیکم
مکسڈ سبزی آلو، مٹر گاجر اور خشک میتھی اولیو آئل میں پکی ہوئی دستیاب ہے۔
شکریہ
one plastic container $9.0

Best Food is prepared in a good mood and food photography cheers you up. I love food photography, vl

27/07/2022

Lahore airport

اسلام علیکم
اگر آپ ہمارے پاکستان کے سفر کی روداد، وہاں پیش آنے والے حالات و واقعات اور باریک بینی سے کئے گئے مشاہدات، اور موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے ہونے والی رویوں میں تبدیلی کے بارے میں بلاگز پڑھنا چاہتے ہیں تو اس پیج کو فالو کیجئے۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 27/07/2022

اسلام علیکم
میں نے پہلی بار زندگی میں سبزیوں کی کڑاہی قطر ائیرپورٹ کے فوڈ کورٹ میں کھائی ، اس کے آگے بٹر چکن یا تکہ مصالحہ کا ذائقہ بھی کم ہے، انتہائی مزیدار، تازہ سبزیاں سٹیم میں پکی ہوئی، اس مین بینز ،شملہ مرچ، گاجر، مٹر کے ساتھ پکے ہوئے تھے۔ میں بھی ایسی کڑاہی بنانے کی کوشش کروں گی، بٹر چکن اور دوسرے کھانے تو ہر جگہ مل جاتے ہین، اچھی پکی سبزی کم ہی کھانے کو ملتی ہے۔ اگر آپ کا کبھی قطر ائیرپورٹ سے گذر ہو تو ضرور ٹرائی کریں۔ وہاں دیسی کھانے کی ایک ہی شاپ ہے۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 26/07/2022

اسلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ جمعہ والے دن میرے آرڈرز کا آخری دن تھا، ویسے تو گذشتہ پیر سے ہی آرڈرز لینا بند کر دئے تھے، لیکن کچھ کسٹمرز کی محبت تھی جو ان کے اصرار پر میں انکار نہیں کر سکی، آخری آرڈرچکن قورمہ کا تھا،جو میرے ایئرپورٹ جانے کے بعد پک کیا گیا۔
کچھ کسٹمرز کی خواہش تھی کہ جانے سے پہلے میں ان کو سموسے، آلو اور مولی والے پراٹھے اور حلوہ پوری بنا کر دے جاؤں لیکن انتہائی مصروفیت کے باعث ایسا نہیں کر سکی، جس کے لئےمیں معذرت خواہ ہوں۔
چکن پف پیٹیز کی اتنی پسندیدگی کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میری پوسٹ کی وجہ سے اتنے مقبول ہوئے یا واقعی بہت مزے کے تھے، خاص طور پر ایک صاحب نے بتایا کہ ان کے بچے کھانے میں کم چیزیں پسند کرتے ہیں لیکن انہوں نے بہت شوق سےپیٹیز کھائے، جو کسٹمرز ایک بار لے کر گئے انہوں نے دوبارہ فرمائش ضرور کی، ایک کسٹمر کو مسلسل3 دن پیٹیز بنا کر دئے، 50، 50 پیٹیز بنانا مشکل نہیں لیکن وقت کافی لگتا ہے، اسی لئے میں نے معذرت کر لی۔
مصروفیت کی وجہ سے میں بازار بھی نہیں جا سکی اور بہت ہی کم گفٹس لئے، دعا کر رہی ہوں کہ پاکستان میں ہم سے کوئی ناراض نہ ہو،
اگر آپ میرے سفر سے متعلقہ پوسٹس پڑھنا چاہتے ہیں تو میرے پیج "شہرشناسا" کو فالو کرلیں
https://www.facebook.com/BegumandBilal/

شکریہ

21/07/2022

اسلام علیکم
آج میرے کام کا آخری دن ہے ، ہم کچھ مہینوں کے بعد اپنا کام پھر سے شروع کریں گے انشاء الله
آپ سب کا بے حد شکریہ جن لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا اور بہت مفید مشورے بھی دئے۔ اس کام کی بدولت میرا بہت اچھے لوگوں سے واسطہ پڑا جن سے مل کر خوشی بھی ہوئی اور سیکھنے کو بھی ملا۔ اس پیج پر آپ کو بلاگنگ پوسٹس ملتی رہیں گی ، امید ہے آپ آئندہ بھی ہمیں اسی طرح سے پذیرائی دیں گے جیسے ابھی دی ہے۔ ہم بھی آپ سب کے لئے دعا گو ہیں کہ آپ کی زندگی میں آسانیاں رہیں۔
شکریہ
نوٹ: یہ میری پینٹری کی تصویر ہے جسے میں کچھ مہینوں بعد استعمال کروں گی انشاء الله

