Shiza writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shiza writes, Health/Beauty, Layyah.
دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کرکے
نظرانداز کرتے ہیں
نںٔے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے سارے راستے چن کر
وفاداری پر جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
دل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوںٔی مفلس
ایک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹہرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں💕🎉☺️
تُجھ پر حق ہونے کے باوجود
تجھے چُھونے کو
میری انگلیوں کی پُوریں
یوں ترس رہی ہیں
جیسے ایک نچلی ذات کا پُجاری
مندر کے باہر سے ہی
دیوی کی مورت کو
حسرت سے دیکھتا ہے،
وه اُسے چھونا چاہتا ہے
لیکن اُس کے پاؤں میں رسم و رواج کی بیڑياں ہیں،
ترکِ تعلق کے باوجود اکثر یوں مجھے تیرا خیال آتا ہے
جیسے کسی گہری سوچ میں
ڈُوبے گاؤں کے
ایک ملحد کے منہ سے اچانک نکل آتا ہے
" او میرے خُدایا "
Today is my birthday 🎉🤭
تمہارے علاوہ کسی کے لیے بھی میری محبت
اتنی شدید نہیں ہوسکتی کہ
میں اس پر اپنی اَنا قربان کر دوں...
♥️
تم تھے واجب المحبت تبھی تمھیں عزیز تر رکھا
اب کے فقط کچھ شکوے ہیں جو دل میں دبا لیے 🌸🍂
29/06/2023
Good night
30/03/2023
MoneyEasily - Play With Friends and Get Paid Millions of people trust MoneyEasily who play games, complete tasks, share their opinions in exchange for rewards. Be social and make money online with MoneyEasily.
اے اللہ شبِ برات کی رات اٹھے ہوئے ہاتھ خالی نہ موڑنا اے اللہ پھیلائی ہوئی جھولیاں اپنی رحمت سے بھر دینا اے اللہ سب کی دعاؤں پے کن فرمانا اے اللہ سب کی نیک جائز دعائیں قبول فرمانا اے اللہ شبِ برات کی رات ہم پر اپنا فضل رحمت کرم فرمانا ہمیں تیری بارگاہ میں سجدہ ریز ہونے کی توفیق عطا فرمانا اے ہمیں سچی توبہ نصیب فرمانا سچی توبہ نصیب فرمانا سچی توبہ نصیب فرمانا
آلھم یا ربّ العالمین
ہم جدت کے زمانے میں
شدت کی محبت کرنے والے
پرانی صدی کے لوگ ہیں
ہم جیسوں کو سمجھنے کے لیے
تُمھیں دریا کے الٹے بہاؤ کی کہانی پر
الہامی یقین کرنا ہو گا..!
❤❤
جنوری کے آخری دن
میرے کچھ پل
تمہاری یادوں کے نام
میری شام کی چائے
اداس ڈوبتا سورج
دل کو چیرتی ہوئی
کسی راہ بھٹکی کوئل کی کوک
سب تیرے نام کیا جاناں
روح کا سناٹا
شام کے گہرے کالے سائے
اُجاڑ اندھیری رات کا کرب
سب تیرے نام کیا جاناں
دیمک زدہ خطوں سے بولتے لفظوں میں
جدائی کی وجہ ڈھونڈتی ہوئی میں
لیکن
یہاں پر لفظ بھی خاموش ہو جاتے ہیــــــــں
رہ جاتی ہے تو بس
میرے ساتھ میرے ہی اندر کی خوفزدہ کرتی ویرانی
پھر رات کے پچھلے پہر خاموش آنسوؤں کا ساتھ
سب تیرے نام کیا جاناں،🍁🍂
"زیست مبارک"
اے زیبائے زمستانی!
بوجہ امساک باراں زمیں کی کوکھ بانجھ ہوئی پڑی تھی!
پیاس کی تشنگی سے چرند پرند " العطش العطش " پکارتے ہوئے بنجر آنکھیں لیے آسماں کو تک رہے تھے
سبھی طیور شاخوں پہ نڈھال بیٹھے تھے کہ اڑنے کی سکت اب باقی ہی نہ بچی تھی!
مٹی سے لیپے گھر کے اک کونے میں رکھے مٹکے کا پیندا بھی سوکھا پڑا تھا
اور زمین پر بغض و کدورت کی تاریکی سے محبت کے سائے چھوٹے ہوتے چلے جا رہے تھے!
کہ اچانک!
فلک کی چادر پر " hyades " طلوع ہوا
(ستاروں کا ایک گچھا جس کے نکلنے پر مینہ برستا ہے)
اور تمہاری آمد سعید سے " سیارہ زمین " خوش بخت ٹھہری!
تھل کی ریت پر ابر باراں کا نزول!
جو بانجھ پن کے خاتمے کیلئے اکسیر ثابت ہوا اور زمیں کی کوکھ سے ننھی ننھی کونپلوں نے سر نکالا۔
آج کے دن خانہ بدوشوں کے بچے بھی مسکرائے!
گاؤں میں عروسی گیت گائے گئے اور کنواریاں بیاہی گئیں۔
اے ملکہ سخن طراز!
تمہاری آمد پر صحرائی ٹیلوں کے طلسم پر پھر سے پرفسوں کہانیاں لکھی گئیں
اور محبت کی ساری ادھوری نظمیں یقیناً پایہ تکمیل کو پہنچیں۔۔۔!
اے گل نسترن!
بنجارن کے نذرانہ کو تسلیم کا پروانہ عطا کیا جائے
تاکہ جذبوں کی صداقت معتبر ٹھہرے
قبولئیے !
کہ محبت نے محبت کو " محبت " دان کی ہے۔🥀💙
Click here to claim your Sponsored Listing.