Asma ul husna

aoa hru daily send 1 asma ul husna and lession and teach pl no post any video

🌹🌹جب آیات حجاب نازل ہوئیں تو کائنات کی سب سے پاکیزہ خواتین نے کائنات کے سب سے پاکیزہ مردوں سے پردہ کیا ۔
اور ان کی پیروی کرنیوالی پاکباز خواتین آج بھی پردہ کرتی ہیں ۔

کچھ لوگوں کو ہم بہت اچھا سمجھتے ہوتے ہیں... جبکہ وہ "اچھا" لفظ کے پہلے الف کے قابل نہیں ہوتے... اور خود کا یہ گمان ٹوٹنا کہ وہ انسان تو بہت اچھا تھا من خود کو ہی برا سمجھنا شروع ہو جاتا ہے کہ ہمیں تو اچھے بُرے کی پہچان ہی نہیں... اور لوگوں کو سمجھنے میں، میں واقعی بہت نالائق نکلا...

🔰🎗🎗🎗🔰

ایک بار مجھے ناخن بڑھانے کا بہت شوق ہوا,ابھی تھوڑے سے ہی بڑے ہوئے تھے کہ امی کی نظر پڑ گئی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کاٹ دو ,

لیکن میرے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے کر جو انہوں نے کہا اس کے بعد کبھی دوبارہ ہمت نہیں ہوئی ایسا کرنے کی,جانتے ہیں کیا کہا تھا؟

"اسلام کی بیٹیو!تمہارے کَٹے ہوئے بال اور بڑھے ہوئے ناخن اسلام کا مذاق اڑاتے ہیں"

🌿 ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 🌿
🌿 صـبــــــح بـــخــــیـــــر 🌿

🌿❤ #ﺍﮮ_ﺍﻟﻠّٰﮧ____!!

🌿❤ ﮨﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻨﺎﮦ ﮔﺎﮦ ﺗُﻮ ﮨﮯ،
ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﺗُﻮ ﮨﮯ،
ﻣﯿﺮﯼ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﺳﻦ، ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ
ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺯﮔﺸﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﭨﮭﮑﺎﻧﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ۔ ❤🌿

🌿❤ #ﺍﮮ_ﭘﺎﻟﻨﮯ_ﻭﺍﻟﮯ___

🌿❤ !! ﺗُﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍُﺱ ﻋﻈﻤﺖ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﺳﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﻔﺴﺎﻧﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻓﺘﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﮔُﺰﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ،
ﺍﻭﺭ ﻭﮨﻢ ﻭ ﮔﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ،
ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﺟﺴﮯ ﺑﺪﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ،
ﻣﺠﮭﮯ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﻭ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮐﺮ
ﺍﻭﺭ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﮯ ﺷﺮ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﻓﺮﻣﺎ،
ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺍِﺱ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﺑُﻼ
ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﮏ ﻭ ﺷُﺒﮧ ﻧﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ
ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺗُﻮ ﺍﺭﺣﻢ ﺍﻟﺮﺍﺣﻤﯿﻦ ﮨﮯ۔ ❤🌿

🌿❤ آَمِيّـٍـِـنْ...آَمِيّـٍـِـنْ...... آَمِيّـٍـِـنْ يَآرَبْ آلٌعَآلَمِِيِنِ ❤🌿
✍حاج احمد

💚اللَّهُمَّ مَتِّعْنَا بِاَسْمَاعِنَا وَ اَبْصَارِنَا وَقُوَّاتِنَا اَبَدًا مَا اَبْقَيْتَنَا💚

💚❤اے اللہ ، ہمـــیں ہمـــاری سمـــاعتـــ ، بینــــائی اور قـــوتــــوں ســــے تـــا حیـــاتـــــ فـــائــــدہ پہنـــچا۔💚❤

🌿 ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 🌿
🌿 صـبــــــح بـــخــــیـــــر 🌿

🍀﷽ 🌻

🌿 🌿

🍃💛 اے اللـــہ جـــو زنــدگی گنـاہوں میں کٹ گئی ہے
اے اللہ اس پر معـــاف فرما، اور جو قـدم اچھـــائی اور نیکـی کی طــرف لے جائیـں ان پر ثابتـــ قـدم رہنـــے کی توفیـق عطـــا فـــرما ، 💛🍃