21/07/2022

اسلام علیکم
آسٹریلیا آنے سے قبل 2004 میں میرے سب سے بڑےماموں بہاولپور سے لاہور کسی کام سے آئے اور ہمارے گھر ٹھہرے، میں نے دوپہر کے کھانے کا خاصا اہتمام کیا اور میٹھے میں فروٹ کسٹرڈ ٹرائفل بنایا، جسمیں 3 رنگوں کے کسٹرڈ کی تہہ لگائی اور پہلی تہہ میں پلین کیک، دوسرے تہہ میں فروٹ ، تیسری تہہ کو جیلی اور کریم سے ڈیکوریٹ کیا۔ کھانے کے بعد جب کسٹرڈ کی باری آئی میں نے کسٹرڈ کا باؤل لا کر میز پر رکھا، میرے ماموں نے اوپر اوپر سے کسٹرڈ بہت ہی کم مقدار میں لیا، میں نے کہا کہ ماموں اورکسٹرڈ لیں تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں نے کھانا بہت پیٹ بھر کر کھا لیا ہے۔
رات کو جب وہ اور بھائی میری نئی کمپیوٹر ٹیبل جو کہ ابھی خرید کر لائے تھے،وہ جوڑ رہے تھے تو انہوں نے مجھے کہا کہ وہ میٹھا تو لے کر آنا ، میں نے کہا کہ وہ تو سب میں نے ملازمہ کے گھر بھجوا دیا، وہ انتہائی حیران ہوئے کہ ان کے لئے کیوں نہیں رکھا، مجھے کچھ شرمندگی محسوس ہوئی، میں سوچنے لگی کہ اگر میری امی زندہ ہوتیں تو کہتیں کی "ہائے، میرے پراھ دے منہ دا نوالہ کسی ہو رنوں دے تا، تینوں شرم نہ آئی" (میرے بھائی کے منہ سے نوالہ لے کر کسی اور کو دے دیا تجھے شرم نہ آئی) اور پھر مجھے بڑی ڈانٹ پڑنی تھی اور نانی جو کہ اس وقت حیات تھیں اگر انہیں معلوم ہوتا تو انہوں نے کہنا تھا کہ "ایس کڑی دا تے خون ہی سفید ہو گیا ، ایس کولوں کوئی امید نہیں" (اس لڑکی کا تو خون ہی سفید ہو گیا ، اس سے کوئی امید نہیں)
اصل میں ہوا یہ تھا کہ جب میرے ماموں نے میرے اصرار کے باوجود اور کسٹرڈ نہیں لیا اور اس کے بارے میں کسی رائے کا اظہار بھی نہیں کیا تو مجھے بہت غصہ آیا،
ماموں نے بس اوپر اوپر سے زرا سا کسٹرڈ لے کر چکھا ہی تھا، ٹرائفل کو لینے کا ایک طریقہ ہوتا ہے اسے اوپر اوپر سے نہیں لیتے بلکہ چمچ کو گہرائی میں لے جا کر نکالتے ہیں تاکہ نیچے والی تہہ سے کیک بھی ساتھ میں نکل آئے۔ میں نے اسی وقت کچن میں جا کر، عبدالستار جو کہ ٹرانس جینڈر تھا اور ابو کی خدمت پر مامور تھا، اسے کہا کہ ابھی یہ باؤل لے جا کر ہماری ملازمہ جو ابھی ابھی کام ختم کر کے گھر گئی تھی، اس کے گھر دے آئے، میں نے گھر میں بھی کسی کو کسٹرڈ کھانے نہیں دیا۔ اس دن کے بعد میں نے ماموں کے آنے پر کبھی اتنےاہتمام سے میٹھا دوبارہ نہیں بنایا۔
میں ہمیشہ کھانا بہت دلچسپی اور محنت سے بناتی ہوں ، مجھے ماموں کا کسٹرڈ نہ لینا ناگوار گذرا اور ایسا لگا جیسے میرے کھانے کی توہین ہوئی ہے۔ کھانا بنانا میرے لئے بہت سیریس ایشو ہے، جیسے کوئی مصور دل لگا کر پینٹنگ بناتا ہے، یا کوئی انہماک کے ساتھ پراجیکٹ کرتا ہے، میں بھی اسی طرح کھانا بناتی ہوں تبھی اکثر مجھے یہ کمینٹ سننے کو ملتا ہے کہ آپ نے بہت دل سے بنایا ہے۔ میرے کھانا بنانے کے لئے کچھ شرائط ہوتی ہیں کہ میرا گھر اور کچن مکمل آرگنائز اور صاف ہو، اور جس کے لئے کھانا بن رہا ہےوہ اگر فوڈی نہ بھی ہو لیکن کم سے کم کھانے کو انجوئے کرے اور اس کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور کہے ، چاہے تعریف نہ ہو لیکن اس ڈش کے بارے میں کوئی بات ضرور کرے،
پنجابی میں کہتے ہیں "مگروں لانا" یا پھر "سُٹم سُٹے" مطلب کہ بس کام کو ختم کرنے والی کرنا، میرا طریقہ یہ نہیں ہے، کہ کھانا بنایا اور کسٹمر کو دے دیا باقی ۔ الله الله خیر صلا میں واقعتاً کھانا بہت دل لگا کر ہی بناتی ہوں کیونکہ یہ میرا شوق بھی ہے اور پروفیشن بھی، اور کھانا بنانے کو بے حد انجوائے کرتی ہوں اور یہ سوچتی ہوں کہ میں جتنی محنت کرتی ہوں تو کھانے والا اس بات کا احساس ضرور کرے اور اسے معلوم ہو کہ یہ صرف کھانا نہیں بنا بلکہ دل سے کھانا بنا ہوا ہے
جب میں نے یہاں پر لوگوں کے لئے کھانا بنانا شروع کیا تو یہاں بھی ایسا ہی کچھ ہوا، کچھ لوگوں نے پارٹی کا کھانا تیار کروانے سے پہلے خوب اچھی طرح سے ہدایات دیں کہ کیسا مرچ مصالحہ ہو وغیرہ وغیرہ لیکن دعوت ختم ہونے کے بعد بالکل بھی کھانےکے بارے میں ایک لفظ نہیں بتایا کہ ان کو میرا بنایا ہوا کھانا کیسا لگا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کسٹمرز کا میں دوبارہ کبھی آرڈر نہیں لیتی چاہے مجھے اس میں کتنا ہی فائدہ کیوں نہ ہو۔
جتنے بھی کھانے کے شوقین حضرات ہیں وہ مجھے دعوت کے بعد ضرور بتاتے ہیں کہ کھانا کیسا تھا،اور کچھ ایسے کسٹمر ہیں وہ عام روٹین کا بھی کھانا ہو تو اس کے بارے میں کچھ نہ کچھ کہتے ضرور ہیں۔ کہ کیا اچھا تھا یا کس چیز کی کمی تھی یا پھر اس میں مزید کیا بہتری لائی جا سکتی ہے۔ میں کبھی بھی تنقید سے نہیں گھبراتی اور تعریف سے زیادہ پھولے نہیں سماتی کیونکہ مجھےاپنے کام پر اعتماد ہے، میں بے حد ایمانداری اور نفاست سے اپنا کام کرتی ہوں ۔اور ایسے تمام لوگوں کی قدر کرتی ہوں جو وقت نکال کر چاہے ایک ہی لائن لکھ کر بتاتے ہیں کہ انہیں کھانا کیسا لگا۔ ایسے کسٹمرز کے لئے کام کر کے مجھے دلی خوشی ہوتی ہے۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 21/07/2022

