Wasim Hayat
We provide rescue services round the clock just dialing rescue helpline 1122 with out any discriminations.
Under community training program, we provide basic life support and safety training. Rescue 1122 is Pakistan's premier emergency service that is committed to providing immediate assistance in medical emergencies, accidents, natural disasters, and other crises. Since its inception in 2006, Rescue 1122 has saved countless lives and has become a symbol of hope and reliability for people across the co
11/07/2025
*🕯️ خراجِ عقیدت: فائر فائٹر*
سید ناظم حسین۔ و میڈیکل ٹیکنیشن شعیب شہید
یہ محبتیں ایسے ہی نہیں سمیٹی جاتیں ہتھیلی پہ رکھ کے ہم نے جان دی اس وطن کے لیے
*10 جولائی 2025، لاہور*
*"جان بچانے والے، جان دے گئے*
10 جولائی کا دن لاہور کے لیے ایک غم ناک اور فخر سے بھرپور دن تھا۔
لاہور میں ایک بلڈنگ میں لگنے والی أگ جہاں پلاسٹک کا دانہ سٹور تھا بروقت رسپانس اور انتھک محنت کے بعد اگ کو بجھا دیا گیا آگ بجھانے کے بعد، کولنگ پراسیس کے دوران اچانک عمارت کا حصہ بیٹھ گیا اور چارریسکیو1122 فائر فائٹرملبے تلے دب گئے۔
ان میں سے دو بہادرفائر فائٹر سید ناظم حسین اور شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ملبے تلے دب جانے سے شہادت کے درجے پر فائز ہو گیے،
جبکہ دو اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا۔
یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں —
یہ خدمت، قربانی اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔
یہ شہید، وہ ہیرو ہے جو زندگی بچاتے ہوئے اپنی زندگی قربان کر گیا۔
🟥 ہم نہیں بھولیں گے!
ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،
جنہوں نے دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے
خود کو خطرے میں ڈال دیا۔
سلام ریسکیو شہداء
Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
04/06/2025
22/07/2024
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122لیہ
پریس ریلیز
تاریخ: 22جولائی، 2024
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو 1122لیہ آفس کا دورہ۔ ڈاکٹر سجاد احمد
ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں لیہ، کروڑ، چوبارہ اور ٹاؤن اسٹیشن چوک اعظم ، کوٹ سلطان سمیت تمام ریسکیو اسٹیشن کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ریسکیو آفس لیہ پہنچے پرریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا، ریسکیو اہلکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ضلع بھرمیں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام اور ممکنہ سیلاب کی تیاری کے حوالے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ریسکیو 1122لیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے، شہر ی ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔
بعدازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکڑ سجاد احمد کے ہمراہ صدیق پارک میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ریسکیو آفیسران اور ریسکیو سکاؤٹس کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور توانامعاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو مل کر وطن عزیز پاکستان کوصاف اور سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگاناہونگے تاکہ ماحول سے سموگ، فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے۔
15/05/2024
*لیہ/حادثہ*
لیہ: چکنمبر 383 ٹی ڈی اےچوک اعظم کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی 5 سالہ بچی کو ٹکر۔ ریسکیو 1122
لیہ: ریسکیو 1122 کنٹرول میں اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے برقت ریسپانس کرتے ہوئے لیڈی ریسکیور نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو 1122
لیہ: زخمی کی شناخت حانیہ رشید دختر عبد الرشید( عمر 5سال) کے نام سے ہوئی ۔ ریسکیو 1122
لیہ: خاتون ریسکیو نے بروقت پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا ۔ ریسکیو 1122
*رپورٹ*
*وسیم حیات*
*میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو* *1122لیہ*
08/10/2023
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 لیہ نے ضلع بھر میں نیشنل ریزیلنس ڈے بھرپور جذبے سے منایا۔ ڈاکٹر سجاد احمد
اس دن کومنانے کا مقصد عوام الناس میں حادثات سے نبردآزما ہونے سے قبل از وقت تیاری کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد
وسیم حیات
میڈیا کوارڈینٹر
Click here to claim your Sponsored Listing.