🍃💛 ﺍﮮ اللـــه کریـــم ہم ﮔﻤــﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ ۔
ﺍﮮ اللــه ﮨﻤﯿــﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔــﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷــﺎﻣﻞ ﻓـــﺮﻣﺎ ﻟﮯ
ﺟﻨﻬﯿـﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓـﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ,
اے اللـہ ہمیــں ایسـی زندگی گـزارنے کی توفیـق عطــا کر جـس زنـــدگی سـے تو راضـــی ہو جائـــے,
اللــہ عزوجـــل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطـا فرما, یا ذوالجــلال والا کرام
یاالله ! ہماری دعائیـں اپنـی شــان کے مطابق قبــول فــرما۔ 💛🍃

🍃💛 آمـــین یــاربـــــــــ العـالمـــــــین 💛🍃
✍حاج احمد

🍃🌷اَلْحَمْــدُ لِلّٰهِ الَّــذِيْٓ اَحْــيَانَا بَعْــدَمَــآ اَمــَاتَنـَا وَاِلَيْـــهِ النُّشُــــوْرُ.🌷🍃

تمـــام تعـريفيـــں ﷲ تعـالیٰ كے ليے جـس نے ہميـں مـوتـــ(نيند ) كے بعــد حيـاتـــ (بيداري)عطا فـرمـائــی اور ہميں اسـی کـی طــرفــــ لـوٹنــا ہـے🌷🍃
✍حاج احمد

اسلام میں حقیقی معنوں میں محبت کا معیار یہ ہے کہ جس سے محبت کی جائے اسکی کی آخرت کی بھی پرواہ کی جائے ورنہ ہر محبت خسارہ ہے۔۔۔

دنیا میں وہ خسارہ نظر نہ بھی آئے مگر قیامت کے دن ایسی ہر محبت پر انسان حسرت وملامت کرے گا 💔

الفراق ليس السفر !!
و لا فراق الحب !!
و لا فراق الأم، الأب، الأخ، الأخت !!
و لا فراق الصديق !!
حتى الموت ليس فراقا
(سنجتمع في الآخرة) !!
الفراق هو أن يكون إحدنا
في الجنة، والآخرة في النار !!

فراق کسی سفر پر نکل کھڑے ہونے کا نام نہیں
محبت میں بچھڑنا بھی کچھ ایسا فراق نہیں
ماں، باپ، بھائی، بہن دوست دور ہوجائیں تو یہ بھی فراق نہیں
حتیٰ کہ موت بھی درحقیقت فراق نہیں
کہ آخرت میں تو اکٹھے ہو ہی جانا ہے!
فراق تو یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی ایک جنت میں چلا جائے تو کوئی دوسرا جہنم میں!

کیا ہم سب کی تیاری جنت میں اکٹھا ہونے کی ہے؟؟؟ کہیں عقائد میں کوئی خرابی تو نہیں جو ہمیں جہنم کے گڑھوں میں دھکیل دے؟؟؟

💔

*فکر کی تلخیوں میں۔۔۔۔۔۔گُم ہو کر*

*عورت۔۔۔۔۔بے سبب بھی ہنستی ہے*

💔۔

⚜🎗🎗🎗⚜

انسان جب تک صبر کرتا ہے ،
سکھ میں رہتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

صبر چھوڑ دو تو ایسی تڑپ
جاگ اٹھتی ہے ۔ ۔ ۔ ،

کہ ایک ایک لمحہ عذآب
بن جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

‏زندگی کا ایک کلیہ بنا لیجۓ. کچھ بھی بن جاٸیں مگر بے فیض انسان نہ بنیں. درخت جب بے فیض ہو جاۓ تو چولہے میں جھونک دیا جاتا ہے...