اسلام علیکم
مٹن پائے دستیاب ہیں
شُکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 21/07/2022

اسلام علیکم
تازہ بنی بیف نہاری، 500 ملی لیٹر کے ڈبےدستیاب ہیں ، تصویر میں نظر آئے والی نہاری ابھی بن کر تیار ہوئی ہے، مٹن کے پائے بھی دم پر ہیں، آپ کو چاہئے تو ضرور بتائیں
شکریہ
500 ml beef nihari
$20

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 20/07/2022

اسلام علیکم
تازہ بنا ساگ دیسی گھی کے تڑکے کے ساتھ اور مکئی کی صرف دو روٹی دستیاب ہے، پک اپ 2 بجے تک، اس کے بعد میں گھر پر نہیں ہوں گی
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 18/07/2022

اسلام علیکم
پردیس میں رہنے والے شوہر اپنی بیگم کے بہت ہمدرد اور خیال رکھنے والے ہوتے ہیں، ان کو یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ بیگم اکیلی ہے ، وہ پاکستان کواور اپنے پیارے رشتوں کو ضرور یاد کرتی ہو گی تو اسی لئے کچھ رشتے نبھانے کا ذمہّ خود ہی لے لیتے ہیں جیسے کبھی ساس کا کردار، کبھی نند کا، کبھی دیورانی تو کبھی جیٹھانی کا۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ ہمارا شوہر ایک پورا سسرال ہے جس سے ہمیں ڈیل کرنا ہے۔
موقع کوئی بھی ہو لیکن یہ ذمہ داری بطریق احسن پوری کرتے ہیں، زیادہ مصروفیت کے باعث بیگم اگر ایک دو دن گھر کو صحیح طریقے سے نہ دیکھ سکے تو ساس کی طرح کہنا شروع ہو جاتے ہیں، پھوہڑ پن کی انتہا ہے! تمہیں تو گھر بار سنبھالنا ہی نہیں آتا ، ٹائم مینیجمنٹ سیکھو، ملٹی ٹاسکنگ آنی چاہئے، کچھ بھی ہو پہلے گھر، بعد میں کوئی دوسرا کام وغیرہ وغیرہ
اگر کبھی تھک کر کمر سیدھی کرنے کو لیٹ جاؤ تو نند کا کردار ادا کرتے ہیں جیسے فوراً ٹی۔وی کی آواز اونچی کر کے پروگرام دیکھنا اور ساتھ میں اونچی اونچی آوازیں دے کر اپنی من پسند چیز کھانے کی فرمائش کرنا یا پھر اپنے دوستوں سے موبائل پراونچی آوز سے باتیں کرنا اتاکہ بیگم ریسٹ نہ کر سکے
اگر بیگم کبھی شاپنگ خود کر آئے اور سیل میں سے ہی کچھ ڈیکوریشن کی چیزیں خرید لے تو جیٹھانی کی طرح لیکچر دینے لگتے ہیں کہ بھئی ہمیں دیکھو ہم کتنے کفائیت شعار ہیں، مجال ہے ذرا فضول خرچی کرتے ہیں۔ یا اگر بیگم کہے کہ کھانا پکانے کو موڈ نہیں ہے ، باہر سے کچھ لے آئیں تو پھر سے جیٹھانی صاحبہ کی طرح کہتے ہیں کہ کچھ پکا کر ہی فریز کر لیا کرو تم شامی کباب کیوں نہیں بنا کر رکھتی یا چکن کومصالحہ لگا کر ہی رکھ لینا تھا، فریزر خالی رکھا ہوا ہے۔۔۔۔کیوں بھئی۔۔۔
اگر کبھی فون پر رشتہ داروں سے یا بہنوں سے باتیں کرتے ہوئے دیکھ لیں تو
فوراً دیورانی کا کردار ادا کرتے ہیں ، کمرے کے چکر لگاتے ہیں، کوئی اہم کام اسی وقت یاد آجاتا ہےیا کوئی چیز گم جاتی ہے جسے ڈھونڈنے میں میری مدد درکار ہوتی ہے۔ پھر کہنے لگتے ہیں ہمیں توعرصہ گذر گیا اپنے گھر والوں سے بات ہی نہیں ہوئی ۔ دیورانی کی طرح اپنی اور اپنی فیملی کی خوبیاں گنوانے لگتے ہیں کہ ہماری فیملی سب غلطیوں سے مبراء اور ایک عظیم رول ماڈل ہیں اور بس تمھاری ہی تربیت اچھی نہیں ہوئی۔۔۔وغیرہ وغیرہ
پاکستان میں رہنے والے یہی سمجھتے ہیں کہ دیکھو کتنی خوش قسمت ہے کہ اکیلی رہتی ہے نہ ساس، سسر کا کام کرنا پڑتا ہے نہ کوئی سسرالی ذمہ داری ہے، انہیں کیا معلوم کہ شوہر ہی پورا سسرال ہے۔
ویسے پاکستان کو یاد کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی سٹائل چکن پف پیٹیز اور گاجر کا حلوہ گرم چائے کے ساتھ کھائیں اور لطف اٹھائیں۔۔۔۔۔آج شام کو چکن پف پیٹیز اور گاجر کا حلوہ بن رہا ہے تو پھر ابھی بک کروا لیں
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 17/07/2022

اسلام علیکم
چکن پف پیٹیز اور تازہ بنا گاجر کا حلوہ دستیاب ہے
چکن پف $2.5 each
Carrot halwa 250 gms $9
500 gms $18
Thanks

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 17/07/2022

اسلام علیکم
گاجر کاحلوہ اور چکن پف پیٹیز کا،آرڈر میری بہت ہی اچھی کسٹمر کے لئے بن رہا ہے اگر آپ کو چاہئے تو ضرور بتائیے
شکریہ

17/07/2022

اسلام علیکم
کڑہی پکوڑا دستیاب ہے۔ آپ کم بھی لے سکتے ہیں۔
آدھ کلو $18.0
ایک کلو فوائل پیپر ڈش میں
$35.0
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 17/07/2022

اسلام علیکم
آرڈرز کے لئے ابھی ابھی سرسوں کاساگ تیار ہوا ہے، صرف ایک ڈبہ دستیاب ہے
500 ملی گرام $20.0
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 15/07/2022

Aoa
Freshly made beef nihari, cooked in olive oil and some desi ghee in it, is available
Thanks

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 15/07/2022

Aoa
Beef seekh kebabs available today , it has desi ghee in it.
Thanks

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 15/07/2022

Aoa
Freshly cooked carrot halwa is available in 250 gms pack for $9.0
Thanks

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 14/07/2022

اسلام علیکم
آپ کو میرے پیج پر کھانوں کی بہت کم پوسٹس دیکھنے کو مل رہی ہوں گی, جب میں کوئی آرڈر تیار کرتی ہون تو جو کھانا زیادہ بن جاتا ہے اس کی تصاویر اپلوڈ کر دیتی ہوں۔ اس طرح سے وہ لوگ جو کم مقدار میں کھانا لینا چاہتے ہیں وہ بھی لے سکتے ہیں لیکن اب کچھ ایسا ہوتا ہے کہ کچھ کسٹمرز مجھ سے روز پوچھ لیتے ہیں کہ آپ آج کیا آرڈر بنا رہی ہیں اور ساتھ ہی وہ زیادہ بنا ہوا کھانا خرید لیتے ہیں۔ اس لئے میں بہت کم پوسٹس لگاتی ہوں، لیکن آج میں نے سوچا کہ پہلے سے بتا دوں کہ اس اتوار کو کڑہی پکوڑا اور سرسوں کا ساگ بن رہا ہے۔ آپ پہلے سے بک کروا لیں۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 14/07/2022

اسلام علیکم
اس بارش کے موسم ایک کپ گرم چائے ، ساتھ میں گاجر کا حلوہ ہو تو بندہ نہ چاہتے ہوئے بھی ماضی میں پہنچ ہی جاتا ہے، ویسے کل ایک آرڈر ہے تو سوچا آپ کے لئے بھی بنائے دیتی ہوں۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 14/07/2022

اسلام علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، عید پر آپ نےاحباب کی دعوت بھی کی ہوں گی یا پھر دعوت پر گئے ہوں گے اور مزے کے کھانے کھائیں ہوں گے۔ دل چاہتا ہے کہ عید کے دن کبھی ختم نہ ہوں ہر روز خوشیوں بھرا ہو۔ کچھ لوگ اتنے سادہ طبیعت ہوتے ہیں اگر کوئی بہت اچھی ڈش کھانے کو مل جائے تو سن کی تو جیسے عید ہی ہو گیی۔
پچھلے دنوں میں نے بیف نہاری بنائی تھی، وہ آپ لوگوں نے بہت پسند کی کل پھر نہاری کا آرڈر ہے، تو سوچا آپ لوگوں سے پوچھ لوں ، اگر آپ میں سے کسی کو بیف نہاری چاہیئے تو ضرور بتادیں۔
شکریہ

10/07/2022

اسلام علیکم

آپ سب کو عید الالضحی بہت مبارک ہو، آپ کا آج کا دن بے حد خوشی گوار گذرے اور آنے والے دن بھی ہم سب کے لئے عافیت اور خیریت سے گذریں۔
عید کے دن سب سے تکلیف دہ بات اپنے پیاروں کی یاد ہوتی ہے، دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ ہم سے دور ہمارے پیارے جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں، اور جو ہمارے پیارے ہم سے بچھڑ چکے ہیں اللہ کریم ان سب کی مغفرت فرمائیں اور جوار رحمت میں جگہ عطا کریں۔
آج کے دن سب ناراضگی بھلا کر ان سب دوستوں کو فون کر لیں جنھوں نے کبھی عید پر آپ کو یاد نہیں رکھا۔۔۔۔ :)

زیادہ تر لوگ عید کا دن سو کر گزارتے ہیں، ہمارے گھر کا بھی یہی حال ہے ۔آپ کی عید کیسی گزر رہی ہے، شئیر کیجئے۔
شکریہ

06/07/2022

اسلام علیکم
بقر عید کے حوالے سے کچھ ریسیپیز کی ٹپس شئیر کئے دیتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ کسی کے کام آئیں۔ آج کی ریسیپی نہاری کے حوالے سے ہے۔