*💓زمینِ دل کی آبادی💓*

*🏜دل کی کی ویران اور بنجر سرزمین پر جو گناہوں کے جھاڑ جھنکار اُگ آۓ ہیں انہیں توبہ استغفار کے آلے سے صاف کیجیے ______ اور پھر اس میں اعمال صالحہ کا بیج بوئیے ____اسکے بعد آنسوؤں کی بارش سے اس خشک وادی میں سیرابی کا سامان کرکے ____ صحبت اہل اللہ کا کھاد ڈالیں تاکہ فصل ایمان خوب اچھی طرح سے بار آور ہو _____ اور جب یہ ایمانی کھیتی سر سبز کو کر لہلہانے لگ جاۓ تو اس پر خدا کے حضور شکر اور عاجزی کا رویہ اختیار کرکے خود کو خدا کی رحمت کا مستحق بنائیں.. ▪🌴*

*رنگوں میں وہ رنگ کہاں*
*جو رنگ لوگ بدلتے ہیں*

دنیا میں تقریباً ہر دوسرا شخص خوش مزاجی اور اپنائیت سے ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یا تو وہ فطرتاً واقعی اچھا انسان ہوتا ہے یا پھر اپنے فائدے کے لیے مخصوص لوگوں سے خوش خلقی کا مظاہر کرتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے اور جب کوئی ان کی باتوں سے مثاثر ہو کر ان سے تعلق بڑھاتا ہے تو یہ آہستہ آہستہ اپنی اوقات دکھانا شروع کر دیتے ہیں، اپنے مطلب کے لیے وعدے کریں گے لیکن جب دیکھتے کہ انہیں اس کام سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا تو وہ ان وعدوں کو ادھورا چھوڑ دیتے ہیں یا پھر مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے-

*رنگوں میں وہ رنگ کہاں*
*جو رنگ لوگ بدلتے ہیں*

انسان کے دو چہرے ہوتے ہیں ایک جو وہ اپنے گھر والوں کو، لوگوں کو اور اپنے دوست احباب کو دکھاتا ہے، دوسرا وہ چہرہ جو وہ کسی کو نہیں دکھاتا اور یہی اس کا اصلی چہرہ ہوتا ہےاورجب انسان کا وہ چہرا سب کے سامنے آتا ہے جو وہ کسی کو نہیں دکھاتا تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ پھر بس پچھتاوا ہی بچتا ہے *نتجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمارا سب پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے*

بندگی یہ ہے ، جیسے آنکھیں بند کر کے سمندر میں چھلانگ لگا دینا اور اپنے آپ کو موجوں کے حوالے کر دینا ۔
اس طرح کی بندگی کہ اپنے آپ کو اللہ کی رضا کے سپرد کر دینا ۔ اللہ جو چاہے گا بہتر ہو گا ۔ نہ کوئی شکوہ نہ کوئی گلہ ۔
یہ ہے اللہ اور انسان کا بہترین تعلق ۔

Photos from Asma ul husna's post

✍🏻 *زندگی ایک کتاب کی مانند ہے کچھ مضامین غمگین ہیں تو کچھ خوشگوار۔*

[06/18/19]   اگر آپکو علم ہو جاۓ کہ لوگ کتنی جلدی آپکو آپکی موت کے بعد بھولتے ہیں، تو آپ لوگوں کو متاثر کرنے میں زندگی ضائع کرنا چھوڑ دیں گے۔

✍🏻 *اپنے دل میں ایمان کو مضبوط بنائیں اللّٰه رب العزت کا خوف دل میں بسائیں حساب الہی کی سختی ذہن نشین کریں اور یہ بات بھی دل و دماغ میں اچھی طرح اجاگر کر لیں کہ اللّٰه رب العزت آپ کو ہر وقت دیکھ رہا ہے بلکہ آپ کی نگرانی اور نگہبانی بھی کر رہا ہے۔*

[06/18/19]   اللہ کا چناؤ دنیا کے چناؤ جیسا تھوڑی ہے۔۔۔وہ
اپنے دین کے لیے جب کسی کو چنتا ہے۔۔تو اسکی شکل و صورت، اسکا سٹیٹس ، اسکی ڈگریز نہیں دیکھتا ۔۔۔کسی کی فصاحت اسکا حسن نہیں دیکھتا۔۔۔

اس دین کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں،۔۔۔اللہ نے موسی علیہ السلام کو چنا۔۔۔جن سے غلطی سے قتل ہو چکا۔۔جنکو اپنی بات سمجھانے میں مشکل ہوتی تھی۔ حالانکہ انکے بھائی ہارون علیہ السلام جو کہ فصیح اللسان تھے اور یہ انکے چھوٹے بھائی تھے۔۔مگر اللہ نے انھیں ہی چنا اس دنیا کے سب سے متکبر شخص کے سامنے جا کر اللہ کا پیغام پہنچانے کے لیے۔۔۔
یہ اللہ کا چناؤ تھا۔۔۔
پھر اسلام کی تاریخ میں دیکھیں۔۔۔جنت میں نبی کے آگے چلنے والے کا دنیاوی سٹیٹس،اسکا حسن اسکا مال۔۔کیا تھا۔۔۔وہ ایک حبشی غلام تھے۔ مگر سبحان اللہ۔۔میرے رب نے ان غلام کے آقا کی بجائے ان غلام کو ہدایت کے لیے چنا۔۔

پتہ کیا۔۔۔رب اندر دیکھتا ہے۔۔۔دنیا باہر دیکھتی ہے۔۔۔تو اگر اللہ نے تمھیں دین کے لیے چنا ہے نا۔۔۔تو کبھی خود کو دنیا کی نظر سے نہ دیکھنا۔۔۔اس رب کی نظر سے دیکھنا۔۔وہ تم سے محبت کرتا ہے اسی لیے تو اس دین کے لیے،اس ہدایت کے لیے، اس قرآن کے لیے چنا۔۔۔
ورنہ تمھارے آس پاس لوگوں کی کمی تھوڑی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🍂🍁🍂🍁🍂🍁🍂🍁🍂🍁🍂

[06/18/19]   مزمل حسین
-------------
😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂
میں کل سے دھاڑیں مار مار کر ہنس رہا ہوں اور زارو قطار قہقہے لگارہا ہوں۔میرے ایک دوست پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہیں اور میٹرک کی اردو کی کلاس پڑھاتے ہیں ‘ اس نے اپنے سٹوڈنٹس کا ٹیسٹ لینے کے لیے انہیں کچھ اشعار تشریح کرنے کے لیے دیے۔ جواب میں جو سامنے آیا وہ اپنی جگہ ایک ماسٹر پیس ہے۔ املاء سے تشریح تک سٹوڈنٹس نے ایک نئی زبان کی بنیاد رکھ دی ہے۔میں نے اپنے دوست کی اجازت سے اِن پیپرز میں سے اپنے کالم کے لیے نقل ماری ہے‘ اسے پڑھئے اور دیکھئے کہ پاکستان میں کیسا کیسا ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے۔ سوالنامہ میں اس شعر کی تشریح کرنے کے لیے کہا گیا تھا

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

ایک ذہین طالبعلم نے لکھا کہ’’اِس شعر میں مستنصر حسین تارڑ نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے انہوں نے ایک دن سوچا کہ کیوں نہ فقیر بن کے پیسہ کمایا جائے‘ لہٰذا وہ کشکول پکڑ کر ’چونک‘ میں کھڑے ہوگئے ‘ اُسی ’چونک ‘ میں ایک مداری اہل کرم کا تماشا کر رہا تھا ‘ شاعر کو وہ تماشا اتنا پسند آیا کہ وہ بھیک مانگنے کی ’باجائے‘ وہ تماشا دیکھنے لگ گیا اور یوں کچھ بھی نہ کما سکا۔۔۔!!!‘‘اگلا شعر تھا

رنجش ہی سہی ‘ دل ہی دُکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ

مستقبل کے ایک معمار نے اس کی تشریح کچھ یوں کی کہ’’یہ شعر نہیں بلکہ گانا ہے اور اس میں ’مہندی حسن‘ نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ اے میرے محبوب تم میرا دل دُکھانے کے لیے آجاؤ لیکن جلدی جلدی مجھے چھوڑ کے چلے جانا کیونکہ مجھے ایک فنکشن میں جانا ہے اور میں لیٹ ہورہا ہوں۔۔۔‘‘ تیسرا شعر تھا۔۔۔!!!