بیف نہاری

بیف نہاری بنانے کے لئے بونگ اور مچھلی کا گوشت لیتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اسے بیف شینک اور گریوی بیف کہتے ہیں جو بغیر ہڈی کے ہوتا ہے، اگر اس کے ساتھ شن بون شامل ہو گی تو اس کو osso bucco کہا جاتا ہے ۔

اس کو پہلے گرم گھی اور تیز آنچ پر سیل کیا جاتا ہے تاکہ اس کے جوسز گوشت میں ہی ٹہرے رہیں۔ پیاز اور لہسن ادرک کے ساتھ بھونتے ہوئے اس میں صرف نمک ، مرچ، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر ڈالتے ہیں۔ شروع میں نہاری کے مصالحہ جات نہیں ڈالے جاتے، ورنہ وہ اوور کک ہو جاتے ہیں اور اپنی خوشبو کھو دیتے ہیں، سادہ مصالحون کے ساتھ گوشت کو تب تک بھونتے ہیں جب تک پیاز اچھی طرح سے گھل نہ جائے اور گوشت کا اپنا پانی خشک نہ ہو جائے۔ اس عمل میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگتے ہیں

اس کے بعد آٹے کو پانی میں گھول کر(جسے لعاب کہتے ہیں) چھان کے ڈالتے ہیں تاکہ ربڑی سی چیز جو آٹے کے آخر میں ہوتی ہے وہ اس کے ساتھ نہ چلی جائے۔
اب اس میں ابال آنے کے بعد نہاری کے اپنے مصالحے ڈالے جاتے ہیں ، اگر تیز خوشبو والے مصالحے شروع میں ہی ڈال دئے جائیں تو وہی ذائقہ آئے گا جو پیکٹ کے مصالحے سے بنی نہاری کا آتا ہے۔ خوشبو دار نہاری کھانے کے لئے قدم بہ قدم تیاری کی جاتی ہے۔ تب کہیں جا کر نہاری کا صحیح مزہ بنتا ہے۔ اب نہاری میں جھاگ ختم کی جاتی ہے پھر دم لگتا ہے، جب تک جھاگ ختم نہ ہو تو چمچ ہلاتے رہیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر پکائیں،

کہتے ہیں نہاری میں جتنا گھی ڈالا جاتا ہے ، اتنا ہی گھی ہمیں اس میں سے نکالنا ہوتا ہے۔نہاری کا دم 4 گھنٹے میں کھول کر دیکھیں گوشت گل چکا ہو گا، اگر گھی اوپر نہیں آیا تو دیگچی کے نیچے توا رکھ دیں اور ہلکا سا ڈھکن سرکا دیں ،ہلکی آنچ پر مزید پکنے دیں جب تک تمام گھی نہ نکل آئے، اب اس گھی کو نتھار لیں یہ گھی تری کے طور پر نہاری سرو کرتے استعمال ہو گا۔ نہاری تیار ہے۔ تلی ہوئی پیاز، جولین کٹی ادرک، دھنیا پودینہ، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

امید ہے یہ پوسٹ آپ کے لئے مفید ثابت ہو گی۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 06/07/2022

اسلام علیکم
جو لوگ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ، انہیں معلوم ہو گا کہ قذافی سٹیڈیم میں ایک جگہ تھی، مجھے اس کا نام یاد نہیں لیکن وہاں دم کباب یا ہانڈی کباب کے ساتھ ملواری پراٹھا بھی ملتا تھا، آج دم کباب بنائے تو سوچا اگر ٹائم ہوا تو اپنی کسٹمر کو ملواری پراٹھا بھی بنا دوں گی لیکن مجھے ٹائم ہی نہیں ملا۔
ان کبابوں کی سیخ کباب سے کچھ مختلف ریسیپی سے تیار کیا جاتا ہے پھرسیخوں پر لگا کر گرل کر کے کوئلے کا دھواں دیا جاتا ہے، اس کے بعد ہلکا سا مصالحہ بنا کر اس میں دم لگاتے ہیں، اس کا ذائقہ بہت ہی مزے کا ہوتا ہے، اگر کبھی موقع ملا تو ملواری پراٹھا اور یہ کباب بھی مینؤ میں شامل کروں گی۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 06/07/2022

اسلام علیکم
آج کے ڈنر کا آرڈر بہت ورسٹائل تھا ،ایک بہت ہی عزیز کسٹمر جو بہت دور سے کھانا لینے آئی تھیں، انہوں نے یہ مینؤ ڈیزائن کیا ، خاصا محنت طلب مینؤ تھا لیکن کچھ لوگوں کے لئے کام کرتے ہوئے بہت اچھا لگتا ہے، یہ کسٹمر بھی انہی لوگوں میں سے ہیں۔ آخر نارتھ سے ہمارے علاقے تک آنا معنی رکھتا ہے۔ میں بھی اس مینؤ کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، اسی لئے ساتھ میں کوئی دوسرا آرڈر نہیں لیا۔
آج صبح سب گراسری کی اور پھر سارا دن اسی آرڈر پر کام کیا،ابھی کچھ دیر پہلے سارا کھانا تیار ہوا ہے۔ مینؤ میں متنجن، بیف دم کباب، بیف نہاری، ویجیٹیبل پلاؤ اور سفید دال ماش تڑکا شامل ہیں۔ آپ بھی دیکھیں کہ سب کچھ کیسا بنا ہے، کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 06/07/2022

اسلام علیکم
ویجیٹیبل پلاؤ دستیاب ہے
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 06/07/2022

اسلام علیکم
سفید دال ماش دیسی گھی کے تڑکے کے ساتھ دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والی دال آدھ کلو ہے۔ آپ کم بھی لے سکتے ہیں۔
شکریہ
half k.g $15.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 06/07/2022