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مرجاؤں گا
میں تو دریاہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

ایک لائق فائق طالبہ نے اس کی تشریح کا حق ادا کر دیا۔۔۔پورے یقین کے ساتھ لکھا کہ ’’یہ شعر ثابت کرتا ہے کہ شاعر ایک کافر اور گنہگار شخص ہے جو موت اور آخرت پر یقین نہیں رکھتا اور خود کو دریا کہتا پھرتاہے ‘اس شعر میں بھی یہ شاعر یہی دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ دریا ہے لہذا مرنے کے بعد بحرِ اوقیانوس میں شامل ہوجائے گا اور یوں منکر نکیر کی پوچھ گچھ سے بچ جائے گا‘ لیکن ایسا ہوگا نہیں کیونکہ آخرت برحق ہے اور جو آخرت پر یقین نہیں رکھتا اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اللہ اسے ہدایت دے۔آمین۔۔۔!!!اگلا شعر یہ تھا۔۔۔!!!

مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے

ایک سقراط نے اس کو یوں لکھا کہ ’’اس شعر میں شاعرکوئے یار سے لمبا سفر کرکے راولپنڈی کے ’فیض آباد‘ چوک تک ’پونچا‘ ہے لیکن اسے یہ مقام پسند نہیں آیا کیونکہ یہاں بہت شور ہے‘ شاعر یہاں سے نکل کر ٹھنڈے اور پرفضا مقام ’دار‘ پر جانا چاہتا ہے اور کہہ رہاہے کہ بے شک اسے سوئے مارے جائیں‘ وہ ہر حال میں ’دار ‘ تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔۔۔!!!‘‘ اگلا شعر یہ تھا۔۔۔!!!

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

جواب تھا کہ ’’یہ شعر وصی شاہ کا ہے اور اس میں انہوں نے بڑی ’محارت‘ سے یہ بتایا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو زیادہ سے زیادہ بلند کرلیں‘ اونچی اونچی بلڈنگیں بنائیں تاکہ خدا سے اتنے قریب ہوجائیں کہ خدا آرام سے ہم سے پوچھ لے کہ اے میرے بندے آخر تم اور کتنی ’اُنچی‘ منزلیں بنانا چاہتے ہو۔۔۔؟؟؟‘‘ اگلا شعر پھر بڑا مشکل تھا ۔۔۔!!!
سرہانے میرؔ کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سوگیا ہے

نئی تشریح کے ساتھ اس کا ایک جواب کچھ یوں ملا کہ ’’اس شعر میں حامد میرنے اپنی مصروفیات کا رونا رویا ہے‘ وہ دن بھر مصروف رہتے ہیں‘ رات کو ٹی وی پر ٹاک شو کرتے ہیں‘ ان کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی ‘ ہر روز شیو کرتے ہوئے اُنہیں’ٹک‘ بھی لگ جاتاہے اور اتنی زور کا لگتا ہے کہ وہ سارا دن روتے رہتے ہیں اور روتے روتے سو جاتے ہیں لہٰذا وہ اپنی فیملی سے کہہ رہے ہیں کہ میرے سرہانے آہستہ بولا کرو‘‘۔اگلا شعر پھر ایک نیا امتحان تھا۔۔۔!!!

محبت مجھے اُن جوانو ں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایک محنت کش سٹوڈنٹ نے اس کی بہترین تشریح کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ مجھے صرف سلمہ ستارے کا کام کرنے والے جوان اچھے لگتے ہیں اور مجھے محبت بھی انہی سے ہے کیونکہ وہ سارا سارا دن کھڈی پر کمند ڈال کر سوئی دھاگے سے کپڑوں پر ستارے لگاتے ہیں اور اسی چکر میں اپنی آنکھیں بھی خراب کر بیٹھتے ہیں۔۔۔‘‘۔
آخری شعر یہ تھا۔۔۔!!!