اسلام علیکم
بیف نہاری ابھی تازہ تیار کی گئی ہے، اس میں تمام گھر کے پسے ہوئے مصالحے استعمال کئے گئے ہیں، 6 گھنٹے ہلکی آنچ پر پکنے کے بعد اس کے ذائقے کی کیا بات کی جائے، تصویر میں نظر آنے والی نہاری آج ہی تیار ہوئی ہے اور اس کا وزن آدھ کلو ہے، ڈبے کا وزن شامل نہیں ہے،
آپ کم نہاری بھی لے سکتے ہیں۔
شکریہ
half k.g $20.0
one k.g $40.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 05/07/2022

اسلام علیکم
آج ایک بہت ہی عزیز ترین کسٹمر کا آرڈر تھا، میرے انتہائی مصروف ترین دن میں بھی ان کے آرڈر تیار کرنے کی جگہ بن جاتی ہے ان کو یہ مقام اس لئے حاصل ہے کہ میرے کھانے کو فیڈ بیک ضرور دیتی ہیں جو کہ میں اکثر لوگوں سے درخواست کیا کرتی تھی۔ فیڈ بیک کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ تعریفوں کے پُل باندھیں، کھانا بنانے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ کس طرح کا کھانا بنا رہا ہے لیکن اسے یہ نہیں پتہ چلتا کہ لوگوں کی اس کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے، آُپ کی کیا چیز اچھی ہے یا کیا چیز مزید بہتر ہو سکتی ہے ہر شخص فیڈبیک دینے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ یہ بات صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کو کھانے سے لگاؤ ہو اور ان کے ٹیسٹ بڈز بہترین ہوں۔
مجھے ایسے لوگوں کے لئے کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے کیونکہ میں ہر دم بہتر سے بہترین کرنے میں سرگرداں رہتی ہوں اور ایسے دیانتداری سے آپ کو آپ کے کھانے کے بارے میں بتانے والے بہت کم ہیں، جب یہ تعریف کریں تو پتہ چلتا ہے کہ واقعتاً صحیح کہ رہے ہیں، اور جہاں کوئی تنقید کرے تو وہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ درست ہے، مثلاً
کھانے میں پیاز زیادہ ڈل جائے تو سالن قدرے میٹھا ہو جاتا ہے، نمک کبھی کم یا کبھی ہلکا سا زیادہ ہو جاتا ہے، یا پھر نوڈلز میں کیچپ زیادہ ڈلنے سے کچھ میٹھا پن آ جائے یا پھر رائتے میں چینی زیادہ ڈل جائے وغیرہ وغیرہ
یہ سب بظاہر معمولی چیزیں ہیں لیکن ان کا اگر خیال رکھا جائے تو آپ کا بہترین تک پہنچنے کا سفر بآسانی طے ہوتا ہے
میرے ایسے تمام کسٹمرز کا دل سے شکریہ کہ آپ اتنا ٹائم نکالتے ہیں اور 2 لائینیں ہی سہی لیکن مجھے ضرور لکھ کر بھیجتے ہیں،
شکریہ
نوٹ:
ویسے یہ چکن سٹیکس آج بنائے تھے، بہت مزے کے لگ تو رہے ہیں لیکن جوسی بھی ہیں کیونکہ میں ہمیشہ کچن تھرمامیٹر استعمال کرتی ہوں تاکہ اوور کک نہ ہو جائیں، چکن کے لئے اس کا انٹرنل ٹمپریچر 75 سینٹی گریڈ تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد صرف ایک منٹ پکایا جاتا ہے اس سے زیادہ پکانے سے چکن ڈرائی ہوجاتا ہے۔ اسے مشروم ساس کے ساتھ سرو کیا گیا ہے، مشرومز کے ساتھ کچھ مختلف رنگوں کی شملہ مرچ بھی ڈالی گئی ہے تاکہ خوشنما ساس بنے, چکن سٹیک بناتے ہوئے ہم انتہائی تیز گرم فرائنگ پین میں گھی ڈالتے ہیں اور پھر چکن ، جس سے چکن کو یہ رنگ آ جاتا ہے، اس کا شاٹ کٹ لوگ چکن کو میدہ لگا کر بھی کرتے ہیں ، جس سے چکن سٹیک کا اپنا ذائقہ کہیں گم ہو جاتا ہے

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 05/07/2022

اسلام علیکم
بہنوں کی محبت بھائی کے لئے لازوال ہوتی ہے اس کا ایک ثبوت آج کا یہ ڈنر ہے۔ ایک بہن جو کہ اس وقت سڈنی میں ہیں، انہوں نے اپنے بھائی کے لئے ہم سے کھانا تیار کروایا تاکہ بھائی کو سرپرائز دے سکیں۔ کھانے میں چکن تکہ بریانی، مغلئی چکن، جنجر چکن، ہاٹ اینڈساور سوپ، سلاد اور رائتہ شامل ہیں ، جو کہ نظر آ رہا ہے لیکن وہ چیز سب سے خاص ہے جو دکھائی نہیں دے رہی، بہن کی محبت، خلوص اور پیار
الله کریم سے دعا ہے کہ سب کے بھائی سلامت رہیں اور اپنی بہنوں کی محبت کے قرض کو انہیں دعائیں دے کر اتار سکیں۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 05/07/2022

اسلام علیکم
چکن تکہ بریانی دستیاب ہے، تصیر میں نظر آنے والی بریانی ابھی تازہ تیار ہوئی ہے۔ اس فوائل ڈش میں ایک کلو چکن تکہ بریانی ہے۔ آپ کم بریانی بھی لے سکتے ہیں
half k.g $ 23.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 05/07/2022