نشیمن پر نشیمن اس طرح تعمیر کرتا جا
کہ بجلی گرتے گرتے آپ ہی بیزار ہوجائے

علامہ اقبال کے اس شعر سے بھرپور انتقام لیتے ہوئے ایک لڑکی نے لکھا کہ
’’اس شعر میں شاعر لوڈشیڈنگ سے بہت تنگ نظر آتاہے اور لگتا ہے شاعر کے گھر میں نہ UPS ہے نہ چارجنگ والا پنکھا‘ اسی لیے وہ کہہ رہا ہے کہ حکومت کوفوری طور پر‘ نشیمن یعنی کہ بڑے بڑے ڈیم بنانے چاہئیں تاکہ لوڈشیڈنگ سے بیزار عوام کو کچھ ریلیف مل سکے‘ اس شعر میں شاعر نے ڈھکے چھپے لفظوں میں واضح کر دیا ہے کہ جب تک ’کالا باغ نشیمن‘نہیں بنے گا‘ بجلی کا ’ماسالا‘ حل نہیں ہوگا۔

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Gujranwala?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Telephone

Address


Islambad
Gujranwala
52250
Other Religious Organizations in Gujranwala (show all)
Healing dream hospital Healing dream hospital
Gujranwala, 52250

Faith, Education, Health

Muhammad Raza Saqib Mustafai - Complete Byanaat Muhammad Raza Saqib Mustafai - Complete Byanaat
Lohiyanwala, Pindi Bypass GT Road
Gujranwala, 52250

Like this Page for Complete Byanaat (in parts) of Pirzada Muhammad Raza Saqib Mustafai Sahib

Elim Pentecostal Churches Pakistan Elim Pentecostal Churches Pakistan
Elim Pentecostal Church , Talwandi Musa Khan , Pasroor Road , Gujranwala
Gujranwala, 52250

Elim Pentecostal Church Is A Non-profitable And Non_political Religious And Social Welfare Organization. It is Totally Bible Based And Evengelical Church Which Believe Full Gospel.

Mustafa S.A.W Jan e Rehmat pe lakhon Salam Mustafa S.A.W Jan e Rehmat pe lakhon Salam
Dha
Gujranwala, 09255

منم محوِ جمالِ اُو نمی دانم کُجا رفتم شُدم غرق و وصالِ اُو نمی دانم کُجا رفتم میں اُس کے جمال میں محو ہوں اور نہیں معلوم کہاں جا رہا ہوں بس اُس

Salam Ya Hussain A.S Salam Ya Hussain A.S
Main Bazaar Gali No 1
Gujranwala

Life is nothing without Hussain A.S ��

Imambargah Fatimia s.a Imambargah Fatimia s.a
Bilal Town, Sui Gas Road
Gujranwala, 52250

Imambargah Fatimia s.a and placed an ambition to start Azadari e Mazloom e Karbala Hazrat Imam Hussain a.s. which is still Carried out.

Ministry of Jesus in Pakistan Ministry of Jesus in Pakistan
Gujranwala

Ministry of Jesus is an International Ministry in Pakistan.

Christ Presbyterian Church Chanda Qila Gujranwala Christ Presbyterian Church Chanda Qila Gujranwala
Marriam Sadiqa Town, St.# 3, Across Railway Line, P.O. Chanda Qila
Gujranwala, 52250

Jesus is my Shepherd Ministry providing following services 1. Teaching,Preaching &Healing Ministry 2. Kids,women & Youth development

The Christ Baptist Church Gujranwala, Pakistan The Christ Baptist Church Gujranwala, Pakistan
Shekhupura Road Francis Abad
Gujranwala, 52250

This is an Indipendent Fundamental First Baptist Church from 3rd April 2008 in Gujranwala, Pakistan. "A Bible-Believing Ministry"

Rejoice Song Ministry Rejoice Song Ministry
Main Bazar
Gujranwala

Vision: When you have Christ.... you are Complete

Gham E Hussain as Kafi Hai Gham E Hussain as Kafi Hai
Ledhewala Warrich
Gujranwala, 54250

Sangat Markazi Imam Bargah Hassan Mujtba .as. Ladhewala Warrich Gujranwala Salar: Syed Mubashar Hussain Shah Bukhari Naib Salar:syed Anayat Hussain Shah