اسلام علیکم
مغلئی چکن دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والا مغلئی چکن ابھی تازہ تیار ہوا ہے۔ اس میں کاجو بادام اور ناریل کا پیسٹ اچھی مقدار میں شامل ہے اگر آپ کو نٹس الرجی ہے تو یہ چکن آپ کے لئے نہیں ہے
شکریہ
half k.g $23.0
250 gms $ 12.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 05/07/2022

اسلام علیکم
بون لیس جنجر چکن دستیاب ہے، تصویر میں نظر آنے والا جنجر چکن ابھی تازہ تیار ہوا ہے۔
شکریہ

half k.g $ 23.0
250 gms $ 12.0

05/07/2022

اسلام علیکم
مکسڈ سبزی آلو، مٹر گاجر اور خشک میتھی اولیو آئل میں پکی ہوئی دستیاب ہے۔
شکریہ
one plastic container $9.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 01/07/2022

اسلام علیکم
ساگ اور مکئی کی روٹی دستیاب ہے
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 01/07/2022

اسلام علیکم
چکن سیخ کباب صرف 6 دستیاب ہیں
شکریہ
$ 4.0 Each

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 01/07/2022

اسلام علیکم
آرڈر کا حلوہ ابھی تیار ہوا ہے، صرف 250 گرام دستیاب ہے،
شکریہ
250 gms carrot halwa $9.0

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 30/06/2022

اسلام علیکم
کچھ کھانے پکاتے ہوئے پانی کا قطرہ بھی استعمال نہیں کیا جاتا، ہلکی آنچ پر دم پر پکایا جاتا ہے، بھاپ سے جو پانی بنتا ہے اسی میں چیزیں گل جاتی ہیں جیسے سبزیاں یا پھر قیمہ۔۔۔۔قیمے میں میوگلوبن ہوتا ہے ، قیمہ مسل مسل کر دھونے سے وہ سب نکل جاتا ہے اور سب ذائقہ ساتھ لے جاتا ہے، قیمے کو بس پانی سے ہلکا سا نتھار لیں ، کافی ہے یا پھر گھر میں گوشت لا کر اسے دھو کر پیپر ٹاول سے خشک کر لیں پھر قیمہ بنائیں۔
سیخ کباب سیخوں سے گرنے کی ایک وجہ یہی ہے اور چپلی کباب صحیح نہ بننا بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے، میو گلوبن چپک پیدا کرتا ہے جس سے ایسی چیزیں اچھی بنتی ہیں۔
تصویر میں جو آلو قیمہ ہے وہ دم پر پکایا ہے اور انتہائی لذید ہے، ساتھ میں بلوں والے بڑے سائز کے پراٹھے ہیں۔ کسی کا آرڈڑ تھا سوچا آپ سے کچھ معلومات شئیر کروں
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 30/06/2022

اسلام علیکم
چپلی کباب تلنے کے لئے تیل بالکل نیا اور کھلا ڈالیں اس میں تلنے کے بعد تیل کو ضائع کر دیں کیونکہ اس تیل کو کسی بھی چیز میں استعمال نہیں کر سکتے، تیل میں گوشت کی خوشبو اور فیٹس بیٹھ جاتی ہیں،

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 30/06/2022

اسلام علیکم
سینڈوچ پلیٹر میں وائٹ بریڈ اور براؤن بریڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، بریڈ پر مکھن لگانے کے بعد اس پر فلیورنگ لگائی جاتی ہے اگر نہیں تو سادہ بھی ٹھیک ہے، پھر اپنی پسند کی فلنگ استعمال کریں ، چکن کو مختلف طرح سے پکا کے استعمال کیا جائے تو کھانے والا بور نہیں ہوتا،
ایک سینڈوچ کو ایک راؤنڈ کہتے ہیں،اس کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ہر حصہ ایک پوائنٹ کہلاتا ہے،عام طور پر پارٹی کے لئے ایک شخص کے لئے 6 پوائنٹس تیار کئے جاتے ہیں یعنی ایک اور آدھا سینڈوچ۔
آپ کو اپنی ٹی پارٹی کے لئے آرڈر دیتے ہوئے یہ معلومات فائدہ دیں گی۔
اگر ابھی سینڈوچ کھانے کو دل چاہ رہا ہے تو ضرور بتائیں
شکریہ

نوٹ: اچھے سینڈوچ کی پہچان یہ ہے کی اسکے ہر کارنر تک بٹر لگا ہوتا ہے کوئی حصہ بھی خالی یا سوکھا نہیں ہوتا، اور سینڈوچ نرم ہونا چاہئے۔

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 29/06/2022

اسلام علیکم
چپلی کباب کو تلنے کا طریقہ یہ ہے کی پہلے فرائنگ پین کو اچھی طرح سے گرم کر لیں پھر اس میں آئل ڈالیں ، گرم پین میں آئل جاتے ہی اس میں لہریں سی بننے لگتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ فرائنگ پین صحیح طور سے گرم ہے، اب آگ ہلکی کر دیں اور ایک کباب کو ہموار سطح پر رکھیں اور ہاتھ کی مدد سے دبائیں ، یہ کچھ پھیل جائے گا، اس کو اپنی پسند کے مطابق پھیلائیں اور پھر آئل میں ڈالدیں، اس طرح سے کباب پیندے سے نہیں چپکتے اور اچھے تلے جاتے ہیں۔ پکنے کے بعد کباب سکڑتے ہیں اور پین میں جگہ بنتی جاتی ہے تو آپ ساتھ کے ساتھ اور کباب ڈالدیں ۔جب دونوں طرف سے مطلوبہ رنگ آ جائے تو تیل سے کباب باہر نکال لیں۔۔۔اوور فرائی کرنے سے یہ ڈرائی ہو جاتے ہیں۔۔۔
شکریہ

Photos from Kuzine Lahore - Taste speaks's post 29/06/2022

اسلام علیکم
انرجی بالز میں 600 گرام کھجوریں، 150 گرام نٹس جسمیں کاجو، بادام، پستے، کوکونٹ گریٹیڈ ، خشخاش اور دیسی گھی شامل ہیں۔ صبح اگر ناشتے کا وقت نہ ہو تو ہمیں کس نے پوچھنا ہے، وہ تو صرف ماں ہوتی ہے جو خیال رکھتی ہے، یہاں پردیس میں اپنا خیال خود ہی رکھنا چاہئے اپنے لئے اور اپنی فیملی کے لئے،
ایک لڈو کھا کر جاب پر چلے جائیں ، خاصی انرجی ملتی ہے، لیکن اگر آپ کو اس میں موجود کسی چیز سے الرجی ہے جیسے نٹس وغیرہ تو یہ ڈیزرٹ بالز آپ کے لئے نہیں ہیں۔
شکریہ
$ 30.0 for a dozen

Videos (show all)

اسلام علیکم آپ سب کو عید الالضحی بہت مبارک ہو، آپ کا آج کا دن بے حد خوشی گوار گذرے اور آنے والے دن بھی ہم سب کے لئے عافی...
اسلام علیکمبقر عید کے حوالے سے کچھ ریسیپیز کی ٹپس شئیر کئے دیتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ کسی کے کام آئیں۔ آج کی ریسیپی نہاری ک...
اسلام علیکمکہتے ہیں کہ ڈاکٹر حضرات کو اپنے کلینک میں آنے والے مریضوں سے بہت پیار ہوتا ہے لیکن اُن سے بھی زیادہ پیار انہی...
اسلام علیکمچکن کے شامی کباب بنانے کے لئے جب چکن کو سٹیم کریں یا پھر بوائل تو اس کا ذائقہ چنے کی دال کے ساتھ بہت زیادہ اچ...
اسلام علیکم!آج کا دن بے حد مصروف تھا، میں صبح کو بہت پر اعتماد تھی کہ میں نے سب تیاری کی ہوئی ہے جیسے پیاز تلنا، مصالحے ...
سلام علیکممیرے شوہرِ نامدار کو پاکستانی پولیٹیکس سے بہت لگاؤ ہے، یوں سمجھئے اوڑھنا بچھونا صرف اور صرف پولیٹکس ہے، کچھ عر...
اسلام علیکمپاستا سلاد تو آپ نے بہت کھائے ہوں گے، اس میں میونیز کی ڈریسنگ کر دو تو ویسے ہی مزے کا بنتا ہے لیکن اس سلاد می...
اسلام علیکمکل کے مینئو میں موتیا زردہ شامل تھا، جب میں نے اس کی ویڈیو پہلی بار اپنے یو ٹیوب چینل کے لئے اپ لوڈ کی تو اسے...
اسلام ُعلیکماگر آپ کو بھوک لگی ہے تو پلیز یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔۔۔۔کھانا تو کھانا ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں ہوتا، جب بھوک ل...
اسلام علیکممجھ سے اکثر لوگوں نے پوچھا کہ لیمب سے تو عجیب سی خوشبو آتی ہے تو آپ لیمب کیوں شامل کرتی ہیں مینؤ میں۔۔۔؟میں ن...
اسلام علیکمچکن چنگیزی ایک سپائسی ڈش ہے ، اس کی مناسبت چنگیز خان سے یوں ہے کہ اس کی فوج گوشت کو بغیر مصالحے کے آگ پر بھون...
اسلامُ علیکمشارٹ کٹ کے لئے اور بہت سے کام ہوتے ہیں جیسے کھانا پکانے میں مشینوں کا استعمال یا پھر وقت کی بچت کے لئے پریشر...

Address


Cannington, Australia
Perth, WA
6107

Opening Hours

Monday 11am - 8pm
Wednesday 5pm - 8pm
Friday 5pm - 8pm

Other Photography Videography in Perth (show all)
Team Digital Team Digital
5 Coolgardie Terrace
Perth, 6000

Your Professional Photographic & IT Imaging Specialists

Nazlaq Media Nazlaq Media
Perth

Greetings everyone & welcome to Nazlaq Media. At Nazlaq we are absoultely passionate about what we do and we are extremely proud of our work. We are experienced in wedding, birthda...

Rhi Dunn Photography Rhi Dunn Photography
Perth, 6000

Hey! Welcome to Rhi Dunn Photography! I'm here to help capture your special moments from loved ones

Saria's Family Vlog Saria's Family Vlog
Thornlie
Perth, 6108

We are a Bangladeshi origin Australian family. We would love to share our interesting photographs and video content with you. Let's explore Australia with us. Stay tuned.

VHS Video To Digital VHS Video To Digital
Perth, 6951

Preserve and share your old home movies...Don't lose all your precious old home movie memories. Discover an easy way to preserve and start sharing your old home movies with your fa...

Blush Films Blush Films
Perth

Making cute wedding videos for couples in Perth, WA.

Tail Winds Aerial Media Tail Winds Aerial Media
Perth

Welcome to Tail Winds Aerial Media G'day! I'm Nick, a proud English & West Australian with a passio

Luminosity Visuals Luminosity Visuals
Perth, 6000

Photography | Video | Perth WA

Leading Socials Leading Socials
34 Welshpool Rd, Welshpool WA
Perth, 6106

Leading Socials is the leading Perth company for content marketing. From high-end videography services to photography and marketing. We're heavily ROI focused, making sure all ...

Lloyd James Media Lloyd James Media
Perth

I am here to help digital creators by teaching you thethe steps to reach a 6- figure income fast!

Bella Jayde Photography Bella Jayde Photography
Perth

Amateur photographer